Damadam.pk
Manhunts's posts | Damadam

Manhunts's posts:

Manhunts
 

تُو نے جانا ہے تو پھر جاتا نظر آ مجھ کو !
ایسی باتوں پہ پریشان نہیں ہوتا میں

Manhunts
 

اسی لیے تو نہیں دیکھتا کسی کی طرف،
میں دیکھتا ہوں تو پھر بے حساب دیکھتا ہوں

Manhunts
 

مجبوریاں کہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِسے سادگی کہیں
جس نے بھی ہنس کے بات کی ہم ساتھ ہو لیے

Manhunts
 

یہ جس کے قہقہے تم سن رہے ہو
کسی صدمے سے پاگل ہو گیا ہے

Manhunts
 

کجلا آنکھوں میں ڈال کر بولے
کیجیئے اب شُمار لاشوں کا

Manhunts
 

اب اس گھر کی آبادی مہمانوں پر ہے
کوئی آ جائے تو وقت گزر جاتا ہے

Manhunts
 

تمہارے جانے سے کچھ خاص تو نہیں ہُوا، بس !
چراغ رکھے گئے __________ آئینے اتارے گئے !

Manhunts
 

بھٹکتی شام سے کہنا ، پُرانے دَر دریچے ہیں !
اکیلی رات سے کہہ دو ، ہمارا گھر نہیں بدلا !

Manhunts
 

تمہارے بعد یہی ہے مغالطہ دل کو
حسین ہے تو یقیناً خراب نکلے گا

Manhunts
 

اگــر 'سجـدہ نـہ ہوتا - تو
ہم اٌن تمام دٌکھوں میں گِھر کر مـر' جاتے -
جنہیں ہم 'اللہ کے سواء کِسی سے نہیــں کہـہ سکتـــے

Manhunts
 

دِل کی حالت بھی اب 'پت جڑ کے موسم جیسی ہی ہے -
فرق صرف یہ ہے - کــــہ
موسم بدل جائے گا - اور بہار آ جائے گی - لیکـن
دِل ویسا ہی رہ جائــــے گا

Manhunts
 

بیشک !
مٌحبتیں اور خوشیاں تقسیم کرنے والوں کے دامن خالی ہوں
لیکـن - اٌن کـی 'روح پٌرسکون ہوتی ھــــــے •

Manhunts
 

ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں اور ہم پھر اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر مسکراتے ہیں اندازہ ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم اندر سے کس قدر بدصورتی سے توڑے گئے ہیں….....!!!

Manhunts
 

ﺯﯾﺐ ﺩﯾﺘﺎ ﻫﮯ ﺍُﺳﮯ ﺍﺗﻨﺎ ﺗﻐﺎﻓﻞ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ...
ﻭﮦ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﻣﺼﺮﻭﻑِ ﻭﻓﺎ ﻫﮯ ﺷﺎﯾﺪ

Manhunts
 

بہت تکلیف دیتے ہیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ درد
جوبنا قصور کے ملے ہوں ۔ ۔

Manhunts
 

بہت بے ترتیب سی زندگی میں بہت ترتیب سے بکھر رہے ہیں

Manhunts
 

ہم اہل جنوں بولے تو اک بات کریں گے
ہم لوگوں کی باتوں میں اگر ہے نہ مگر ہے

Manhunts
 

نرمی اور مٹھاس میں ڈوبا یہی مہذب لہجہ
تلخ ہوا تو محفل کے آداب نھیں دیکھے گا

Manhunts
 

محبت تو پتوں کی سائیں سائیں کی طرح ہوتی ہے ،
نا دکھائی دیتی ہے ، نا پکڑ میں آتی ہے بس اپنے حصار
میں لے لیتی ہے

Manhunts
 

یہ تیری بھول ہے میں تیرے سبب زندہ ہوں
مجھ سا ضدی تو بدن توڑ کے جا سکتا ہے..