یہ در پردہ رقیبوں سے گلے شکوے نہیں اچھے
تمہیں جو شکایت تھی تو ہمارے روبرو کرتے
🍁
لگا کے آگ سینے میں چلے ہو تم کہاں
ابھی تو راکھ اُڑنے دو تماشا اور بھی ہو گا
🔥🖤
وقت آیا تو میں مقتلِ شب میں تھا اکیلا۔۔
یاروں کی گرہ میں فقط اقوال بندھے تھے
احمد فراز🖤🍁
آج جِن کو مُجھ میں ہزاروں عیب نظر آتے ہیں
کبھی وُہی کہتے تھے کہ آپ جیسا کوئی نہیں
🔥🍁
فریبی بھی ہوں ، ضدی بھی ہوں اور بدکلام بھی
معصومیت کھودی ہم نے وفا کرتے کرتے🔥🙃
ایک اس کو پانے کی ضد میں
خود کو جی بھر کے برباد کیا میں نے
🍁🖤
جان دینے کا کہا ہم نے تو ہنس کر بولے
تم سلامت رہو ہر روز کے مرنے والے
☺️🖤🔥
پی ایام کی تلخی کو بھی ہنس کے ناصر
غم کے سینے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے
🖤🔥
باہر سے تو رونق ہے وہی آج بھی لیکن
اس عشق نے اندر سے جلایا ہے بہت کچھ
🔥🖤
💞کبھی یاد آؤں تو پوچھنا💞
💞ذرا اپنی فرصتِ شام سے💞
💞کِسے عِشق تھا تیری ذات سے💞
💞کِسے پیار تھا تیرے نام سے💞
💞ذرا یاد کر کہ وہ کون تھا
💞جو کبھی تجھے بھی عزیز تھا 💞
💞وہ جو جی اُٹھا تیرے نام سے💞
💞وہ جو مر مٹا تیرے نام پے💞
💞ہمیں بے رُخی کا نہیں گلہ
💞کہ یہی وفاؤں کا ہے صلہ💞
💞مگر ایسا جرم تھا کونسا ؟💞
💞گئے ہم دعا ؤ سلام سے💞
*💞کبھی یاد آؤں تو پوچھنا💞*
*💞ذرا اپنی فرصتِ شام سے💞*
جب محبت کا نام سنتا ہوں
ہائے کتنا ملال ہوتا ہے
🖤🔥
ہزاروں عیب تھے مجھ میں مجھے معلوم تھا یہ بھی
مگر اک شخص تھا ناداں مجھے انمول کہتا تھا
🖤🍁
گیت لکھے بھی تو ایسے کہ سنائے نہ گئے
زخم لفظوں میں یوں اترے کہ دکھائے نہ گئے
تیرے کچھ خواب جنازے ہیں میری آنکھوں میں
وہ جنازے جو کبھی گھر سے اُٹھائے نہ گئے
فرحت عباس شاہ🔥🖤
کِتنا آساں تھا تِرے ہِجر میں مرنا جاناں
پِھر بھی اِک عُمر لگی جان سے جاتے جاتے
احمد فراز 🔥
تعلق ختم کرنے کا اختیار تھا ان کو بیشک
پر وہ جو بنا رہے تھے وہ بہانے عجیب تھے
🍁🖤
آنے میں سدا دیر لگاتے ہی رہے تم
جاتے رہے ہم جان سے آتے ہی رہے تم
🍁🖤
تم تو لکھتے رہے میری آنکھوں پہ غزلیں
تم نے کبھی پوچھا نہیں کے روتے کیوں ہو
🍁
وہ مرد نہیں جو ڈر جائے حالات کے خونی منظر سے
جس دور میں جینا مشکل ہو اس دور میں جینا لازم ھے
Z🙃🍁🖤🔥
دلوں سے کب نکلتے ھیں محبت جن سے ھو جاۓ
بھول جانا, بھلادینا فقط ایک وھم ھوتا ھے
🔥
مکتبِ عشق کا دستور نرالا دیکھا
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا
🖤🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain