حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
پرہیز کرو،پرہیز نفع دیتا ہے۔
عمل کرو کہ عمل قبول کیا جاتا ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
برے لوگوں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
بد بخت ہے وہ شخص جو مر جائے مگر اس کا گناہ نہ مرے یعنی وہ کوئی ایسا برا کام شروع کر جائے جو اس کے مرنے پر بھی جاری رہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
بخشش کرنا امیر سے خوب ہے لیکن محتاج سے خوب تر ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
آنکھ دل کا دروازہ ہے ۔ اس کی حفاظت کرو کہ تمام آفات اس راہ سے بدن میں داخل ہوتی ہیں۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
آپس میں قطع نہ کرو ، بغض نہ رکھو ، حسد نہ کرو ، بھائی بھائی رہو۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اے لوگو! خوف الہٰی سے تم میں جو رو سکے وہ روئے کہ وہ دن آنے والا ہے کہ تم رُلائے جاؤ گے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اے لوگو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے جو آگ جلائی ہے اٹھو اسے نماز کے ذریعے سے بجھا دو۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
انسان ضعیف ہے،پھر بھی تعجب ہے کہ وہ خدائے طاقتور کی نافرمانی کرتا ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
امیر میں تکبر ہے تو برا ہے لیکن اگر غریب کر میں تکبر ہے تو بہت ہی برا ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اللہ تعالی کی عبادت میں سستی اگر عام لوگوں سے ہو تو بد ہے لیکن اگر عالموں اور طالب علموں سے ہو تو بدتر ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اشخاص کوحق سے پہچانو،حق کو اشخاص سے نہیں۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اس دن پر آنسو بہا جو تیری عمر سے کم ہو گیا اور اس میں نیکی بھی نہ تھی۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اخلاص یہ ہے کہ انسان اپنے اعمال کا عوض نہ چاہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ
اپنے ظاہر و باطن کو یکساں رکھو۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ
نیکیوں میں غور فکر نیکیوں کی ترغیب دیتا ہے اور گناہوں پر پر پشیمانی گناہ چھوڑ نے پر آمادہ کرتی ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ
خضوع و خشوع کی دو رکعتیں سیاہ دل والے کی ساری رات کی عبادت سے بہتر ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ
جہنم اپنے رہنے والوں کو اس طرح اچک لے گی جیسے پرندے دانوں کو اچک لیتے ہیں۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ
جو مالدار کی عزت اور فقیر کی توہین کرتا ہے وہ ملعون ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللّٰہ عنہ
جب اللہ تعالیٰ بندوں کے اعمال تولنے کا ارادہ فرمائے گا تو انہیں جسموں میں تبدیل فرمادے گا اور پھر قیامت کے دن انہیں تولا جائے گا۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain