زبان پر تو بظاہر خوشی کے جُملے ہیں
دہک رہا ہے حسد کا الاؤ لہجے میں
نعِیم دِن وہ سُہانے، خیال وخواب ہُوئے !
مِٹھاس لفظوں میں تھی، رکھ رکھاؤ لہجے میں
Alone Foji
اُس نے ہس کے میری جانب دیکھ لیا ہے
یعنی اُس سے بات بڑھائی جا سکتی ہے
۔
سات سمندر پار تو باتیں ہوتی ہیں
کیا ماضی میں کال مِلائی جا سکتی ہے ؟
Alone Foji
خوبصورت موڑ
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
نہ میں تم سے کوئ امید رکھوں دلنوازی کی
نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے
نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھرائے میری باتوں سے
نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے
تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیشقدمی سے
مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں
مرے ہمراہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی
تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں
تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر
تعلق بوجھ بن جائے تو اس کا توڑنا اچھا
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اُسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں
ساحر لدھیانوی
Alone Foji
رابطے بَھلے نہ ہوں چاہتیں تو رہتی ہیں
دَرد کے توسط سے نِسبتیں تو رہتی ہیں
چھوڑ جانے والوں کو روک تو نہیں سکتے
مدتوں مگر اُن کی عادتیں تو رہتی ہیں ...
Alone Foji
ہم اگر تیرے خدوخال بنانے لگ جائیں
صرف آنکھوں پہ کئی ایک زمانے لگ جائیں
تو اگر ایک جھلک اپنی دکھا دے ان کو
سب مصور تری تصویر بنانے لگ جائیں
میں اگر پھول کی پتی پہ ترا نام لکھوں
تتلیاں اڑ کے ترے نام پہ آنے لگ جائیں
Alone Foji
اس سے اندازہ لگا ہجر کی کڑواہٹ کا
کہ آخری خط تیرا دیمک سے بھی کھایا نہ گیا
Alone Foji
یہ تیرے خط ، تِری خوُشبو ، یہ تیرے خواب و خیال
متاعِ جاں ھیں تِرے قول اور قسم کی طرح
گذشتہ سال اِنہیں میں نے گِن کے رکھا تھا
کِسی غریب کی جوڑی ھُوئی رقم کی طرح !
Alone Foji
ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﭨﮭﯿﮏ ﺗﮭﺎ ﺑﺲ ﮨﻢ ﺳﮯ ﺑﮭﻼﺋﯽ ﻧﮧ ﮔﺌﯽ
ﺗﯿﺮﮮ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﻭﯾﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﻮ ﺑﯿﺰﺍﺭﯼ ﺗﮭﯽ !!!!
Alone Foji
یہ بات نفع پرستوں کو کون سمجھائے
کہ کاروبارِ جُنوں میں ضیعاں تو ہو گا ہی
۔
میں یہ سوچ کر کڑہتا رہتا ہوں کے تیرے پاس
فلاں بھی بیٹھا ہو شاید، فلاں تو ہو گا ہی
Alone Foji
بندے اجا ڑ کے زندگی بندیاں دی__________
پچھوں آ ہدان مرضی رب دی اے 😭😭
Alone Foji
اب تو خود سے بھی ملنے کو جی نہیں کرتا
بہت برے ہیں ہم کچھ اپنوں سے سنا ہےمیں نے
Alone Foji
محبت نہ کرتے تو آج اداس نہ ھوتے💔
اک چھوٹی سی خطا میری زندگی فنا کر گئی❤
Alone Foji
وقت تیزی سے بدل گیا
اور تم وقت سے بھی تیز نکلے
Alone Foji
وقتِ دعا میں ایک دعا کروں
میں رب سے ایک التجا کروں
تو خوش رہے ، تو شاد رہے
تیرے دل کا آنگن آباد رہے
تو ہر پل یونہی ہنسا کرے
پھولوں کی مانند کِھلا کرے
تیری زندگی میں کوئی غم نہ ہو
تیری آنکھ کبھی نَم نہ ہو
تجھے کسی سے گلہ نہ ہو
تجھے دکھ کوئی ملا نہ ہو
تیری رَد کبھی دعا نہ ہو
تجھے بن مانگے وہ عطا کرے
تیری معاف ہر ایک خطا کرے
آمیـــــــــــــــن
Alone Foji
پتھر ذہن گلاب نئیں ہوندے
کورے کاغذ کتاب نئیں ہوندے
۔
جے کرلائی یاری بلھیا
فیر یاراں نال حساب نئیں ہوندے
Alone foji
سخت زباناں رکھن والے دیندے نئی نقصان
ڈر اوہناں تو جہڑے جھک جھک کرن سلام
Alone Foji
پلٹ کے آئے تو سب سے پہلے تجھے ملیں گے
اسی جگہ پر جہاں کئی راستے ملیں گے
اگر کبھی تیرے نام پر جنگ ہو گئی تو
ہم ایسے بزدل بھی تجھے پہلی صف میں کھڑے ملیں گے
تجھے یہ سڑکیں تجھے میرے توسط سے جانتی ہیں
تجھے ہمیشہ یہ سب اشارے کھلے ملیں گے
ہمیں بدن اور نصیب دونوں سنوارنے ہیں
ہم اس کے ماتھے کا پیار لے کر گلے ملیں گے
تو جس طرح چوم کر میری تصویر ہمیں دیکھتا ہے
ہم ایک دن تیرے بازوؤں میں مرے ملیں گے
Alone Foji
نیا اک رشتہ پیدا کیوں کریں ہم
بچھڑنا ہے تو جھگڑا کیوں کریں ہم
خاموشی سے ادا ہو رسم دوری
کوئی ہنگامہ برپا کیوں کریں ہم
Alone Foji
اپنی آواز کی خیرات نہیں کی اس نے،
میں نے چاہا بھی مگر بات نہیں کی اس نے
Alone Foji
تجھے اور بھی ہیں چاہنے والے تجھے میرا ملال تھوڑی ہے
میں مر بھی جاؤں تجھے کیا پرواہ تجھے میرا خیال تھوڑی ہے
Alone Foji
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain