ASALAM O ALIKUM . مجھے بڑا شوق تھا نیک باتیں کرنے کا بات بات میں اللّه اللّه کرتا تھا ۔ایک دن میں ایک بندے کو ایسی ہی نیک بات بتا رہا تھا ۔ساتھ میں ہر بات میں اللّه اللّه کر رہا تھا ۔ ساتھ بیٹھے ایک درویش مجھے دیکھ رہا تھا جب وہ بندا چلا گیا تو مجھے کہنے لگا ۔ ہر وقت اللّه اللّه کرنے والا اللّه سے بڑا دور ہوتا ہے !آپ اللّه کے نام کی کُرلیاں نا کیا کرو ۔اِس نام کو اندر اتار لو پھر آپ کے کردار میں اللّه نظر آنے لگے گا قانون ہے پیاس لگے تو آپ پانی کی کُرلی نہیں کرتے بلکے اندر لے جاتے ہو تب ہی پیاس بجھتی ہے ۔اسی طرح اللّه کا ذکر زبان سے نہیں بلکہ دل سے کرو گے تو سکون ملے گا !۔ اﷲُ پاک سب کو آسانیاں عطا فرمائے آمین
ASALAM O ALIKUM Urdu Ghazal!✌🏻💯❣️ Maa ماں کالی رات کے صحراؤں میں نور سپارا لکھا تھا جس نے شہر کی دیواروں پر پہلا نعرہ لکھا تھا لاش کے ننھے ہاتھ میں بستہ اور اک کھٹی گولی تھی خون میں ڈوبی اک تختی پر غین غبارہ لکھا تھا آخر ہم ہی مجرم ٹھہرے جانے کن کن جرموں کے فرد عمل تھی جانے کس کی نام ہمارا لکھا تھا سب نے مانا مرنے والا دہشت گرد اور قاتل تھا لیکن پھر بھی ماں نے قبر پہ راج دلارا لکھا تھا...
ASALAM O ALIKUM اک قیامت بن گئی ہے آشنائی آپ کی خون کے آنسو رلاتی ہے جدائی آپ کی در حقیقت آپ ہیں وہ پیکر حسن و جمال جان سے دل سے ہوئی شیدا خدائی آپ کی دیکھتے ہی دیکھتے اڑنے لگے حضرت کے ہوش ہم نے جب تصویر ناصح کو دکھائی آپ کی سیر کرنے ان کے کوچے میں گئے تھے اک دن کچھ خبر اے حضرت دل پھر نہ آئی آپ کی اور اس بے چارگی کا ہو بھی سکتا کیا علاج رو دئیے ہم دیکھ کر بے اعتنائی آپ کی ضعف میں چلنا تو کیا اٹھنا بھی تھا اپنا محال وہ تو بس ہم کو محبت کھینچ لائی آپ کی فیض پاتا ہے نصیر اس سنگ در سے اک جہاں کیوں رہے ناکام آخر جبہ سائی آپ کی پیر نصیر الدین گیلانی
ASALAM O ALIKUM . محمد صلی اللہ علیہ و سلم کےصحابی رضی اللہ کا وہ شانہ یاد آتا ہے بدل کر بھیس گلیوں میں وہ جانا یاد آتا ہے نجف اس عہد کی مائیں جب آٹے کو ترستی ہیں عمر رضی اللہ عنہ تیری خلافت کا وہ زمانہ یاد آتا
ASALAM O ALIKUM . 🍂 *موت کی تمنا نہ کرے!* 🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی کسی پریشانی سے دوچار ہو جانے کی وجہ سے ( گھبرا کر ) موت کی دعا ہرگز نہ کرے لیکن اگر کہے تو یہ کہے: « اللَّهُمَّ أَحْيِنِي مَا كَانَتِ الْحَيَاةُ خَيْرًا لِي، وَتَوَفَّنِي إِذَا كَانَتِ الْوَفَاةُ خَيْرًا لِي » اے اللہ! تو مجھ کو زندہ رکھ جب تک کہ زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور مجھے موت دیدے جب مر جانا ہی میرے حق میں بہتر ہو ۔*🔹 📗«سنــن ابــو داٶد-3108» ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄ 💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜