Damadam.pk
MAKT_PAK's posts | Damadam

MAKT_PAK's posts:

MAKT_PAK
 

گُلوں سا بانکپن,  مہکی جوانی, ایک عورت ہے
محبت کی حسیں, دلکش کہانی, ایک عورت ہے
وجودِ ذات  کی تکمیل کے اِسرار میں لپٹی
بقائے آدمیّت کی نشانی ایک عورت ہے
دھمالِ عشق کے پیروں سے اُڑتی خاک سے پوچھو
دیارِ ِ دل پہ کرتی حُکمرانی ایک عورت ہے
پسِ منظر میں صحرا ہے مگر  تصویر کے اوپر
بہت ہی شوخ رنگوں سے بنانی ایک عورت ہے
یہ  مریم بھی , سکینہ بھی ,ردائے فاطمہ بھی ہے
حیاء زینب, زلیخا کی جوانی ایک عورت ہے
ازل سے تا ابد سیرابی ء تشنہ لبی اس سے
محبت کے سمندر کی روانی ایک عورت ہے
گہے ماں ہے, گہے بہنا, گہے بیٹی  ہے یہ انجم
مگر  ہر روپ میں ہی جاودانی ایک عورت ہے
آصف انجم

MAKT_PAK
 

ریل  کی  پٹڑی پہ بیٹھا  شُبھ  گھڑی سے رہ گیا
آج پھر  اس بھیڑ  میں گم خودکشی سے رہ گیا
سب کو بانٹی ہے دیئے بھر بھر کے اُس نے روشنی
میں سلگتا ہی رہا اور روشنی سے رہ گیا
بس وہی اک با حیا چہرہ بچا ہے شہر میں
ہاں وہی جو چھپ گیا تھا ، آرتی سے رہ گیا
رات ، کیسی پُر شِکن اوڑھی ہوئی تھی اُس نے کل
خواب بھی ایسا تھا جیسے اِستری سے رہ گیا
میں نے جو سوچا تھا وہ فلموں میں ہی ہوتا ہے یار
وہ گیا ، میں ہاتھ ملتا بے بسی سے رہ گیا
آصف انجم

MAKT_PAK
 

یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں
بھولنے والے کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں
آغا حشر کاشمیری

MAKT_PAK
 

یہ کھلے کھلے سے گیسو انہیں لاکھ تو سنوارے
مرے ہاتھ سے سنورتے تو کچھ اور بات ہوتی
آغا حشر کاشمیری

MAKT_PAK
 

تم اور فریب کھاؤ بیان رقیب سے
تم سے تو کم گلہ ہے زیادہ نصیب سے
گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے
ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے
برباد دل کا آخری سرمایہ تھی امید
وہ بھی تو تم نے چھین لیا مجھ غریب سے
دھندلا چلی نگاہ دم واپسیں ہے اب
آ پاس آ کے دیکھ لوں تجھ کو قریب سے
آغا حشر کاشمیری

MAKT_PAK
 

یاد میں تیری جہاں کو بھولتا جاتا ہوں میں
بھولنے والے کبھی تجھ کو بھی یاد آتا ہوں میں
ایک دھندلا سا تصور ہے کہ دل بھی تھا یہاں
اب تو سینے میں فقط اک ٹیس سی پاتا ہوں میں
او وفا نا آشنا کب تک سنوں تیرا گلہ
بے وفا کہتے ہیں تجھ کو اور شرماتا ہوں میں
آرزوؤں کا شباب اور مرگ حسرت ہائے ہائے
جب بہار آئے گلستاں میں تو مرجھاتا ہوں میں
حشرؔ میری شعر گوئی ہے فقط فریاد شوق
اپنا غم دل کی زباں میں دل کو سمجھاتا ہوں میں
آغا حشر کاشمیری

MAKT_PAK
 

غیر کی باتوں کا آخِر اِعتِبار آ ہی گیا
میری جانِب سے تِرے دِل میں غُبار آ ہی گیا
جانتا تھا کھا رہا ہے بے وفا جُھوٹی قسم
سادگی دیکھو کہ پِھر بھی اِعتِبار آ ہی گیا
پُوچھنے والوں سے گو مَیں نے چُھپایا دِل کا راز
پھر بھی تیرا نام لب پر ایک بار آ ہی گیا
تُو نہ آیا او وفا دُشمن تو کیا ہم مر گئے
چند دِن تڑپا کِئے آخِر قرار آ ہی گیا
جی میں تھا اے حشرؔ اُس سے اب نہ بولیں گے کبھی
بے وفا جب سامنے آیا تو پیار آ ہی گیا۔۔۔!
آغا حشرؔ کاشمیری

MAKT_PAK
 

اسی کو دل دیتی ہے
اسی میں رچنا چاہتی ہے
اسی کے ہاتھوں گندھنا چاہتی ہے
اسی پسلی میں وہ واپس جانا چاہتی ہے
اسی پسلی سے لپٹ کر سونا چاہتی ہے
اس مٹی کو اپنے میں سموما چاہتی ہے
جب سمو جاتی ہے تو
تب ایک نئی مورت کو جنم دیتی ہے
ہمیں یاد ہے ہم ایک مٹی سے خلق ہوۓ
اس لئے تو ہم ایک دوسرے پہ مرتے ہیں
آغا سلمان باقر

MAKT_PAK
 

آدم اور حوا کی مٹی کا پیار
میں نے تجھے اپنی پسلی سے پیدا کیا
اسی لئے مجھے تجھ سے پیار ہے بہت
تو میرے بدن سے بچی مہین مٹی سے بنی
اس لئے میرا حق تجھ پہ پورا ہے بہت
تو میرے بدن کا ازلی و ابدی جزو لا ین فک ہے
یہی وجہ ہے کہ میں تجھے دیکھ کے ، پا کے
دیوانہ و مجنون ہو جاتا ہوں
تجھ کو تسخیر کرنا چاہتا ہوں
تجھ میں اتر کے سمٹ جانا چاہتا ہوں
اصل میں بات یہ ہے کہ
تیری مٹی مجھے چپکے سے پکارتی ہے
اس کی آواز مجھے صاف سنائی دیتی ہے
میں اس کی پکار سے تیرا دیوانہ ہوۓ جاتا ہوں
تیرے بدن کو اپنا بنانا چاہتا ہوں
ترے بدن میں دور تک اتر جانا چاہتا ہوں
مگر تیرا بدن ، تیری مٹی
مجھ پیدا کرنے والے کو آسانی سے قبول نہیں کرتی
اپنی پسند کی مٹی میں ملنا چاہتی ہے
اپنی پسند کی پسلی کو اپنی مرضی سے تلاش کرتی ہے

MAKT_PAK
 

رانوں کا گداز ، پنڈلیوں میں گاؤ دم خمار ، زلفوں کا لہر دار دراز ہونا اشد ضروری ہے
رقص کے دوران مسکراتی رقاصہ کی آنکھ میں کاجل کا ڈورا ، ناک میں ہیرے کا چمکتا کوکا اور ہونٹوں پر گلنار لپ اسٹک کا ہونا بہت ضروری ہے ،
گالوں پر غازہ ، کلائی میں چوڑیاں اور تازہ پھولوں کے گجرے ہونا ، اور جھومر کا مانگ پٹی سے آراستہ ہونا ضروری ہے ،
اور لباس کا بدن کے خد و خال کو دکھانا اور بہت کچھ چھپا ہونا بہت ضروری ہے ،
رقص گاہ کا
قدر دانوں سے بھرے ہونا بھی بہت ضروری ہے
اس کے ساتھ رقاصہ کا دلربا ہونا بھی ضروری ہے
انگ انگ کا
حالت رقص میں رقاصہ کے ساتھ ہونا ضروری ہے
دونوں کی آنکھوں میں
پیار اور ستائش کا ہونا بھی بہت ضروری ہے
میں تو اس پیمانے پہ پورا اترتا ہوں
جان لے ، رقاصہ
تیرا جوبن درخشاں اور انگ انگ کا عریاں ہونا ضروری ہے
آغا سلمان باقر

MAKT_PAK
 

ایک سوال
رقص کرنے کے لئے کیا حسن کا ہونا
بدن میں جام ء تمکنت ہونا
آنکھوں میں مستی کا ہونا ضروری ہے ؟
رقاصہ کے لئے کیا
مست جوانی ، تنگ کپڑوں اور ناز و نخرے کا ہونا بہت ہی ضروری ہے ؟
نہیں ۔۔۔۔ باکل نہیں
رقص کے لئے بدن اور بدن میں ترنگ ہونا ضروری ہے
بدن میں موسیقی اور تال ہونا
اعضاء میں نشے کا ہونا ضروری ہے ،
آنکھوں میں مستی ، ہونٹوں پہ مسکراہٹ ، کمر میں لچک ، پاؤں میں تھرک ، کولہوں میں ابھار اور چھاتیوں میں مستانہ پن ہونا ضروری ہے ،
بازوؤں میں تال ، کلائیوں میں دیوانہ پن اور انگلیوں کا مہندی سے رچا ہونا ضروری ہے ،
گردن میں اٹھان ، شکم کا کمر سے لگا ہونا ضروری ہے ؟؟

MAKT_PAK
 

کوئی لڑکی اپنا جانو سمجھ کر مجھے دو لاکھ دے سکتی ہے؟
میں نے نیا بائیک خریدنا ہے پیسے کم پڑ گے ہیں میرے پاس۔
رابطہ نمبر بھی اسے میرا مل جائے گا جو میری مدد کرنا چاہے گا۔

MAKT_PAK
 

مجھے تو اس نے اپنا اصل نام بھی نہیں بتایا تھا
تم پہ مرتی ہوں یہ بھی جھوٹ کہا تھا

MAKT_PAK
 

میرے اندر مدد کرنے کا کیڑا اسی دن مر چکا تھا جب میں نے قرآن مجید میں یہ آیت پڑھی تھی
اے بندے تو اک ذرے کا بھی مالک نہیں ہے۔

MAKT_PAK
 

میرے پاس جس دن کچھ نہیں ہوتا اس دن میں اللّٰہ کا اور بھی ذیادہ شکر ادا کرتا ہوں کہ اللّٰہ آج میں تیری پکڑ سے دور ہوں۔
کیوں اللّٰہ دے کر بھی آزماتا ہے اور لیکر بھی

MAKT_PAK
 

دنیا بھری پڑی ہے ان بے وقوفوں سے جو پیسہ جوڑ جوڑ کر رکھتے ہیں یہ پتہ ہونے کے باوجود بھی کہ موت کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

MAKT_PAK
 

کیا پتہ چلتا ہے میں کسی بھی وقت مر سکتا ہوں
تو کیوں اتنا پیسہ بچا کر رکھوں جو میرے بعد میرے کسی کام کا نہیں ہے۔
🙂

MAKT_PAK
 

خدا جیسا بننا ہے تو پھر خدا جیسا سوچو بھی
خدا جیسا کرتا ہے ویسا کرو بھی
منہ پہ انگلی رکھ کر کسی کو بھی خاموش کرانا بہت آسان ہے
پہلے وہ بن تو جاؤ جسکا تم دعویٰ کرتے ہو۔
🙂

MAKT_PAK
 

ایک میری بات یاد ہمیشہ رکھنا
لوگ بےوفا ہوتے ہیں وقت نہیں

MAKT_PAK
 

میرے پاس خودکشی کرنے کی سو سے زیادہ وجوہات ہیں،مگر میں پھر بھی خودکشی نہیں کرتا ہوں،کیوں کہ زندگی بھی جوئے کی مانند ہے صحیح داؤ لگاتے جاؤ اور ہر میدان فتح کرتے جاؤ۔
😂