" بُہت ہی ہِمّت والی ہُوں میں ، پر کبھی کبھی ہار جاتی ہُوں کڑوے لہجے محسوس کر کے ، کُچھ باتیں سُن کر اور مانوس نظروں میں اپنے لِیے اجنبیت دیکھ کر! ۔ " 🖤🥀
میں کسی ایسی جگہ کی تلاش میں ہوں
جہاں گہری تنہائی تو ہو مگر احساسِ تنہائی نا ہو 🖤🥀
ہر انسان کا اپنا ایک ذاتی صندوقچہ ہوتا ہے جس میں اس کی زندگی کے سارے سچ ، کچھ تصویریں چند خطوط، اور گزرے وقتوں کے نقشے پڑے رہتے ہیں_! 🖤🥀
میں ایک انا پرست،ضدی،خود سر اور غصے سے بھرپور لڑکی ہوں۔
اور جب یہ تمام چیزیں مُجھ میں یکجا ہوجائے__،،؟؟؟؟
تو تم میرے سامنے چیخو،
چلاو یا مر جاؤ۔
مُجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
میں ایک ٹھنڈی آه بھرونگی
اور آگے نکل جاؤنگی.🥀🖤
محبت صرف دو پیروں پر سیدھی کھڑی ہوتی ہےجس میں ایک پیر توجہ کا...اور دوسرا پیر عزت کا ہے دونوں میں سے ایک بھی کھو جائے تو محبت معذور ہوجاتی ہے.
🖤🥀
یہ معاشرہ ایک خوش بخت انسان کو تلخ کرنے کی خوبی رکھتا ہے۔"!🖤🥀
سمجھ گئی ہوں کہ کوئی نہیں سمجھے گا مجھے
سو زمانے سے گفتگو مختصر کرلی میں نے.
🖤🥀
تم ابھی تک نہیں سمجھے...
میں کتنی انا پرست ہوں
جس حال میں بھی ہوں گی
تم پوچھو گے
توکہوں گی ٹھیک ہوں
جہاں بھی ہاتھ چھڑانا چاہو گے
چھوڑ دو گی۔۔
دل چاہے ضبط سے پھٹ جاۓ
تمھیں اللّٰه نگہبان کہہ دوں گی
🖤🥀
چھوڑ کےجانا ہے تو جا پر مات ادھوری ثابت کر!!
مجھ سے جھگڑا کر
اور مجھ کو غیر ضروری ثابت کر!!!!
بحث نہیں بنتی دونوں کی پھر بھی اے بہتان پرست___؟؟
جتنی باتیں گھڑ رکھی ہیں ایک تو پوری ثابت کر__!!!
🖤🥀
میں سمجھتی ہی نہیں تجھے مد مقابل اپنا__!!!
تو فضول میں میرا دشمن بنا پھرتا ہے__!!!
🖤🥀
نام تبدیل کرو،۔۔۔۔۔۔۔ شکل بدل لاؤ بھلے!!!
ہم تو ہر زہر کو اجداد سے پہچانتے ہیں __؟؟
🖤🥀
آپ محبت میں مجھے ورغلا نہیں سکتے__!
میں دلوں کو پڑھنے کا ہنر رکھتی ہوں__________؟؟؟؟
یہ افسانوں کی باتیں مجھ سے نہ کریں،_!
،،_________میں حقیقت سمجھتی ہوں__؟
🖤🥀
" خاموشی اختیار کریں، لوگوں کو سنجیدگی سے نہ لیں، زندگی کو اپنے کندھوں پر نہ لیں، اپنی محبت کو بڑھا چڑھا کر نہ پیش کریں، اور اپنی مرضی کے خلاف کسی کو خوش نہ کریں۔"
🖤🥀🍂
تو سن تو سہی مجھ کو سماعتِ دل سے
لب ساکن ہیں پر میں خاموش نہیں ہوں.....!
🥀🍂
بڑے ہی جذب سے کل شب اسے میں نے پکارا تھا
مری آواز کیا اسکی سماعت تک گئی ہو گی ؟
سنا ہے، "دل کو دل سے راہ ہوتی ہے" تو ممکن ہے
صدا ہو کے مجسم پھر ،بصارت تک گئی ہو گی
🖤
یہ بھی خوابوں کی مہربانی ہے کہ جانے والے دیکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔
🖤
نجانے کتنی ہی باتیں تھیں کرنے کو مگر بے وقعتی کے درد اور آنسوؤں کی باڑ میں لفظ اتنے چھوٹے اور کم پڑ گئے ہیں کہ کہنے کو بس اب اتنا ہی بچا ہے کہ...
دل تم کو کھونے پہ آمادہ ہے اب....
🖤
"تم دکھ کو بھی رضائے رب سمجھ کر مسکرادو"❤️🙂
- " تجھ سے کسی بھی ربط کی خواہش نہیں رہی
جب دوستانہ ختم تو پھر ختم بیر بھی 🖤
- " دونوں ہی ایک دوسرے کی ضد ہیں اور تم
اک ساتھ مانگتے ہو، محبت بھی خیر بھی 🖤
کچھ اس طرح سے سودا کیا مجھ سے وقت نے،
تجربہ دے کر میری ساری معصومیت لے گیا...
🖤🙂
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain