کبھی کبھی سوچتا ہوں جن کا سب کچھ تہس نہس ہوجاتا ہے ناجانے ان کےچہرے دیکھنے پر کیسے لگتے ہونگے کیسے لگتا ہوگا کسی کو خالی ہاتھ دیکھنا کیسے لگتا ہوگا ابھرتی ڈوبتی امید والے دیئے کا بجھ جانا کیسے لگتا ہوگا جھکے کندھے اور پریشان والے چہرے کو دیکھنا کیسے لگتا ہوگا آنکھوں میں نمی بھر کر مسکرانے کی کوشش کرتا ہوا انسان کیسے لگتا ہوگا ساری رات رو کر گزارنے والا انسان یہ سب سوچتے ہوئے میں نے بےدھیانی میں آئینہ دیکھا تو بے اختیار مسکرا اٹھا🌚🥀