زندگی اور وقت کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے یہ کبھی کہیں نہیں رکتےچلتے رہتےہیں۔منظر بدلتے ہیں، ترجیحات ، سوچ احساسات ، سب وقت کے ساتھ بدل جاتا ہے لوگ کہتے ہیں کہ یہ وقت کی بے رحمی ہے کہ سب بدل دیتا ہے میں کہتا ہوں یہی وقت کا حسن ہے کہ وہ زندگی کے بہاو کو رکنے نہیں دیتا ورنہ تعفن پیدا ہو جائے جینا ،سانس لینا ناممکن ہو جائے ۔ مجھے ہر تغیر کھلے دل سے قبول ہے یہ بے حسی نہیں حقیقت پسندی ہے تلخ سچ نہیں بلکہ حسین سچائی ہے۔تغیر زندگی ہے سکوت موت ہے۔
*میں بینک سے قرضہ لینے گیا* *بینک ایڈمن خاتون نے مجھ سے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہیں؟* *میں نے عاجزی سے جواب دیا کہ میں آپ کی طرح ایڈمن ہوں.* *بینک ایڈمن میرے احترام میں کھڑی ہوئی، میرا اور گھر والوں کا حال احوال پوچھا.* *پھر گھنٹی بجا کر چائے اور کیک لانے کے لئے کہا* *اس کے بعد مجھ سے پوچھا کہ آپ کہاں ایڈمن ہیں؟* *میں نے جواب دیا کہ میں واٹسپ گروپ کا ایڈمن ہوں.* *یہ سن کر بینک ایڈمن نے مجھے فوراً بینک سے باہر نکال دیا، حالانکہ میرا دل کیک میں اٹکا ہوا تھا جو بہت لذیذ نظر آرہا تھا !!*
یہ لـطافت ، یہ نـزاکت ، یہ حیا ، یہ شـوخی سو دیئے جلتے ہیں امڈی ہوئی ظلمت کےخلاف لبِ. شـــاداب پہ چھـلکی ہوئی گلنار ہنسی اک بغاوت ھــے یہ آئینِ جراحت کـے خلاف