Damadam.pk
Mani__Malik's posts | Damadam

Mani__Malik's posts:

Mani__Malik
 

جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حد
تو اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے
میری جیبوں میں ہیں محبت کے سکے لیکن
آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

الفاظ کے جھوٹے بندھن میں
اغراض کے گہرے پردوں میں
ہر شخص محبت کرتا ہے
حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں
کس دل کی باتیں کرتے ہو
کب کون کسی کا ہوتا ہے
سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
اخلاق سے عاری لوگ یہاں
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں
یہ عشق و محبت، انس و مہر
سب رسمی رسمی باتیں ہیں
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

کسی کا ہو کے دوبارہ نہ آنا میری طرف۔🙂۔
محبتوں میں حلالہ حرام ہوتا ہے۔💔۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی، تمہیں اپنا بناؤں گی۔
مجھے تم سے محبت ہے، میں لوگوں کو بتاؤں گی۔
وہ کہتی تھی کہ ہر صورت تمہیں اپنا بناؤں گی۔
نچھاور خواب کر دوں گی، تمہارے اک اشارے پر۔
کبھی پیپل کی چھاؤں میں، کبھی ندیاں کنارے پر۔
میری ٹھنڈی سی تنہائی سلگتی رات جیسی ہو۔
مجھے بس ساتھ لے جاؤ بھلے بارات جیسی ہو۔
تمہارے سرخ جوڑے میں، میں دلہن بن کے آؤں گی۔
مجھے تم سے محبت ہے میں لوگوں کو بتاؤں گی۔
وہ کہتی تھی کہ ہر صورت تمہیں اپنا بناؤں گی۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

ہمیں اب کھو کے کہتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو۔
کسی کا ہو کے کہتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو۔
بیاں کرتے جو حالِ دل تو یوں مسکرا دیتے۔
اب وہ یہ رو کے کہتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو۔
نہ پوچھ اس کی بدنصیبی کا عالم محسن۔
وہ مجھ کو کھو کے کہتا ہے مجھے تم یاد آتے ہو۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

!...مجھے اداس کر گۓ ہو، خوش رہو
!...میرے مزاج پر گۓ ہو، خوش رہو
!...میرے لیے نہ رک سکے تو کیا ہوا
!...جہاں کہیں ٹھہر گۓ ہو، خوش رہو
!...خوشی ہوئی ہے آج تم کو دیکھ کر
!...بہت نکھر سنور گۓ ہو، خوش رہو
!...اداس ہو کسی کی بے وفائ پر
!...وفا کہیں تو کر گۓ ہو، خوش رہو
!...گلی میں اور لوگ بھی تھے آشنا
!...ہمیں سلام کر گۓ ہو، خوش رہو
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

اشک ضائع ہو رہے تھے دیکھ کر روتا نہ تھا۔
جس جگہ بنتا تھا رونا میں ادھر روتا نہ تھا۔
صرف تیری چپ نے میرے گال گیلے کر دیے۔
میں تو وہ ہوں جو کسی کی موت پر بھی روتا نہ تھا۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

وہ ہی انجام تھا جو عشق کا آغاز سے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تجھ کو پایا بھی نہیں تھا کہ تجھے کھونا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔
چلی آتی ہے یہی رسم کئ صدیوں سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہی ہوتا ہے، یہی ہوگا، یہی ہونا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

یہاں کسی کو بھی کچھ حسبِ آرزو نہ ملا۔
کسی کو ہم نہ ملے، اور ہم کو تو نہ ملا۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

اک مدت سے تجھے ورد میں رکھا جس نے۔
وہ محبت میں قلندر بھی تو ہو سکتا ہے۔
تیرے کوچے میں جو ایا ہے غلاموں کی طرح۔
اپنی بستی کا سکندر بھی تو ہو سکتا ہے۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

وہ شخص جس کا مجھے نام بھی نہیں آتا۔
بغیر اس کے تو آرام بھی نہیں آتا۔
کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام۔
مجھے تو اور کوئ کام بھی نہیں آتا۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

بچھڑ گۓ تو موج اڑانا۔
واپس میرے پاس نہ آنا۔
جب کوئ جا کر واپس آۓ۔
روۓ تڑپے یا پچھتاۓ۔
میں پھر اس کو ملتا نہیں۔
ساتھ دوبارا چلتا نہیں۔
گم جاتا ہوں، کھو جاتا ہوں۔
میں پتھر کا ہو جاتا ہوں۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

پھر سے اک بار دل کو توڑ میرے
تجھ پے کچھ اعتبار باقی ہے۔۔۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

میں سمجھتا ہوں کہ آخر میں سب کچھ جانے دینے کا نام ہی زندگی ہے، پر سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب آپکو الوداع کہنے کا موقع نہیں ملتا۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

بے دلی اس قدر ہے کہ ہمیں آج تم سے۔
کچھ بھی نہیں چاہیے، حتیٰ کہ محبت بھی نہیں۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

خواب میں تیرا ہاتھ پکڑ کر گھنٹوں گھومتا ہوں میں۔۔۔۔۔
جب خواب ٹوٹتا ہے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھ چومتا ہوں میں۔۔۔۔۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

اس عید پر اس نے کسی اور کو تصویریں بھیجی ہوں گی۔ اس بار کسی اور نے کہا ہوگا، پیاری لگ رہی ہو۔ 🙂🥀💔

Mani__Malik
 

بس اک تو ہی تو رہ گیا ہے،
جہاں سارا تو کھو چکا ہوں میں۔۔۔۔۔
،تجھے بھی اپنی انا میں آکر
خفا کروں گا تو کیا کروں گا۔۔۔۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

جب کسی ایک کو رہا کیا جاۓ، سب اسیروں سے مشورہ کیا جاۓ۔
رو لیا جاۓ اپنے ہونے پر، اپنے مرنے پہ حوصلہ دیا جائے۔
میری نقلیں اتارنے لگا ہے، آئینے کا بتاؤ کیا کیا جائے۔
🙂🥀💔

Mani__Malik
 

تیری مشکل نہ بڑھاؤں گا چلا جاؤں گا۔
اشک آنکھوں میں چھپاؤں گا چلا جاؤں گا۔
اپنے دہلیز پے کچھ دیر پڑا رہنے دے۔
جیسے ہی حوش میں آؤں گا، چلا جاؤں گا۔
🙂🥀💔