زندگی تھکا دینے والی چیز ہے اور حالات سے لڑتے لڑتے ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب انسان تھک کر چور ہو جاتا ہے پھر وہ خاموشی سے خود کو زندگی کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیتا ہے جیسے درخت سے ٹوٹا ہوا کوئی خشک پتا ہوا کے بہاو کے ساتھ اڑتا چلا جاتا ہے ویسے ہی وہ بھی وقت کے بہاو کے ساتھ بہتا چلا جاتا ہے تب نہ اس کی کوئی ضد باقی رہتی ہے نہ خواہش__!!!