ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں
آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی!
اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے
یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی!
میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب
میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی
جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات
تو اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے
میری جیبوں میں محبت کے ہیں سکے لیکن
آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے ..!!!
دل پریشان تھا مگر یار تمہاری خاطر
.........
چہرہ شاداب رکھا .... بال بنائے رکھے
وہ جو خود پہ دیے تھے تجھے اختیار ھم نے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کی ھیں کسی نے تم پر نوازشیں ویسی
اس کو میری بے رخی کا اندازہ نہیں شاید
💫💫
اس شخص نے دیکھا ہے میرا پیار مسلسل
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے رات سے بڑھ کر ہیں کاکلیں اس کی
سنا ہے شام کو سائے گزر کے دیکھتے ہیں
تُو ہے ست رنگی دھنک اور میں گلی کوچوں کی گرد...
تُو کہاں بارش سے پہلے میں کہاں بارش کے بعد
فقط یہی ڈر تھا کہ کہیں عادت نہ ہو جائے
ترکِ تعلق کا وگرنہ کوئی ارادہ تو نہیں تھا
🥀
یہ بھی سچ ہے اک دوسرے کو اچھے لگتے تھے
یہ بھی سچ ہے کچھ مگر اِس سے زیادہ نہیں تھا
!ایسے ویسے، ویسے، ایسے کیسے ہیــــں
!دیکھو ناں یہ لوگ بھی کیسے کیسے ہیں
کیا تم نے نزدیک سے دیکھی تنہائی؟
اس کے سارے روپ ہی میرے جیسے ہیں
وہ سامنے ہو تو موضوع گفتگو نہ ملے
🖤 💜
وہ لوٹ جائے تو ہر گفتگو اُسی سے ہے
میرے لکھنے سے آپ کو کیا مسئلہ ہے؟
آپ کی خاطر _کیوں ذوق سے جائیں؟
"شاعری" _____"پہلا" عشق ہے میرا
"آپ" جاتے ہیں تو "شوق" سے"جائیں
یہ تعلق بھی ___توانائی گنوا بیٹھا ہے
...........
بوڑھے احساس کی مانند، ضعیفوں جیسا
میرے بےساختہ فقرے
میرے لہجے کی ہر شوخی
میرا ہر وقت ہر اک سمت تم کوڈھوںڈتے رہنا
نظر پڑتے ہے تم پر زور سے دِل کا دھڑک اٹھنا
یہ سب باتیں بتاتی ہے مجھے تم اچھی لگتی ہو
تمہیں میں اچھا لگتا ہوں
کہو پِھر کیا کیا جائے… ؟
✨🎉✨🎉✨🎉🎊
ہمارے درمیان رسموں ، رواجوں کا
سماجی مرتبے کا عمر کا اور خاندانوں کا
بہت گہرا خلا ہے
اسے کیسے ، کیسے ، کیسے پر کیا جائے… ؟
کہو پِھر کیا کیا جائے … ؟
کہو پِھر کیا کیا جائے ؟
وہ میرےضبط کھو دینے پر یہ پیمائش بھری نظریں
ادائے بے نیازی کا وہ اک ناکام سا منظر
وہ اک کمزور سی بے اتفاقی ، بےرخی کے سر پہ
اک مبھم سی کو شش
ہاں مجھے یوں ہی نظر اندازکرنے کی وہ
اک دلچسپ سی کوشش
سَر محفل تمہارا راز کھل جانے کے ڈر سے
بے ارادا غیر اہم لوگوں سے رسما گفتگو کرنا
یہ سب باتیں بتاتی ہے
تمہیں میں اچھا لگتا ہوں
کہو پِھر کیا کیا جائے … ؟
مجھے تم اچھی لگتی ہو
تمہیں میں اچھا لگتا ہوں
کہو پِھر کیا کیا جائے … ؟
تمہاری جگمگاتی ، مسکراتی ،
گیت گاتی ، دِل ربا آنکھیں
بہت گہری بڑی قاتل نہایت خوشنما آنکھیں
میرے دِل سے میری بے تابیوں سے کھیلتی آنکھیں
خاموشی کی زُبان میں مجھ سے کیا کچھ بولتی آنکھیں
بظاہر دوستوں میں -کھلکھلاتی
چور نظروں سے مسکراتی
مجھے آواز دیتی ڈھونڈتی آنکھیں
یہ سب باتیں بتاتی ہے
میں تم کو اچھا لگتا ہوں۔
اورو كے پاس جا کے میری داستان نہ پوچھ ،
تو کچھ تو میرے چہرے پہ لکھا ہوا بھی دیکھ .
سوچوں تو جوڑ لوں کئی ٹوٹے ہوئے مزاج ،
دیکھوں تو اپنا شیشہ دِل پاش پاش ہے
درد کھانے کا بہت شوق تھا تم کو شاکر ،
درد مہکا ہے تو اب شور مچاتے کیوں ہو . . . ؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain