Damadam.pk
Lone_Jan's posts | Damadam

Lone_Jan's posts:

Lone_Jan
 

اب بھلا چھوڑ کے گھر کیا کرتے
شام کے وقت سفر کیا کرتے
تیری مصروفیتیں جانتے ہیں
اپنے آنے کی خبر کیا کرتے
جب ستارے ہی نہیں مل پائے
لے کے ہم شمس و قمر کیا کرتے
وہ مسافر ہی کھلی دھوپ کا تھا
سائے پھیلا کے شجر کیا کرتے
خاک ہی اول و آخر ٹھہری
کر کے ذرے کو گہر کیا کرتے
رائے پہلے سے بنا لی تو نے
دل میں اب ہم ترے گھر کیا کرتے
عشق نے سارے سلیقے بخشے
حسن سے کسب ہنر کیا کرتے

Lone_Jan
 

Mujhse Kama Lo Kuch Paise
Zinda Murda Lagta Hoon
Mein Ne Sahe Hain Makar Apne
Ab Bechara Lagta Hoon

Lone_Jan
 

نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
خموشی سے ادا ہو رسم دوری
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیں
وفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
وفا اخلاص قربانی محبت
اب ان لفظوں کا پیچھا کیوں کریں ہم
ہماری ہی تمنا کیوں کرو تم
تمہاری ہی تمنا کیوں کریں ہم
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نے
تو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
نہیں دنیا کو جب پروا ہماری
تو پھر دنیا کی پروا کیوں کریں ہم
یہ بستی ہے مسلمانوں کی بستی
یہاں کار مسیحا کیوں کریں ہم

Lone_Jan
 

تم مری آنکھ کے تیور نہ بھلا پاؤ گے
ان کہی بات کو سمجھوگے تو یاد آؤں گا
ہم نے خوشیوں کی طرح دکھ بھی اکٹھے دیکھے
صفحۂ زیست کو پلٹو گے تو یاد آؤں گا
اس جدائی میں تم اندر سے بکھر جاؤ گے
کسی معذور کو دیکھو گے تو یاد آؤں گا
اسی انداز میں ہوتے تھے مخاطب مجھ سے
خط کسی اور کو لکھو گے تو یاد آؤں گا
میری خوشبو تمہیں کھولے گی گلابوں کی طرح
تم اگر خود سے نہ بولو گے تو یاد آؤں گا
آج تو محفل یاراں پہ ہو مغرور بہت
جب کبھی ٹوٹ کے بکھرو گے تو یاد آؤں گا

Lone_Jan
 

ﭼﻠﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ
ﻣﺤﺒﺖ ﺗﺮﮎ ﮐﺮ ﮈﺍﻟﯽ
ﻣﺤﺒﺖ ﻭﯾﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺗﻨﺎ ﺑﮍﺍ ﺭﺷﺘﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎ
ﺟﺴﮯ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﻮ
ﻣﺤﺒﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻮﮌﺍ ﻓﺮﻕ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ
ﺧﻮﺷﯽ ﮨﮯ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﺭﺷﺘﮯ ﮐﻮ ﻣﺠﺒﻮﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ
ﭼﻠﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ ﺭﯾﺎ ﮐﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﮨﮯ
ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯽ ﮨﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﭘﺮﺩﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ
ﮐﻮﺋﯽ ﺩﮬﻮﮐﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ
ﻣﺤﺒﺖ ﺟﮭﻮﭦ ﮐﺎ ﻣﻠﺒﻮﺱ ﭘﮩﻨﮯ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺗﮭﯽ
ﮔﺮﯾﺒﺎﮞ ﭼﺎﮎ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺩﮐﮫ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﻟﯿﮑﻦ
ﺧﻮﺷﯽ ﮨﮯ ﺟﮭﻮﭦ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺳﭽﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ
ﺑﮩﺖ ﺍﭼﮭﺎ ﮐﯿﺎ ﺗﻢ ﻧﮯ

Lone_Jan
 

خود کو ترے معیار سے گھٹ کر نہیں دیکھا
جو چھوڑ گیا اس کو پلٹ کر نہیں دیکھا
میری طرح تو نے شب ہجراں نہیں کاٹی
میری طرح اس تیغ پہ کٹ کر نہیں دیکھا
تو دشنۂ نفرت ہی کو لہراتا رہا ہے
تو نے کبھی دشمن سے لپٹ کر نہیں دیکھا
تھے کوچۂ جاناں سے پرے بھی کئی منظر
دل نے کبھی اس راہ سے ہٹ کر نہیں دیکھا
اب یاد نہیں مجھ کو فرازؔ اپنا بھی پیکر
جس روز سے بکھرا ہوں سمٹ کر نہیں دیکھا

Lone_Jan
 

گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا
دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں
اس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا
ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود
آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا
باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول
شاخ سے بڑھ کر کف دل دار پر اچھا لگا
کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے
تیغ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا
ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر
کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا
اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں
اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا
میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔ
تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا

Lone_Jan
 

مرا ہی یار مجھے بد نصیب لگ رہا تھا
زمانہ سارا ہی اس کا رقیب لگ رہا تھا
میں اس لیے ہی گیا ہار مقدمہ اپنا
مرا برا ہی مجھےتو نصیب لگ رہا تھا
ملا کئی دنوں کے بعد اس لیے ہی وہ
ذرا سا شکل سے ہٹ کے عجیب لگ رہا تھا
لباس پہنا ہوا تھا عجیب سا اس نے
وہ کوئی اب مجھے شاعر ادیب لگ رہا تھا
بدل دیا ہے زمانے کے نہج نے اس کو
مرا تو آج وہ دشمن حبیب لگ رہا تھا
پرانی بھول چکا تھا عداوتیں سب وہ
مرے تو آج وہ دل کے قریب لگ رہا تھا
کبھی وہ شخص بہت ہی امیر تھا شہزاد
جو دیکھنے میں تو بہت اب غریب لگ رہا تھا

Lone_Jan
 

warkam dang 🤷🤷🤷

Lone_Jan
 

sok pukhtana shtaaa 🤔🤔🤔

Lone_Jan
 

مر جائیں گے تو کسی کے لب پہ نام ہو گا
ماتم ہو گا کہیں، کہیں شہنائیوں کا اہتمام ہو گا
کوئی روئے گا یاد کر کے وفائیں
لبوں پہ کسی کے خوشیوں کا جام ہو گا
دولت اپنی ہاتھوں میں لے کہ ڈھونڈے گا کوئی
نہ ملیں گے ہم، قیمت ہماری نہ کوئی دام ہو گا
کم ہو گا جب شبابِ الفت کسی پہ عامرؔ
کر کے یاد تڑپے گا، معاملہ یہ سر عام ہو گا

Lone_Jan
 

Don’t push away the people who
truly care about you, because
One day, they won’t come back.

Lone_Jan
 

Tujh se Ba-Zahir Koi Rishta Bhi Nahi Hai
Fahad
Mager ye Bhi Sach Hai k Dil k Sub Rishtay Bhi Tujhi se Hain……!!!!

Lone_Jan
 

famous hune ka asan tareqa kise celebs pe koi elzam laga do😘😘😘

Lone_Jan
 

کالج میں ایک لڑکے کو ایک لڑکی سے پیار ہوگیا۔
لڑکے نے موقع پاتے ہی لڑکی کی کتاب میں لکھ دیا
۔I Love U 😘😘
لڑکی نے کلاس کے دوران کتاب کھولی تو اس پر لڑکے کا اظہار محبت پڑھ کر پہلے تو چونک گئی 😱😨
لیکن کچھ دیر بعد غصے میں کھڑی ہوئی اور ٹیچر کو سب کچھ بتا دیا۔ 😣😣😣😠😠😠😠
۔
ٹیچر نے سزا کے طور پر لڑکے کو ایک ہفتے کے لیے کلاس سے نکال دیا۔ 😢😢😞
۔
ایک ہفتہ لڑکا کالج ہی نہ آیا۔ اس دوران لڑکی کو لگا کہ اس نے لڑکے کے ساتھ غلط کیا۔ 😬😬
۔
ایک ہفتے بعد جب لڑکا کالج آیا تو لڑکی کو بھی لڑکے سے پیار ہو چکا تھا 😍😍😍
۔
اس بار لڑکی نے موقع پاتے ہی لڑکے کی کتاب میں
۔I Love U😘😘😘 لکھ دیا۔
لیکن ایک سال گزر گیا اس نے آج تک جواب نہیں دیا 😵😮😮
جانتے ہو کیوں؟؟؟؟؟؟؟ 😎😎
.?
کیونکہ۔
۔
وہ ہمارے جیسا طالب علم تھا کبھی کتاب کھولی ہوتی تو جواب دیتا نا۔ 😂😂

Lone_Jan
 

رشتہ داروں کو تنخواہ کم بتاو تو عزت نہیں کرتے
زیادہ بتاو تو ادھار مانگ لیتے ہیں
سمجھ نہیں اتا بندہ عزت بچائے یا پیسے 😛😋

Lone_Jan
 

انسان تین چیزیں کبھی نہیں چھپا سکتا۔! محبت۔! کھانسی۔!
اور پاپڑ کھانے کی آواز😂😁
تاش دنیا کی واحد وہ عظیم گیم ہے جس میں مرد بیگم
کو اُٹھا اُٹھا کر
پھینکتا ہے🤦😄😂
کچھ لوگ اجازت لےکر بےعزتی کرتے ہیں
(" اگر آپ برا نا مانیں تو ایک بات کہوں ";)تاریخ گواہ ہے
😜
بچپن سے لے کر اب تک ہر چیز کو یو ٹرن لیتے دیکھا ہے
سوائے ماں کی پھینکی ہوئی جوتی کے کیا سیدھی وجتی ہے😂😂
لڑکی کو 20 سال تک پہچنے میں
کم ازکم 30سے35 سال لگ ہی جاتے ہیں😄😄😄
کلاس میں سب سے آخری لائن میں بیٹھنے والے لڑکے رزلٹ والے دن مسجد کی پہلی لائن میں بیٹھے ہوتے ہیں 😁😂😂
ملک کے حالات صرف کنوارے ہی بدل سکتے ہیں شادی شدہ تو اپنی مرضی سے چینل بھی نہیں بدل سکتے😆
بیوی اور سورج میں مشابہت۔۔۔۔
دونوں کو گھور کر دیکھنے کے بعد آنکھوں میں روشنی نھیں رہتی۔۔🤣🤣

100 % right naa ???
L  : 100 % right naa ??? - 
Lone_Jan
 

sok pukhtana shtaa dalta ???🤔🤔🤔🤔🤔

Lone_Jan
 

کمبل بنانے والی کمپنیوں سے گزارش ہے کہ کمبل کی لمبائی اور چوڑائی میں فرق رکھیں.
ساری رات اس ٹینشن میں گزر جاتی ہے کہ لمبائی کونسی ہے اور چوڑائی کونسی ہے🤣🤣