Damadam.pk
MASOOMGURIYA's posts | Damadam

MASOOMGURIYA's posts:

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
اس نے آپ کا پیٹ ٹٹولا اور کہا میں نے راستی میں اس جیسا شخص کوئی نہیں دیکھا اور رو کر کہنے لگا اس آدمی کے جگر کو خوف الہی نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا ہے اس کا معالجہ نہیں ہوسکتا۔
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، اگر جنت اور دوزخ کے درمیان مجھے کھڑا کیا جاوے اور مجھے اختیار دیا جاوے کہ چاہوں تو جل کر خاک ہوجاؤں، چاہوں تو انتظار کروں تاکہ معلوم ہو جائے کہ کہاں جاؤں گا تو میں جل کر خاک ہونا پسند کروں گا۔
عطاء سلمی رحمۃ اللہ علیہ اپنے بستر پر خوف الہی سے چالیس برس پڑے رہے لوگ آپ کی عیادت کرتے تھے یہ خبر کسی عابد کو ملی تو کہنے لگا، چالیس سال کیا ہیں، بخدا اگر انسان اپنے سر کے بالوں جتنا عرصہ بھی اللہ کی عبادت کرے تو وہ بھی ایک گناہ کے مقابلہ میں کم ہے، جو انسان سے سرزد ہوتے ہیں۔
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے اور زیادہ خوف زدہ ہونا
سلف صالحین کے اخلاق میں سے ایک یہ ہے کہ:
جس قدر اللہ تعالیٰ ان پر احسان کرے اور ان کو مقرب بارگاہ بتائے اسی قدر اللہ تعالیٰ سے خوف زیادہ کرتے، جیسا کہ دنیاوی بادشاہوں کے وزراء کا حال ہے، حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہم نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے کہ جتنا ان کو اللہ کی ذات سے انعام واکرام ہوتا اتنا ہی وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے۔
حماد بن زید ہمیشہ اپنے پاؤں پر اکڑو ہوکر بیٹھتے، جب ان سے اس کے متعلق کہا جاتا تو وہ فرماتے، مطمئن ہوکر وہ بیٹھے جو عذاب الہی سے بے خوف ہو، لیکن میں بخدا دن رات اس بات سے ڈرتا ہوں کہ مجھ پر آسمان سے آگ نہ برسے اور مجھے جلادے۔
سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ پر اس قدر خوف طاری ہوا کہ آپ خون کا پیشاب کرنے لگے، پھر لوگ ایک یہودی ڈاکٹر کو لائے اس
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

Meri zindgi main anay walay tamam ghatiya logon ka shukriya jin say main nay ye seekha k mujhe un jaesa ni banna

MASOOMGURIYA
 

مولا علی نے واری تیری نیند پر نماز
اور وہ بھی عصر سب سے جو اعلی خطر کی ہے
صدیق بلکہ غار میں جان ان پہ دے چکے
اور حفظ و جاں تو جان فروض غرر کی ہے
ہاں تو نے انہیں جان انہیں پھیر دی نماز
پر وہ تو کر چکے جو کرنی بشر کی ہے
ثابت ہوا کہ جملہ فروع ہے
اصل الاصول بندگی اس تاجور کی ہے

MASOOMGURIYA
 

اسلام عليکم
اےرب کائنات !
میں تیرےپاک نام سےدن کی ابتدا کرتا ھوں YA ALAH
میری اورمیرے دوستوں کی دین و دنیابہترفرما
اور اپنے لامحدود خزانوں سے رزق حلال، صحت، طویل عمرخوشیاں اور کامیابیاں عطا فرما
آمین

MASOOMGURIYA
 

انہیں جانا انہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
للہ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا
آج لے ان کی پناہ آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا
جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا سارا تو سامان گیا
کلام امام احمد رضا خان علیہ رحمہ

MASOOMGURIYA
 

مصور تھک گئے میری تصویر بناتے بناتے
میرے چہرے کے کچھ رنگ میسر ہی نہ تھے

MASOOMGURIYA
 

خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے محمدﷺ
الصلوة والسلام علیک سیدی رسول اللہ ﷺ وعلی الک واصحبک یا سیدی یارسول اللہ ﷺ

MASOOMGURIYA
 

کروں تیرے نام پہ جان فدا
نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا
کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں
فداک امی وابی یا رسول اللہﷺ
الصلوة والسلام علیک سیدی رسول اللہ ﷺ وعلی الک واصحبک یا سیدی یارسول اللہ ﷺ

MASOOMGURIYA
 

*السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.*
*آج کی بات.* 💐🍁💐
*“ رشتوں کو وقت دیجیۓ…….…*
*تاج محل دنیا نے دیکھا ھے. ممتاز نے نہیں.*
*سدا خوش رھیں.*
*صبح بخیر* ❤🌹❤
*ہرلمحہ حیات بخیر*

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
معمار بلاۓ اور قبر اقدس کے چاروں طرف خندق کھودنے کا حکم دیا یہاں تک کے پانی نکل آے.سلطان کے حکم سے اس خندق میں پگھلا ہوا سیسہ بھر دیا گیا.
بعض کے نزدیک سلطان کو سرنگ میں داخل ہو کر قبر انور پر حاضر ہو کر قدمین شریفین کو چومنے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔
الصلوة والسلام علیک یا سیدی رسول اللہ ﷺ
ختم

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
آپ نے دونوں زائرین سے پوچھا کے سچ بتاؤ کہ تم کون ہوں.
حیل و حجت کے بعد انہوں نے بتایا کے وہ یہودی ہیں اور اپنے قوم کی طرف سے تمہارے پیغمبر کے جسم اقدس کو چوری کرنے پر مامور کے گئے ہیں.
سلطان یہ سن کر رونے لگے ،
*اسی وقت ان دونوں کی گردنیں اڑا دی گئیں.*
سلطان روتے جاتے اور فرماتے جاتے کہ
💞"میرا نصیب کہ پوری دنیا میں سے اس خدمت کے لئے اس غلام کو چنا گیا"💞
اس ناپاک سازش کے بعد ضروری تھا کہ ایسی تمام سازشوں کا ہمیشہ کہ لیے خاتمہ کیا جاۓ سلطان نے
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
جواب ملا کہ مدینے میں رہنے والوں میں سے تو کوئی نہیں مگر دو مغربی زائر ہیں جو روضہ رسول کے قریب ایک مکان میں رہتے ہیں .
تمام دن عبادت کرتے ہیں اور شام کو جنت البقیح میں لوگوں کو پانی پلاتے ہیں ، جو عرصہ دراز سے مدینہ میں مقیم ہیں.
سلطان نے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی، دونوں زائر بظاہر بہت عبادت گزار لگتے تھے.
انکے گھر میں تھا ہی کیا ایک چٹائی اور دو چار ضرورت کی اشیاء.کہ یکدم سلطان کو چٹائی کے نیچے کا فرش لرزتا محسوس ہوا. آپ نے چٹائی ہٹا کے دیکھا تو وہاں ایک سرنگ تھی.
آپ نے اپنے سپاہی کو سرنگ میں اترنے کا حکم دیا .وہ سرنگ میں داخل ہویے اور واپس اکر بتایا کہ یہ سرنگ نبی پاک صلی اللہ علیھ والہ وسلم کی قبر مبارک کی طرف جاتی ہے،
یہ سن کر سلطان کے چہرے پر غیظ و غضب کی کیفیت تری ہوگئی۔
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
آپ اس خواب کے بارے میں سوچ رہے تھے جو مسلسل تین دن سے انہیں آ رہا تھااور آج پھر چند لمحوں پہلے انھیں آیا جس میں سرکار دو عالم نے دو افراد کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ یہ مجھے ستا رہے ہیں.
اب سلطان کو قرار کہاں تھا انہوں نے چند ساتھی اور سپاہی لے کر دمشق سے مدینہ جانے کا ارادہ فرمایا .
اس وقت دمشق سے مدینہ کا راستہ ٢٠-٢٥ دن کا تھا مگر آپ نے بغیر آرام کیئے یہ راستہ ١٦ دن میں طے کیا. مدینہ پہنچ کر آپ نے مدینہ آنے اور جانے کے تمام راستے بند کرواے اور تمام خاص و عام کو اپنے ساتھ کھانے پر بلایا.
اب لوگ آ رہے تھے اور جا رہے تھے ، آپ ہر چہرہ دیکھتے مگر آپکو وہ چہرے نظر نہ آے اب سلطان کو فکر لاحق ہوئی اور آپ نے مدینے کے حاکم سے فرمایا کہ کیا کوئی ایسا ہے جو اس دعوت میں شریک نہیں .
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
اس کے ساتھ ساتھ اس بچے کی آواز بلند اور لہجے میں سختی آرہی تھی ۔
اس کی باتیں سن کر۔میرا جسم پسینہ میں شرابور ہو گیا ادھر کلاس کے اختتام کی گھنٹی بجی اور میں روتا ہوا باہر آیا ۔
مجھے اس بات کااحساس ہے کہ آج ماوں نے نور الدین زنگی پیدا کرنے چھوڑ دیے ہیں اور اساتذہ نے نور الدین زنگی بنانا چھوڑ دیے ہیں ۔
میں اس دن سے آج تا دم تحریر اپنے طلبا میں پھر سے وہ نور الدین زنگی تلاش کر رہاہوں ۔۔کیا آپ جانتے ہیں وہ کون ہے اس ماں نے اپنے بیٹے کو کس نورالدین زنگی کا تعارف کروایا ہو گا یہ واقعہ پڑھیے اور اپنے بچوں میں سے ایک عدد نور الدین زنگی قوم کو دیجیے۔
ایک رات سلطان نور الدین زنگی رحمتہ اللّه علیہ عشاء کی نماز پڑھ کر سوئے کہ اچانک اٹھ بیٹھے۔
اور نم آنکھوں سے فرمایا میرے ہوتے ہوئے میرے آقا دوعالم ﷺ کو کون ستا رہا ہے .
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

بقیہ
ہیلو ارے میرے شہزادے آپ نے کیا بننا ہے۔ آپ بھی بتا دو ۔کیا آپ سر تبسم سے ناراض ہیں۔
*بچہ آہستہ سے کھڑا ہوا اور کہا سر میں نور الدین زنگی بنوں گا۔*
میری حیرت کی انتہإ نا رہی اور کلاس کے دیگر بچے ہنسنے لگے ۔ اس کی آواز گویا میرا کلیجہ چیر گٸی ہو ۔ روح میں ارتعاش پیدا کر دیا ۔
پھر پوچھا بیٹا آپ کیا بنو گے ۔ سر میں نور الدین زنگی بادشاہ بنوں گا ۔ ادھر اس کاجواب دینا تھا ادھر میری روح بے چین ہو گٸی جیسے اسی جذبے کی اسی آواز کی تلاش میں اس شعبہ تدریس کواپنایا ہو ۔
بیٹا آپ ڈاکٹر فوجی یا انجینیر کیوں نہیں بنو گے ۔
سر امی نے بتایا ہے کہ اگر میں نور الدین زنگی بنوں گا تو مجھے نبی پاک ﷺ کا۔دیدار ہو گا جو لوگ ڈنمارک میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کررہے ہیں ان کو میں زندہ نہیں چھوڑوں گا ۔
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

*اپنی نسلوں میں زنگی جیسا پیدا کرو
یہ چھٹی یا ساتویں جماعت کا کمرہ تھا اور میں کسی اور ٹیچر کی جگہ کلاس لینے چلا گیا۔تھکن کے باوجود کامیابی کے موضوع پر طلبا کو لیکچر دیا اور پھر ہر ایک سے سوال کیا
ہاں جی تم نے کیا بننا ہے
ہاں جی آپ کیا بنو گے
ہاں جی آپ کاکیا ارادہ ہے کیا منزل ہے ۔
سب طلبا کے ملتے جلتے جواب ۔ ڈاکٹر،انجینئر، پولیس فوجی،بزنس مین
لیکن ایسے لیکچر کے بعد یہ میرا روٹین کا سوال تھا اور بچوں کے روٹین کے جواب ۔جن کو سننا کانوں کو بھلا اور دل کو خوشگوار لگتا تھا ۔
لیکن ایک جواب آج بھی دوبارہ سننے کو نا ملا کان تو اس کو سننے کے متلاشی تھے ہی مگر روح بھی بے چین تھی ۔
عینک لگاۓ بیٹھا خاموش گم سم بچہ جس کو میں نے بلند آواز سے پکار کر اس کی سوچوں کاتسلسل توڑا ۔
جاری ہے

MASOOMGURIYA
 

🌹🌹🕌🕌🕌🕌🌹*
👈🏻📖 *بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْــــمن الرَّحِـــــيم*
*سورة النسآء آیت نمبر 43*
_ترجمہ:_
*اے ایمان والو ! جب تم نشے کی حالت میں ہو تو اس وقت تک نماز کے قریب بھی نہ جانا جب تک تم جو کچھ کہہ رہے ہو اسے سمجھنے نہ لگو۔ (٣٢) اور جنابت کی حالت میں بھی جب تک غسل نہ کرلو*، *(نماز جائز نہیں) الا یہ کہ تم مسافر ہو (اور پانی نہ ملے تو تیمم کر کے نماز پڑھ سکتے ہو) اور اگر تم بیمار ہو یا سفر پر ہو یا تم میں سے کوئی قضائے حاجت کی جگہ سے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو، پھر تم کو پانی نہ ملے تو پاک مٹی سے تیمم کرلو، اور اپنے چہروں اور ہاتھوں کا (اس مٹی سے) مسح کرلو۔ بیشک اللہ بڑا معاف کرنے والا بڑا بخشنے والا ہے۔*
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

MASOOMGURIYA
 

🌺 *نفع بخش علم*
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ سے اس علم کا سوال کرو جو فائدہ پہنچائے، اور اس علم سے پناہ مانگو جو فائدہ نہ پہنچائے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -3843»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

MASOOMGURIYA
 

❣🌙۔
*وابستہ مطلب کی بنیاد پر بنایا گیا تعلق مطلب پورے ہونے پر یا پھر مطلب پورے ہونے کی امید کے ختم ہونے پر ختم ہو جاتا ہے۔۔۔!!!!*
*❣سنہری باتیں 🌙*