اور جن کے لوٹ آنے کے انتظار میں ہم بے حال ہوئے جاتے ہیں
وہ پلٹ کر ہمارا حال بھی نہیں پوچھتے🌚
انہیں محبت کی کیا پہچان وہ تو بس اتنا جانتے ہیں کہ بات ختم , جذبات دفن , دل ٹوٹے , جان چھوٹے"!💔
ہم ایسے سوگوار ہیں کہ جن کے تمام دکھ
کسی کے سکھ کی خاطر سینے میں دفن ہیں🌚💔
اظہار کے سو رنگ ہیں اک رنگ ہے ان میں
خاموش نگاہوں سے خطابت کا طریقہ🌚
زندگی درد کی قباؤں میں گزر جاتی ہے
بعد مرنے کے یہاں تاج محل بنتے ہیں،💔
میرے خلوص میں_____ شامل کوئی کمال نہیں!!💯🌚👌
میرے خمیر کی مٹی میں______ بس محبت ہے!!🍁✌❤
کتنا پر کیف ہے نہ۔!! 🖤
کسی کی فکر سے آزاد ہوجانا۔۔۔۔!
خود میں بس جانا۔۔!
یا یوں کہوں کسی سے جڑی توقعات کو۔۔
دفنا آنا___مٹی ڈال دینا!!
محبتوں کی بے یقینی سے نکل کر۔۔
لاتعلقی میں غرق ہوجانا!!
خود کو منا لینا۔۔۔
نفرتوں کو پی جانا
موت کو ہی جی جانا۔۔۔۔۔
اور میرے اندر سے زندگی آہستہ آہستہ ختم ہوتی جا رہی ہے ،میرا وجود نہایت نرمی سے مٹایا جا رہا جیسے بیوہ کے ہونٹوں سے سرخی،،،،میری آنکھیں اپنے آنسوں کا بوجھ اٹھانے پر چیخنے لگی ہیں جیسے بوسیدہ سی الماری میں کفن کا ڈھیر لگا دیا جاے،،،،میری رگوں کے اندر خون کے ساتھ بے بسی دوڑ رہی ہے اس کا زہر مجھے روز ڈستا تو ہے مگر میں مر نہیں سکتی جیسے سانپ اپنے دانت میرے جسم میں گاڑھ کے مجھے اذیت دے مگر اس کے اندر زہر میری موت کا باعث نہ بن سکے،مجھے اتنا معلوم ہے کہ سانسوں کے اندر زندگی دم توڑ چکی ہے اپنی💔😭
دکھوں میں بھول گئی میں ڈھنگ ہی دعا کا
خدا کو ہی دینے لگی میں "واسطہ" خدا کا
🌚
ہر انسان میں چھپے ہیں کردار بہت ،، 💯✨
جسے دیکھ رہے ہو جیسے، ویسا ہرگز نہیں ہوتا ۔🌚
دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیا
خود کو ہلاک کرلیا مگر
تیری طرح خود کو ہر کسی پہ فدا نہیں کیا۔🌚
اتنا شدید رہا انتظار مجھے
کہ وقت منتیں کرتا رہا گزار مجھے
چلی میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے
میں دل میں چیخ کر کہتی رہی پکار مجھے🥺🥀
مت ٹٹولا کیجئیے میرے لفظوں سے میری ذات
اپنی ہر تحریر کا عنواں نہیں ہوں میں___🌚
آپ آرزو کی شکل میں___کتنے قریب ہیں
ہم جستجو میں آپ کی بھٹکے کہاں کہاں🥀🙂
یہ کہانیوں میں ہی ہوتا ہے جسکے آخرمیں سب ٹھیک ہو جاتا ہے۔۔۔
یہ صرف ڈراموں میں ہوتا ہے کہ غلطیوں کا احساس ہو جایا کرتا ہے۔۔۔لوگ شرمندہ ہو کر معافی مانگ لیتے ہیں۔۔۔
یہ صرف موویز میں ہی ہوتا ہےانتظار سے پہلے ہی بچھڑا ہوا شخص مل جاتا ہے۔۔۔
یہ صرف ناولز میں ہوتا ہے ہاتھ چھڑانے والے سکون سے نہیں رہ پاتے۔۔۔
یہ صرف افسانوں میں ہی ہوتا ہےکہ ادھورے خواب مکمل ہوجایا کرتے ہیں۔۔۔
جناب۔۔۔
حقیقت۔۔۔
حقیقت اسکے برعکس ہوتی ہے بلکل۔۔۔
آس ٹوٹ جاتی ہے ۔۔۔ بیوفائی کرنے والے سکون سے رہ رہے ہوتے ہیں۔۔۔کوئی معافی مانگ کر اپنی عزت کم نہیں کرتا۔۔۔چھوٹنے والے لوٹ کر نہیں آتے۔۔۔انتظار لاحاصل رہتا ہے۔۔۔اور خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔۔۔💔💯🌝
مرشد ہمیں سیریس نہ لیا کریں🙏💯
مرشد ہم چلتی پھرتی فلم ہیں 
😂😂
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے نا ہم کسی کے آنلائن ہونے کے انتظار میں تین، تین، چار، چار گھنٹے بےمقصد آنلائن رہتے ہیں اور تین چار گھنٹوں کے جان لیوا انتظار کے بعد تھک ہار کر ہم آف لائن ہوجاتے ہیں، اور پھر ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد جب ہم دوبارہ سے آنلائن ہوتے ہیں تو ہمیں پتا چلتا ہے کہ جس گھڑی ہم نے لاگ آوٹ کیا تھا، اس کے ٹھیک پانچ منٹ بعد وہ آنلائن ہوا تھا یا ہوئی تھی، پھر ایک کاش لبوں پر رہ جاتا ہے_
کچھ لوگ ہوتے ہیں نا جن سے ہمیں یونہی بےنام سی الفت ہوتی ہے_
پھر چاہے اس پروفائل سے ہمارے لئے کوئی پیغام آئے نا آئے، کبھی یوں بھی تو ہوتا ہے نا، کوئی ہمارے لئے نہیں ہوتا، مگر ہم اسی کیلئے ہوتے ہیں_!!💔🌚
اب تو گبھرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے
مر کے بھی چین نہ پایا تو کدھر جائیں گے؟🔥🌚
میں نے کبھی کلائی پہ گھڑی تو کیا
انگلی میں انگوٹھی تک نہیں پہنی
میری دوستیں ہمیشہ بیگ میں کنگھی رکھتی تھیں
جبکہ میں ہاتھوں کی انگلیوں سے بال سیدھے کرلیا کرتی
بٹوے کو بھی بوجھ سمجھتی تھی
پرس میں کاغذ پیسے اور دیگر اشیا آزاد گھومتے رہتے تھے
سفر پہ جاتی تو ایک کپڑوں کا جوڑا ساتھ لے جانا مصیبت بن جاتا تھا اور بہت بوجھ لگتا تھا اتنا سا کام بھی، یہ سب چیزیں میں اضافی سمجھتی تھی..... اور اضافی چیزیں بوجھ تھیں میرے لیے
لیکن تمھیں تو میں نے دل کی گٹھڑی میں باندھ کے رکھا تھا تو پھرتم کیسے گر گئے؟🌚

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain