Damadam.pk
M-JANI33's posts | Damadam

M-JANI33's posts:

M-JANI33
 

شانوں پہ کس کے اشک بہایا کرینگی آپ
روٹھے گا کون ، کس کو منایا کرینگی آپ۔۔!!
وہ جا رہا ہے صبحِ محبت کا کارواں ۔ ۔ ۔
اب شام کو کہیں بھی نا جایا کرینگی آپ۔۔!!
اب کون خود پرست ستائے گا آپ کو
کس بے وفا کے ناز اُٹھایا کرینگی آپ۔۔!!
پہروں شبِ فراق میں تاروں کو دیکھ کر
شکلیں مِٹا مِٹا کے بنایا کرینگی آپ۔۔!!
گمنام اُجالوں میں گزاریں گی رات دن
بے کار اپنے جی کو جلایا کرینگی آپ۔۔!!
ہمجولیوں کو اپنی باسوزِتَصورات
ماضی کے واقیات سنایا کرینگی آپ۔۔!!
اب وہ شرارتوں کے زمانے گزر گے
چونکے گا کون کس کو ڈرایا کرینگی آپ۔۔!!

M-JANI33
 

الجھے رہتے ہیں خواب آپس میں
جس طرح کانٹے،گلاب آپس میں
کس کی آنکھوں میں پیار زیادہ ہے
آو کر لیں حساب آپس میں!!!!!!!!!!!
ہو اجازت تو ایسے ملتے ہیں
جیسے جہلم،چناب آپس میں
مل گئے مجھ کو گھیرنے کےلئیے
سارے خانہ خراب آپس میں
شہر والوں گناہ دے دو مجھے
بانٹ لینا ثواب آپس میں

M-JANI33
 

عورت سے محبت میں جسم ایک لازمی حصہ ہے. جو لوگ کہتے ہیں کہ ان کی محبت پاک ہے اور انھیں جسم سے کوئی غرض نہیں، وہ سراسر جھوٹ بولتے ہیں. پاک محبت صرف الله اور اس کے رسول یا والدین کے لیے ہے. عورت سے محبت کا تصور جسم کے بغیر ناممکن ہے. اگر آپ کو کسی لڑکی سے محبت ہے اور آپ اس کے بارے میں جسمانی خیالات نہیں رکھتے ، یا تو آپ فرشتے ہیں یا پھر آپ جھوٹ بولتے ہیں.یا پھر وقتی چونا لگا رہے ہیں۔ باقی جسم کی کشش ایک فطرتی عمل ہے.۔یہ سچی حقیقت ہے کہ عورت اور مرد میں جسم کی کشش نا ہو یہ ہو ہی نہیں سکتا

M-JANI33
 

منافقت کی سنَد ہے ہمارے یار کے پاس
کہ جیسے قبر بنائی گئی ہو غار کے پاس
رقیب اور پھر اس پر غریب عاشق بھی
یہ گھوڑا گاڑی کھڑی کردی کس نے کار کے پاس
دوائی کھانے کا مقصد تو ایک یہ بھی ہے
مری گھٹن کا مداوا نہیں بخار کے پاس

M-JANI33
 

تاریخ گواہ ھے لڑکیوں نے کبھی لڑکے کو لوڈ نہیں کروایا ھے 💯🔥😏

M-JANI33
 

ٹھہری ٹھہری سی طبیعت میں روانی آئی
آج پھر یاد محبت کی کہانی آئی
آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھا
آج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی
مدتوں بعد چلا ان پہ ہمارا جادو
مدتوں بعد ہمیں بات بنانی آئی
مدتوں بعد پشیماں ہوا دریا ہم سے
مدتوں بعد ہمیں پیاس چھپانی آئی
مدتوں بعد کھلی وسعت صحرا ہم پر
مدتوں بعد ہمیں خاک اڑانی آئی
مدتوں بعد میسر ہوا ماں کا آنچل
مدتوں بعد ہمیں نیند سہانی آئی
اتنی آسانی سے ملتی نہیں فن کی دولت
ڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی
#Ali

M-JANI33
 

دل گمشدہ ، مجھے مل ذرا ...
مجھے وقت دے ، میری بات سن...❤

M-JANI33
 

یوں بچھڑنا بھی بہت آساں نہ تھا اس سے
مگر
جاتے جاتے اس کا وہ مڑ کر دوبارہ دیکھنا🥀

M-JANI33
 

مجھے اور کہیں لے چل سانول!
جہاں رات کبھی بھی سوئی نہ ہو
جہاں صبح کسی پہ روئی نہ ہو
جہاں ہجر نے وحشت بوئی نہ ہو
جہاں کوئی کسی کی کھوئی نہ ہو
مجھے اور کہیں لے چل سانول!
مجھے اور کہیں لے چل سانول!
جہاں درد کسی کو راس نہ ہو
جہاں کوئی ملول اداس نہ ہو
جہاں ظلمت کی بو باس نہ ہو
جہاں تو بھی زیادہ پاس نہ ہو
مجھے اور کہیں لے چل سانول!!!!

M-JANI33
 

جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کر....
اے عشق ہم تواب تیرے قابل نہیں رہے

M-JANI33
 

اگر مرد زنا سے پاک ہے تو اسے اپنی بیوی کے بارے میں فکر نہی کرنی چاہیے کیونکہ پاک مردوں کے لیے پاک بیویاں ہیں۔😇

M-JANI33
 

بھولے سے جو کسی نے وفا کا نام لیا
اک بے وفا یاد آیا ہمیں اوردل تھام لیا
اک دل کا رشتہ تھا سو نبھاتے رہے ہم
اس نے تھا کاروبار کیا ٍہر پل ک دام لیا
وہ وصل کی شراب میں مست رہتا ہے
ہم نے ہجر کا مہ خانہ چنا تلخ جام لیا
اک مدت سے جیے نہیں زندہ بھی ہیں
رات کو دن کیا بس صبح کو شام کیا
دی جو طبیب نے درد دل کی دوا شکیب
درد بڑھا دیا اس نے کام دل کا تمام کیا

M-JANI33
 

اگر اپنی بہن کے لئے شیر بن سکتے ہو
تو کسی کی بہن کے لئے گلی کے کتے نہ بنو

M-JANI33
 

کھینچ کر رات کی دیوار پہ مارے ہوتے
میرے ہاتھوں میں اگر چاند ، ستارے ہوتے
ہم نے اک دوجے کو خود ہار دیا دکھ ہے یہی
کاش ہم دنیا سے لڑتے ہوئے ہارے ہوتے
یہ جو آنسو ہیں ، مری پلکوں پہ پانی جیسے
اس کی آنکھوں سے ابھرتے تو ستارے ہوتے
یار کیا جنگ تھی جو ہار کے تم کہتے ہو
جیت جاتے تو خسارے ہی خسارے ہوتے
اتنی حیرت تمہیں مجھ پر نہیں ہونی تھی اگر
تم نے کچھ روز مری طرح گزارے ہوتے
یہ جو ہم لوگ ہیں احساس میں جلتے ہوئے لوگ
ہم زمیں زاد نہ ہوتے تو ستارے ہوتے
تم کو انکار کی خو مار گئی ہے واحد
ہر بھنور سے نہ الجھتے تو کنارے ہوتے

M-JANI33
 

رب آپکی ہر اُس پریشانی کو دور کرے
جس سے آپ اکیلے لڑ رہے ہو❤🙂. آمین

M-JANI33
 

22.2.22
آج پوری تاریخ ہی ڈبل ہے
لیکن میں آج بھی سنگل ہوں
🤓🤓

M-JANI33
 

ہاں مَیں روز مرتا ہوں.. !
نمبر بھی ہے،
فیس بک پروفائل بھی پتا ہے،
واٹس ایپ بھی ہے،
یہ بھی پتا ہے کہ__،ایک کال پہ ،
ایک میسج پہ ،
آج بھی جی جی جی کہ اٹھو گی،
الفاظ بھی بہت ہیں،
بُلا بھی سکتا ہوں، لیکن... ؟!
تُم ایک نئی زندگی شروع کر چکی ہو،
مَیں نہیں چاہتا کہ___،
مَیں کسی کی حق تلفی کروں،اور ہاں____،مَیں تمہیں روز ،
صبح شام، دن رات ،
چیخ چیخ کے بلاتا ہوں،
لیکن... ؟؟وه ساری چیخیں وہ ساری صدآئیں ،مَیں اپنے اندر جذب کرتا ہوں،
لیکن... ؟!
لیکن... مَیں روز مرتا ہوں.. ! :۔۔۔

M-JANI33
 

ہم کو کس کے غم نے مارا
یہ کہانی پھر سہی۔۔۔
کس نے توڑا دل ہمارا،
یہ کہانی پھر سہی۔۔۔۔۔
نفرتوں کے تیر کھا کر،
دوستوں کے شہر میں
ہم نے کس کس کو پکارا،
یہ کہانی پھر سہی۔۔۔
دل کے لٹنے کا سبب،
پوچھو نا سب کے سامنے
نام آۓ گا تمہارا،
یہ کہانی پھر سہی۔۔۔۔۔
تاک پر دشمن بھی تھے،
اور پشت پر احباب بھی
تیر پہلا کس نے مارا،
یہ کہانی پھر سہی۔۔۔🔥طبیب یوں کوشش نہ کر، تجھے کیا خبر میرے مرض کی تو عشق کر ، پھر چوٹ کھا ، پھر لکھ دوا میرے درد کی💔🔥

M-JANI33
 

جگہ جگہ منہ مارنے والے
کہیں کے نہیں رہتے پھر چاہے
وہ مرد ہو یا عورت...😢💯

M-JANI33
 

بھول جاؤ مجھے اس آ خری تحریر کے ساتھ
اس نے خط بھیجا مگر ہجر کی تصویر کے ساتھ
سب پرندوں کو سہولت ہے وہ آ ئیں جائیں
پیڑ نے باندھے نہیں پر کسی زنجیر کے ساتھ
رات گلشن سے بگولوں کو الجھتے دیکھا
کوئی سلجھائے گا اس خواب کو تعبیر کے ساتھ
رات ہوتے ہی سبھی لوٹ کے گھر آ تے ہیں
وہ بھی آ ئے گا مگر تھوڑی سی تاخیر کے ساتھ
صرف اتنا ہی نہیں لہجے سے دل چور ہوا
اور کچھ درد بھی پیوست تھے اس تیر کے ساتھ
میرے اشعار یہ غالب سے نہ اشعار ہوئے
نہ تقابل ہے کوئی، درد یا پھر میر کے ساتھ
ہم کو دنیا کی طلب کھینچے نہ زر کی خواہش
کچھ سروکار نہیں عشق کی جاگیر کے ساتھ
وہ میرا تھا ہی نہیں فوزی سو کب تک آ خر
اس کو پانے کے لیے لڑتی میں تقدیر کے ساتھ!!!...