اب گناہ و ثواب بِکتے ہیں مان لیجے جناب بِکتے ہیں میری آنکھوں سے آ کے لیجاؤ ان دکانوں پہ خواب بِکتے ہیں بے ضَمیروں کی راج نِیتی میں جاہ و منصب خطاب بِکتے ہیں دِل کی باتیں حبیب جُھوٹی ہیں دِل بھی خانہ خراب بِکتے ہیں
میرے حجرے میں نہیں، اور کہیں پر رکھ دو آسماں لائے ہو ؟ لے آؤ، زمیں پر رکھ دو میں نے اُس طاق میں کُچھ ٹوٹے دئیے رکھے ہیں چاند سورج کو بھی لے جا کے وہیں پر رکھ دو 🥀
السلام علیکم ورحمتہ اللّٰه 🍃🌸 صبــح بخــیر 🌸🍃 صبح کا آغاز اللہ تعالی کے بابرکت نام سے جو انسان کے دلوں کے اندر چُھپے سب بھید اور راز جانتا ہے خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں❣️
اپنی باتوں میں میرے نام کے حوالے رکھنا، مجھ سے دور ہو تو خود کو سنبھالے رکھنا....!! لوگ پوچھے گے کیوں پریشان ہو تم، کچھ نگاہوں سے کہنا، زبان پہ تالے رکھنا.....!! نہ کھونے دینا میرے بیتے لمحوں کو، میری یادوں کو بڑے پیار سے سنبھالے رکھنا......!! تم لوٹ آو گے اتنا یقین ہے مجھ کو، میرے لئے کچھ وقت نکالے رکھنا......!! دل نے بڑی شدت سے چاہا ہے تمہیں، میرے لئے اپنے انداز وہی پرانے رکھنا.....!!