Damadam.pk
Mahtab_Ali_Baloch's posts | Damadam

Mahtab_Ali_Baloch's posts:

Mahtab_Ali_Baloch
 

یہ بھی ممکن ہے تجھے عشق ''ولایت'' دے دے
۔
یہ بھی ممکن ہے تیرے ہوش ٹھکانے آ جائیں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

اب اس کے بعد کوئی رہگزر عزیز نہیں
سفر عزیز ہے، اور ہمسفر عزیز نہیں
میں ناتواں صحیح لیکن مجھے پکار کے دیکھ
تیری طلب سے زیادہ تو سر عزیز نہیں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

اس سے پہلے کہ یہی کام زمانہ کر دے
۔
مان لے بات میری مجھ کو روانہ کر دے
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

اس نے اک خاص تناسب سے محبت بانٹی
میرے حصے میں ہمیشہ ہی دلاسے آئے
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

جیت اور ہار کا امکان کہاں دیکھتے ہیں
گاؤں کے لوگ ہیں، نقصان کہاں دیکھتے ہیں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

کوئی بھی شکل میرے دل میں اتر سکتی ہے ۔
اک رفاقت میں کہاں عمر گزر سکتی ہے ۔
تجھ سے کچھ اور تعلّق بھی ضروری ہے میرا ۔
یہ محبت تو کسی وقت بھی مر سکتی ہے ۔
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

تم تو وفاؤں کا سمندر ہوا کرتے تھے .
پھر کس سے سیکھ لیا محبت میں ملاوٹ کرنا
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

کچھ اس لئے بھی وہ خط کی بجائے خود آیا
اسے پتہ تھا محبت میں کیا ضروری ہے۔
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

ہنستا میں روز ہو.!
مرشد.!
پر خوش ہووے ذمانہ ہو گیا ہے..!
Alone foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

محبت بھی تو نے کیا چیز بنائی ہے یا رب لوگ تیرے در پہ آتے ہیں کسی اور کے لیے?🌻
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

مشکل دن بھی آئے لیکن فرق نہ آیا یاری میں
ہم نے پوری جان لگائی اس کی تابعداری میں
بے ایمانی کرتے تو پھر شاید جیت کے آجاتے
چاہے ہار کے واپس آئے کھیلے اپنی باری میں
میٹھے میٹھے ہونٹ ہلائے کڑوی کڑوی باتیں کی
کیکر اور گلاب لگایا اس نے ایک کیاری میں
تیری جانب اٹھنے والی آنکھوں کا رخ موڑ لیا
ہم نے اپنے عیب دکھائے تیری پردہ داری میں
جانے اب وہ کس کے ساتھ نکلتا ہوگا راتوں کو
جانے کون لگاتا ہوگا دو گھنٹے تیاری میں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

اس قدر آپ پر فدا ہوں میں آپ بس آپ سے خفا ہوں میں
سوچتا ہوں ترے ہی بارے میں
خود غرض کتنا ہو گیا ہوں میں
آپ کا دل ہی بھر گیا ورنہ
اب تلک قابلِ سزا ہوں میں
تیسرا میں ہی تھا مثلث میں
میں سمجھتا تھا دوسرا ہوں میں
سب مسائل ہی آگہی کے ہیں
کیا میں سمجھا تھا اور کیا ہوں میں
اب ضرورت ہے کیا دلیلوں کی
آپ نے کہہ دیا , برا ہوں میں
آپ کو روشنی سے مطلب ہے
آپ کو کیا کہ جل رہا ہوں میں
جو بھی آتا ہے اس سے کہتا ہوں
تجھ سے ملنے گیا ہؤا ہوں میں
مانگتے ہی نہیں مری رائے
سب سمجھتے ہیں مر گیا ہوں میں
شعر ابرک اسی کو کہتے ہیں
منہ سے جو خود کہے نیا ہوں میں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

تیرا چپ رہنا مرے ذہن میں کیا بیٹھ گیا
اتنی آوازیں تجھے دیں کہ گلا بیٹھ گیا
یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اُسے چاہتا ہوں
جو بھی اُس پیڑ کی چھاوں میں گیا بیٹھ گیا
اتنا میٹھا تھا وہ غصے بھرا لہجہ مت پوچھ
اُس نے جس جس کو بھی جانے کا کہا بیٹھ گیا
اپنا لڑنا بھی محبت ہے تمھیں علم نہیں
چیختی تم رہی اور میرا گلا بیٹھ گیا
اُس کی مرضی وہ جسے پاس بٹھا لے اپنے
اس پہ کیا لڑنا فلاں میری جگہ بیٹھ گیا
بات دریاوں کی، سورج کی، نہ تیری ہے یہاں
دو قدم جو بھی مرے ساتھ چلا بیٹھ گیا
بزمِ جاناں میں نشستیں نہیں ہوتیں مخصوص
جو بھی اک بار جہاں بیٹھ گیا، بیٹھ گیا
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

میری عقل و ہوش کی سب حالتیں
تم نے سانچے میں جنوں کے ڈھال دیں
۔
کر لیا تھا میں نے عہد ترک عشق
تم نے پھر بانہیں گلے میں ڈال دیں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

سانس لیتا ہوں تو شہ رگ میں چبھن ہوتی ہے
عشق بھی جنگ کا میدان ہوا ہو جیسے
۔
تھام کر ہاتھ میرا ایسے وہ رویا محسن
کوئی کافر سے مسلمان ہوا ہو جیسے
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

اب اس کے بعد کوئی رہگزر عزیز نہیں
سفر عزیز ہے، اور ہمسفر عزیز نہیں
میں ناتواں صحیح لیکن مجھے پکار کے دیکھ
تیری طلب سے زیادہ تو سر عزیز نہیں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

کلمئہ عشق تو کئی بار سنا ہوگا تم نے
کیا کبھی اُسکی حقیقت کو بھی جانا تم نے
Alone foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

رستہ رفتار کی مایوسی سے اٹ جاتا تھا
جب میں چپ چاپ تجھے مل کے پلٹ جاتا تھا
تھک کے مرتے ہوئے لوگوں کو میں روتا تھا بہت
ہر پڑاؤ پہ مرا قافلہ گھٹ جاتا تھا
کیا کشش تھی کہ مجھے چھوڑ کے جانے والا
دو قدم چلتا تھا پھر مجھ سے لپٹ جاتا تھا
چاند کی چاندنی شرما کے نکل جاتی تھی
شب کا سورج میرے ہاتھوں میں سمٹ جاتا تھا
شب خسارے کے حسابوں میں گزر جاتی تھی
دن ترے شہر کی دہلیز پہ کٹ جاتا تھا
تیرے آنسو مجھے برچھی کی طرح لگتے تھے
دیکھتے دیکھتے اندر سے میں کٹ جاتا تھا
یار لوگوں کے توسط سے وہ اب غائب ہے
ایک پتھر جو مری راہ سے ہٹ جاتا تھا..
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

ادب سے عاری درندہ صفات لوگوں میں
میں بیٹھتا ہی نہیں واحیات لوگوں میں
۔
نہیں طویل میرے آشناؤں کی فہرست
میں گِنا جاتا ہوں بس پانچ سات لوگوں میں
Alone Foji

Mahtab_Ali_Baloch
 

آ گلے لگ جا مبارک ہو تجھے میرے رقیب
کل تلک جو شخص میرا تھا وہ تیرا ہوگیا
Alone Foji