Damadam.pk
MAKT_PAK's posts | Damadam

MAKT_PAK's posts:

MAKT_PAK
 

ہے دعا یاد مگر حرف دعا یاد نہیں
میرے نغمات کو انداز نوا یاد نہیں
میں نے پلکوں سے در یار پہ دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں
میں نے جن کے لیے راہوں میں بچھایا تھا لہو
ہم سے کہتے ہیں وہی عہد وفا یاد نہیں
کیسے بھر آئیں سر شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیا یاد نہیں
صرف دھندلائے ستاروں کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا کون ہوا کس سے خفا یاد نہیں
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
ساغر صدیقی

MAKT_PAK
 

کئی لوگ جو انڈیا سے پاکستان آئے ہیں پاکستان کے لوگ انہیں ہندوستانی کہتے ہیں اور جب وہ لوگ ہندوستان جاتے ہیں اپنے رشتے داروں سے ملنے تو انڈین انکو پاکستانی کہتے ہیں۔

MAKT_PAK
 
MAKT_PAK
 

صبح صبح کا وقت تھا ایک بچہ سکول جارہا تھا
راستے میں اسکو اسکے محلے کے انکل مل گئے اور بولے بیٹا سکول جارہے ہو؟
بچہ بولا:تمہارا باپ سکول ڈریس پہنا کر کیا تمہیں ہنی مون کے لیے بھیجتا تھا۔

MAKT_PAK
 

میں اور میرا ایک دوست ہم پارک میں ایک بینچ پہ بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے
پاس ہی کچھ فاصلے پہ ایک اور بینچ بھی تھا
وہاں کوئی خاتون اپنے بوائے فرینڈ سے فون پہ گپ شپ کر رہیں تھی۔
گپ شپ کے دوران وہ خاتون اپنے بوائے فرینڈ کو بولیں
جان آئی مس یو پلیز میری بانہوں میں آجاؤ
پاس سے ایک شرارتی لڑکا گزرا
اور بولا
وہ نہیں آرہے تو میں آجاؤں؟
وہ خاتون بینچ سے اٹھیں اور اس لڑکے کا بازو کھینچا اور اسکو بولا ہاں چل میرے ساتھ میرے گھر تجھے تو اپنے بیڈ روم میں جھپی لگا کر ساتھ سلاؤں گی۔
وہ لڑکا ایک دم سے ڈر گیا
کہنے لگا آنٹی،آپا،باجی میں تو اللہ کی قسم مذاق کر رہا تھا مجھے معاف کر دو۔
اور ہم دونوں دوستوں کے قہقہے نہیں رک رہے تھے یہ سین دیکھ کر۔
😂

MAKT_PAK
 

عذر آنے میں بھی ہے اور بلاتے بھی نہیں
باعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
منتظر ہیں دم رخصت کہ یہ مر جائے تو جائیں
پھر یہ احسان کہ ہم چھوڑ کے جاتے بھی نہیں
سر اٹھاؤ تو سہی آنکھ ملاؤ تو سہی
نشۂ مے بھی نہیں نیند کے ماتے بھی نہیں
کیا کہا پھر تو کہو ہم نہیں سنتے تیری
نہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
مجھ سے لاغر تری آنکھوں میں کھٹکتے تو رہے
تجھ سے نازک مری نظروں میں سماتے بھی نہیں
دیکھتے ہی مجھے محفل میں یہ ارشاد ہوا
کون بیٹھا ہے اسے لوگ اٹھاتے بھی نہیں
ہو چکا قطع تعلق تو جفائیں کیوں ہوں
جن کو مطلب نہیں رہتا وہ ستاتے بھی نہیں
زیست سے تنگ ہو اے داغؔ تو جیتے کیوں ہو
جان پیاری بھی نہیں جان سے جاتے بھی نہیں
داغ دہلوی

MAKT_PAK
 

بقیہ حصہ تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
۔
اگرچہ دیکھنے والے ترے ہزاروں تھے
تباہ حال بہت زیر بام کس کا تھا
وہ کون تھا کہ تمہیں جس نے بے وفا جانا
خیال خام یہ سودائے خام کس کا تھا
انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور
جو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا
ہر اک سے کہتے ہیں کیا داغؔ بے وفا نکلا
یہ پوچھے ان سے کوئی وہ غلام کس کا تھا
داغ دہلوی

MAKT_PAK
 

تمہارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا
وہ قتل کر کے مجھے ہر کسی سے پوچھتے ہیں
یہ کام کس نے کیا ہے یہ کام کس کا تھا
وفا کریں گے نباہیں گے بات مانیں گے
تمہیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا
رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہا
مقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا
نہ پوچھ گچھ تھی کسی کی وہاں نہ آؤ بھگت
تمہاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا
تمام بزم جسے سن کے رہ گئی مشتاق
کہو وہ تذکرۂ ناتمام کس کا تھا
ہمارے خط کے تو پرزے کئے پڑھا بھی نہیں
سنا جو تو نے بہ دل وہ پیام کس کا تھا
اٹھائی کیوں نہ قیامت عدو کے کوچے میں
لحاظ آپ کو وقت خرام کس کا تھا
گزر گیا وہ زمانہ کہوں تو کس سے کہوں
خیال دل کو مرے صبح و شام کس کا تھا
ہمیں تو حضرت واعظ کی ضد نے پلوائی
یہاں ارادۂ شرب مدام کس کا تھا

Aik Sawal
M  : Aik Sawal - 
MAKT_PAK
 

بقیہ ایک سوال
۔
ناک میں ہیرے کا چمکتا کوکا اور ہونٹوں پر گلنار لپ اسٹک کا ہونا بہت ضروری ہے ،
گالوں پر غازہ ، کلائی میں چوڑیاں اور تازہ پھولوں کے گجرے ہونا ، اور جھومر کا مانگ پٹی سے آراستہ ہونا ضروری ہے ،
اور لباس کا بدن کے خد و خال کو دکھانا اور بہت کچھ چھپا ہونا بہت ضروری ہے ،
رقص گاہ کا
قدر دانوں سے بھرے ہونا بھی بہت ضروری ہے
اس کے ساتھ رقاصہ کا دلربا ہونا بھی ضروری ہے
انگ انگ کا
حالت رقص میں رقاصہ کے ساتھ ہونا ضروری ہے
دونوں کی آنکھوں میں
پیار اور ستائش کا ہونا بھی بہت ضروری ہے
میں تو اس پیمانے پہ پورا اترتا ہوں
جان لے ، رقاصہ
تیرا جوبن درخشاں اور انگ انگ کا عریاں ہونا ضروری ہے
آغا سلمان باقر

MAKT_PAK
 

ایک سوال
رقص کرنے کے لئے کیا حسن کا ہونا
بدن میں جام ء تمکنت ہونا
آنکھوں میں مستی کا ہونا ضروری ہے ؟
رقاصہ کے لئے کیا
مست جوانی ، تنگ کپڑوں اور ناز و نخرے کا ہونا بہت ہی ضروری ہے ؟
نہیں ۔۔۔۔ باکل نہیں
رقص کے لئے بدن اور بدن میں ترنگ ہونا ضروری ہے
بدن میں موسیقی اور تال ہونا
اعضاء میں نشے کا ہونا ضروری ہے ،
آنکھوں میں مستی ، ہونٹوں پہ مسکراہٹ ، کمر میں لچک ، پاؤں میں تھرک ، کولہوں میں ابھار اور چھاتیوں میں مستانہ پن ہونا ضروری ہے ،
بازوؤں میں تال ، کلائیوں میں دیوانہ پن اور انگلیوں کا مہندی سے رچا ہونا ضروری ہے ،
گردن میں اٹھان ، شکم کا کمر سے لگا ہونا ضروری ہے ،
رانوں کا گداز ، پنڈلیوں میں گاؤ دم خمار ، زلفوں کا لہر دار دراز ہونا اشد ضروری ہے
رقص کے دوران مسکراتی رقاصہ کی آنکھ میں کاجل کا ڈورا
(جاری ہے)

MAKT_PAK
 

بقیہ آدم اور حوا کی مٹی کا پیار
۔
اسی کو دل دیتی ہے
اسی میں رچنا چاہتی ہے
اسی کے ہاتھوں گندھنا چاہتی ہے
اسی پسلی میں وہ واپس جانا چاہتی ہے
اسی پسلی سے لپٹ کر سونا چاہتی ہے
اس مٹی کو اپنے میں سموما چاہتی ہے
جب سمو جاتی ہے تو
تب ایک نئی مورت کو جنم دیتی ہے
ہمیں یاد ہے ہم ایک مٹی سے خلق ہوۓ
اس لئے تو ہم ایک دوسرے پہ مرتے ہیں
آغا سلمان باقر

MAKT_PAK
 

آدم اور حوا کی مٹی کا پیار
میں نے تجھے اپنی پسلی سے پیدا کیا
اسی لئے مجھے تجھ سے پیار ہے بہت
تو میرے بدن سے بچی مہین مٹی سے بنی
اس لئے میرا حق تجھ پہ پورا ہے بہت
تو میرے بدن کا ازلی و ابدی جزو لا ین فک ہے
یہی وجہ ہے کہ میں تجھے دیکھ کے ، پا کے
دیوانہ و مجنون ہو جاتا ہوں
تجھ کو تسخیر کرنا چاہتا ہوں
تجھ میں اتر کے سمٹ جانا چاہتا ہوں
اصل میں بات یہ ہے کہ
تیری مٹی مجھے چپکے سے پکارتی ہے
اس کی آواز مجھے صاف سنائی دیتی ہے
میں اس کی پکار سے تیرا دیوانہ ہوۓ جاتا ہوں
تیرے بدن کو اپنا بنانا چاہتا ہوں
ترے بدن میں دور تک اتر جانا چاہتا ہوں
مگر تیرا بدن ، تیری مٹی
مجھ پیدا کرنے والے کو آسانی سے قبول نہیں کرتی
اپنی پسند کی مٹی میں ملنا چاہتی ہے
اپنی پسند کی پسلی کو اپنی مرضی سے تلاش کرتی ہے

MAKT_PAK
 

مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑ
دوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
عاشق تو جانتے ہیں وہ اے دل یہی سہی
ہر چند بے اثر ہے پر آہ و فغاں نہ چھوڑ
اس طبع نازنیں کو کہاں تاب انفعال
جاسوس میرے واسطے اے بد گماں نہ چھوڑ
ناچار دیں گے اور کسی خوب رو کو دل
اچھا تو اپنی خوئے بد اے بد زباں نہ چھوڑ
زخمی کیا عدو کو تو مرنا محال ہے
قربان جاؤں تیرے مجھے نیم جاں نہ چھوڑ
کچھ کچھ درست ضد سے تری ہو چلے ہیں وہ
یک چند اور کج روی اے آسماں نہ چھوڑ
جس کوچہ میں گزار صبا کا نہ ہو سکے
اے عندلیب اس کے لیے گلستاں نہ چھوڑ
گر پھر بھی اشک آئیں تو جانوں کہ عشق ہے
حقہ کا منہ سے غیر کی جانب دھواں نہ چھوڑ
ہوتا ہے اس جحیم میں حاصل وصال جور
مومنؔ عجب بہشت ہے دیر مغاں نہ چھوڑ
مومن خان مومن

MAKT_PAK
 

سب سمجھتے ہیں کہ ہم کس کارواں کے لوگ ہیں
پھر بھی پوچھا جا رہا ہے ہم کہاں کے لوگ ہیں
ملت بیضا نے یہ سیکھا ہے صد ہا سال میں
یہ یہاں کے لوگ ہیں اور وہ وہاں کے لوگ ہیں
خالی پیمانے لیے بیٹھے ہیں رندان کرام
مے کدہ ان کا ہے جو پیر مغاں کے لوگ ہیں
ان سے مت پوچھو کہ منزل تم سے کیوں چھینی گئی
ان کو مت چھیڑو یہ میر کارواں کے لوگ ہیں
گل فروشی سے انہیں ہم روکنے والے ہیں کون
ہم چمن کے لوگ ہیں وہ باغباں کے لوگ ہیں
اپنے دشمن سے ہمیں اقبالؔ کوئی ڈر نہیں
ان سے بے شک خوف ہے جو درمیاں کے لوگ ہیں
اقبال عظیم

MAKT_PAK
 

اے اہل وفا داد جفا کیوں نہیں دیتے
سوئے ہوئے زخموں کو جگا کیوں نہیں دیتے
اس جشن چراغاں سے تو بہتر تھے اندھیرے
ان جھوٹے چراغوں کو بجھا کیوں نہیں دیتے
جس میں نہ کوئی رنگ نہ آہنگ نہ خوشبو
تم ایسے گلستاں کو جلا کیوں نہیں دیتے
دیوار کا یہ عذر سنا جائے گا کب تک
دیوار اگر ہے تو گرا کیوں نہیں دیتے
چہروں پہ جو ڈالے ہوئے بیٹھے ہیں نقابیں
ان لوگوں کو محفل سے اٹھا کیوں نہیں دیتے
توبہ کا یہی وقت ہے کیا سوچ رہے ہو
سجدے میں جبینوں کو جھکا کیوں نہیں دیتے
یہ جھوٹے خدا مل کے ڈبو دیں گے سفینہ
تم ہادیٔ برحق کو صدا کیوں نہیں دیتے
اقبال عظیم

MAKT_PAK
 

ہم بہت دور نکل آئے ہیں چلتے چلتے
اب ٹھہر جائیں کہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
اب غم زیست سے گھبرا کے کہاں جائیں گے
عمر گزری ہے اسی آگ میں جلتے جلتے
رات کے بعد سحر ہوگی مگر کس کے لئے
ہم ہی شاید نہ رہیں رات کے ڈھلتے ڈھلتے
روشنی کم تھی مگر اتنا اندھیرا تو نہ تھا
شمع امید بھی گل ہو گئی جلتے جلتے
آپ وعدے سے مکر جائیں گے رفتہ رفتہ
ذہن سے بات اتر جاتی ہے ٹلتے ٹلتے
ٹوٹی دیوار کا سایہ بھی بہت ہوتا ہے
پاؤں جل جائیں اگر دھوپ میں چلتے چلتے
دن ابھی باقی ہے اقبالؔ ذرا تیز چلو
کچھ نہ سوجھے گا تمہیں شام کے ڈھلتے ڈھلتے
اقبال عظیم

MAKT_PAK
 

Kaise baat hai na jahil kabhi aapki baat nahi smhj sakty smhjana bhi chaho aor educated people ko koi baat smhjani nahi prti hai.

MAKT_PAK
 

KOI APNA NAHI SUB MATLB KI HAD TK SATH REHTY HAIN.

MAKT_PAK
 

https://youtu.be/2fWwpXuxrTI?si=p3voAQAUs6iBzR9x
.
.
.
کالی کالی زلفوں کے
سنگر استاد راحت فتح علی خان قوالی