خود سے محبت کرو۔ سب سے پہلے خود سے محبت کرو۔ اور تم دیکھو گے کہ ہر چیز اپنی ترتیب خود بنا لے گی۔ خود کو بہت زیادہ قربان نہ کرو۔کیونکہ بہت زیادہ قربانیاں دینے سے تمہارے پاس نہیں بچے گا مزید کچھ دینے کے لیے تمہارا اصل امتحان پرفیکٹ ہونا نہیں ہے۔ خود کو اپنی ذات سے مکمل کرنا ہے خود سے محبت کرنا ایک آرٹ ہے۔ اور جو تنہا رہنا سیکھ سکتا ہے وہی اس کا راز جان سکتا ہے۔ کیونکہ جب ہم تنہائی کو قبول کرتے ہیں، تب ہی ہم دوسروں کے ساتھ محبت سے رہ سکتے ہیں۔ اور انکو ایک فرار کے طور پر استعمال نہیں کرتے۔ کیونکہ سب سے اہم رشتہ جو تم نے بنانا ہے وہ اپنے ساتھ بنانا ہے۔ #M@hi ❤️
جب آپ اپنی عزت خود کرنا سیکھ جاتے ہیں ، صرف تب دوسرے احتیاط کرنے لگ جاتے ہیں۔ ۔ یہ غرور نہیں ہے نہ خود پسندی ہے۔ یہ خود آگاہی ہے۔اپنی قدر کرنا اس کو ہم عزت نفس کہتے ہیں۔ غرور یا خود پسندی یہ ہے کہ میں دوسروں سے بہتر ہوں ، دوسرے میرے مقابلے میں کمتر ہیں۔ عزت نفس یہ ہے کہ میں ایک قابل عزت انسان ہوں جیسے سب انسان ہیں ۔ نہ میں کسی کو بے توقیر کروں گی نہ خود کو ہونے دوں گی۔ #M@hi 🌸 ❤️