ہم تو ہمیشہ سے درد کے خریدار رہے
خوشیوں کے سودے ہمیں راس نہیں آتے
Alone Foji
درد چھپا کے مسکرنا ہی کمال ہے
اور ہم اس کمال میں کمال رکھتے ہیں
Alone Foji
اس قدر بھی تو خدایا نہ کوئی بے بس ہو
درد ہو اور کوئی چیخ بھی نہ سکتا ہو
Alone Foji
خواہش تو نہ تھی کسی سے دل لگانے کی پر
قسمت میں درد لکھا تھا محبت کیسے نہ ہوتی
Alone Foji
مختصر وقت میں اتنی بات نہیں ہو سکتی
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے
Alone Foji
ہم اس کی آس میں یوں بیٹھے ہیں
جیسے لاعلاج کو انتظار ہو موت کا
Alone Foji
اب وہ احساس نہیں کے کچھ لکھ پاؤں میں
کہ اتنی بیدردی سے توڑی ہے کسی نے امیدیں میری
Alone Foji
اس درد کی تحویل میں رہتے ہوئے ہم کو
چپ چاپ بکھرنا ہے تماشہ نہیں کرنا
Alone Foji
بچھڑنے کا وہ پہلے سے طے کر چکا تھا
اسے میری طرف سے بدگمانی چاہیے تھی
Alone Foji
اے دل تنہائی میں رہنے کا عادی ہو جا
بدل گئے ہیں وہ لوگ جو صبح شام یاد کیا کرتے تھے
Alone Foji
کہیں کسی سے بھی ذکر جدائی مت کرنا
ان آنسوؤں روشنائی مت کرنا
جہاں تمہارا دل نہ لگے وہیں بچھڑ جانا
مگر خدا کے لیے بےوفائی مت کرنا
Alone Foji
میں تیرے بعد کوئی تیرے جیسا ڈھونڈتا ہوں
جو بےوفائی بھی کریں بےوفا نہ لگے
Alone Foji
جب درد حد سے گزر جاتا ہے
تب انسان روتا نہیں خاموش ہو جاتا ہے
Alone Foji
جانتے ہو سب سے زیادہ تکلیف دہ کیا ہوتا ہے؟
مانوس لہجوں کا بدل جانا
جانی پہچانی نگاہوں کا پھر جانا
اپنائیت کو اجنبیت کا سفر طے کرتے دیکھنا
Alone Foji
خاموشی بے وجہ نہیں ہے
کچھ درد سہا ہے کسی کی لاج رکھی ہے
Alone Foji
ہر اذیت کی ایک معینہ مدت ہوتی ہے
جس کے گزر جانے کے بعد
نہ تو درد کی شدت پہلے جیسی رہتی ہے
اور نہ ہی سہنے والا انسان پہلے جیسا
Alone Foji
اس کی دوری نے چھین لی ہنسی مجھ سے
اور لوگ کہتے ہیں بہت سدھر گیا ہوں میں
Alone Foji
کس ایک کا تو نصیب تو بدل دے یارب
اسے میرے یا مجھے اس کے نصیب میں لکھ دے
Alone Foji
جو نکلتا ہی نہیں کبھی دل سے
ایسے مہمان سے ڈر لگتا ہے
Alone Foji
اگر نہ بدلوں تیری خاطر ہر چیز تو کہنا
تو اپنے آپ میں پہلے اندازے وفا تو پیدا کر
Alone Foji
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain