ھم نے سوچا تھا کہ گھل مل کر ذرا کم ھو گا
رنج بڑھتا ہی گیا لوگوں سے شناسائی میں۔۔۔۔
"°·حال مت پوچھو_____💔______زندگی کا ہم سے·°"
"°·حالت اس قدر غمگین ہےکہ عمر جینے کی ہے اور شوق مرنے کا·💓
اور میں نے فیصلہ کیا کہ اب کوئی بھی چلا جاۓ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا اور پھر بجلی چلی گئی۔۔۔😑
تم نے دیکھے ہیں کبھی درد کو سہتے ہوۓ__ لوگ
بھیگی آنکھوں سے "سب اچھا ہے" کہتے ہوۓ__ لوگ...!!
کوئی منزل ہے__ نہ رستہ ہے__نہ امید__نہ آس
وقت کے دھارے میں بے طرح سے بہتے ہوۓ__لوگ...!!
بجھتی آنکھوں کے دریچوں میں جلتے ہوۓ__ دکھ
کسی باندی کی طرح محل میں رہتے ہوۓ_لوگ...!!
ایک پل میں وہاں سے ہم اٹھے
بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے ۔۔!
اگر وہ پوچھ لیں ھم سے، تمھیں کس بات کا غم ھے
تو پھر کس بات کا غم ھو، اگر وہ پوچھ لیں ھم سے۔۔۔۔
-🩷🌸
سنا ہے وہ روز اس کو دعاؤں میں مانگتا ہے
اگر یہ بات ہے تو چلو "امامہ ہاشم" بن کے دیکھتے ہیں
سنا ہے محبت کے بعد بھی وہ اظہارِ محبت نہیں کرتا
اگر یہ بات ہے تو چلو "علیزے سکندر" بن کے دیکھتے ہیں
سنا ہے ایک شہزادی کا وہ غلام بننا چاہتا ہے
اگر یہ بات ہے تو چلو "تالیہ مراد" بن کے دیکھتے ہیں
سنا ہے وہ اُسے حجاب میں بہت اچھی لگتی ہے
اگر یہ بات ہے تو چلو "حیا سلیمان" بن کے دیکھتے ہیں
سنا ہے وہ ساری زندگی اس کا قیدی رہنا چاہتا ہے
اگر یہ بات ہے تو چلو "زمر یوسف" بن کے دیکھتے ہیں
سنا ہے وہ قراقرم پہ ایک پری کا انتظار کرتا ہے
اگر یہ بات ہے تو چلو "پریشے ارسلان" بن کے دیکھتے ہیں
سنا ہے وہ روۓ تو اُسے مانچسٹر ڈوبا ہوا دِکھتا ہے
اگر یہ بات ہے تو چلو "امرحہ" بن کے دیکھتے ہیں
میرا خیال تھا کہ نبھائے گا عمر بھر
مجھکو میرے خیال پہ شاباش دیجئے🖤
رَبِّیْ اِنْزَعْ مِـنْ قَلْبِیْ حُبَّ کُلِّ شَیْءٍ لَا تُـحِبُّهُ
”اے میرے رب! میرے دل سے ہر اس چیز کی محبت نکال دے جسے تو پسند نہیں کرتا۔“.....♥●••• آمین یارب العالمین ❤️
ہمیں بات کرتے ہوئے اپنے الفاظ کا بہت دھیان رکھنا چاہیے...
کیونکہ ہم تو صرف ایک بار بولتے ہیں اور ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ وہ الفاظ سامنے والے کے دماغ میں کتنی بار repeat ہوتے ہیں 🙃🥀
" ﺇِﻥَّ ﺭَﺑِّﻲ ﻟَﺴَﻤِﻴﻊُ ﺍﻟﺪُّﻋَﺎﺀ "♥️
ﺑﮯﺷﮏ ﻣﯿﺮﺍ ﺭَﺏّ ﺩُﻋﺎﺅﮞ ﮐﻮ ﺳُﻨﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ.!!💯
🖇️🔐✨
کسی کمزور لمحے میں
اگر میں کہہ پڑوں تم کو
مجھے تم سے محبت ہ
تو ہنس کر ٹال دینا بات میری اور بتانا کہ
محبت جن سے ہوتی ہے
اُنہیں آگاہ نہیں کرتے
کہ آگاہی محبت میں گویا موت ہوتی ہے
محبت نام ہے خاموش جذبے کا
اگر بتلاؤ گے محبوب کو چاہت کے بارے میں
وہ تم سے دُور جائے گاوہ تم کو چھوڑ جائے گا
وہ تم کو خاص سے یکدم ہی بلکل عام کردے گا
وہ تم کو عشق کے بازار میں بےدام کر دے گا
سو اے ہمدم!
لگاؤ دل کو تم سو بار لیکن دھیان یہ رکھنا
تمہارے دل میں جو ٹہرے
اُسے یہ مت بتانا وہ تمہارے دل کا باسی ہے
اُسے یہ مت بتانا کہ بغیر اسکے
اداسی ہےاسے بلکل نہ جتلانا کہ تم کو اسکی چاہت ہےاسے بلکل نہ بتلاناکہ تمہیں اس سے محبت ہے.
*کبھی کبھار کھو جانا چاہیے ... یہ دیکھنے کے لیے ... کہ کون تلاش کرنے آتا ہے ......!!!*
💞 💞
"میں آپکے ساتھ ہوں"
یہ لفظ جیسے بھی بولیں سوچ سمجھ کر بولیں، اِن لفظوں میں چھپائی سچائی روحانی خوشی کا باعث بنتی ہے اور اِن لفظوں کے پیچھے چھپا جھوٹ عمر بھر اذیت کا سامان بنتا ہے۔
اگر میں تم سے محبتوں کا شمار چاہوں
تو کیا کہو گے؟
بہت ہی بےتاب زندگی ہے
قرار چاہوں
تو کیا کہو گے؟
جو کہہ رہے ہو کہ مان دیکھو
میں جان مانگوں
تو کیا کہو گے؟
ہزار باتیں ہیں وجہ وحشت
جو وحشتوں میں ساتھ مانگوں
تو کیا کہو گے؟
چلو چھوڑو...
یہ سب تو سب لوگ مانگتے ہیں
تمہیں خبر ہے، یہ جانتے ہو
کہ میں ہمیشہ وہ چاہتا ہوں
جو کوئی نہ چاہے٬ کوئی نہ مانگے
اگر میں تم سے.....
یاد آنے یا یاد کرنے کا عہد مانگوں
تو کیا کہو گے؟؟
ہونے چاہئیں
کچھ ایسے بھی لوگ زندگی میں کہ
جب ان سےکہا جائے
میں ٹھیک ہوں تو جواب آئے
یہ اداکاری بعد میں کرنا
ابھی مسئلہ بتاؤ
تا کہ میں کچھ مدد کرسکوں
کوئی ہونا چاہیے
جسکو اپنی خامیاں بتاتے جھجک نہ ہو
کوئی ہونا چاہیے
جس پر یقین ہوکہ لڑکھڑانے پہ تھام لےگا💞💞😎


جنت کے پتے پڑھتی ہو
کبھی پیر کامل پڑھتی ہو
کیا میری یاد نہیں آتی؟
جب تم ناول پڑھتی ہو.....!
میں ہوں شدائی جون کا
اور تم پروین شاکر پڑھتی ہو
مجھ کو کر کے ادھورا سا
کیوں انکو مکمل پڑھتی ہو !
مقتول کی کوئی خبر نہیں
افسانہ قاتل پڑھتی ہو
کردی میری انکھ سمندر
اور اب ساحل پڑھتی ہو !
میں کب کا پڑھ کے بھول چُکا
تم جو اب ناول پڑھتی ہو
میں ان میں حقیقت نقطہ ہوں
تم سمجھ کے باطل پڑھتی ہو!
پھر کیوں تم ناول پڑھتی ہو.؟ ❤️
غلط فہمی تھی کہ سب اپنے ہیں
مڑ کے دیکھا تو ایک سایہ ہمسفر نکلا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain