"انسان دنیا کے کسی کام سے اتنا نہیں تھکتا جتنا رویوں اور احساس کی شدت سے تھک جاتا ہے" یا اللہ پاک میرے دوستوں اور عزیزوں کو اچھی صحت، بہترین رزق، سکون قلب اور خوش گوار زندگی عطا فرما۔ آمین 🌹السلام علیکم🌹
موت حیران کُن "پَہیلی" ہے اور یہ زِندگی نے کھیلی ہے صرف دِل "داؤ" پر لگایا تھا.. آپ نے جان ساتھ لے لی ہے.!! ایک تنہائی، دُوسری دَھڑکن شاعری تیسری "سہیلی" ہے سانس ہی اُن کی زعفرانی نہیں زُلف بھی عنبریں "چنبیلی" ہے مسکراؤں تو "طعنے" دیتا ہے رَنج بچپن سے "یار بیلی" ہے موت کا بہترین وَقت ہے یہ سَر تلے لیلیٰ کی ہتھیلی ہے قیسؔ میں اور زِندہ رِہ لیتا آسمانوں پہ وُہ "اَکیلی" ہے