۔
عجیب قسمت ، نصیب اُلجھا ،
غلط لکیریں ، میرا مقدر ۔ ۔ ۔
ہاں گردشوں میں یہ آ گیا ہے
میرا ستارہ بغیر تیرے ۔ ۔ ۔ ۔
ہجرِ کامل ، فراق حاوی ،
جدائی یکسر ، طویل دوری ،
خواب قربت ، وصال حسرت
میں ہوں تنہا بغیر تیرے ۔
موسمِ ہجر کی نمناک امیدوں کی طرح
..
..
ہم نے چُپ چاپ اسے راہ بدلتے دیکھا
اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن۔
.
.
ایسے ھوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن
یوں توڑ نہ مدت کی شناسائی ادھر آ
آجا میری روٹھی ہوئی تنہائی ادھر آ
......
......
سنتی ہوں کہ تجھ کو بھی زمانے سے گلہ ہے
مجھکو بھی یہ دنیا نہیں راس آئی ادھر آ
میں تیری من گھڑت کہانی ھوں۔
.
.
تُو!!! مجھے روز بھول جاتا ھے۔
آگ سے سیکھ لیا ہے یہ قرینہ ہم نے
بجھ بھی جانا ،تو بڑی دیر سلگتے رہنا
.
.
جانے کس عمرمیں جائے گی یہ عادت اپنی
روٹھنا اس سے، تو اوروں سے الجھتے رہنا
ذرا یہ دھوپ ڈھل جائے تو ان کا حال پوچھیں گے
.
.
یہاں کچھ سائے ----اپنے آپ کو پیکر بتاتے ہیں
کہیں میں بھی کر ہی نہ لوں یقیں،
مرے دل سے یوں نہ خطاب کر 🖤
مجھے زندگی کی دعا نہ دے،
مری عادتیں نہ خراب کر 💔
مری ڈور تھی ترے ہات میں ،
تو کُھلی فضاؤں کا فائدہ
مرے پاس بھی ہیں سوال کچھ،
تو بپا تو یوم_حساب کر 🍁
تری سبز آنکھوں کی جھیل میں ،
مری ڈوبنے کو ہے زندگی
کسی ڈوبتے کو بچا کبھی،
کبھی کوئی کار_ثواب کر ❤️
تیرا مشغلہ بھی عجیب ہے،
کہ لکھے ہے جب کوئی داستاں
تو ادھوری چھوڑ کے اٹھ گیا ،
کبھی پوری کوئی کتاب کر
کوئی فلسفہ نہیں عشق کا،
جہاں دل جُھکے وہیں سر جُھکے
وہیں زانو موڑ کے بیٹھ جا،
نہ کوئی سوال و جواب کر
ﺍﭘﻨﯽ ﭼﭗ ﺳﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯿﺎ ﮐﯿﺎ ﮐﮭﻮ ﺩﻭ ﮔﮯ
.
.
ﺟﯿﺴﮯ ﺗﻢ ﻫﻮ , ﻣﯿﮟ ﻫﻮ ﺟﺎﺅﮞ , ﺭﻭ ﺩﻭ ﮔﮯ
یوں بھی ہزار طرح کے الزام ہم پہ ہیں
تُو بھی ہمارے سر سہی الزام ہی تو ہے
.
.
تُم نے اِسے سُنا ہی نہیں غور سے کبھی
یہ خاموشی بھی اصل میں کہرام ہی تو ہے
يہ تو رسمی سا بلاوا ہے، چلے جائيں گے
.
.
ہم سے ملنے کو، مگر وه کبھی بے تاب تو ہو
اے مری "چندرمکھی" صبر کی تلقین نہ کر
.
.
تیری پازیب نہیں، میرا گماں ٹوٹا ہے
تُم نے چُھپ کر محاذ کھولا ہے
.
.
تُم سے کُھل کر مُقابلہ ہوگا
یوں بھی ہزار طرح کے الزام ہم پہ ہیں
تُو بھی ہمارے سر سہی الزام ہی تو ہے
.
.
تُم نے اِسے سُنا ہی نہیں غور سے کبھی
یہ خاموشی بھی اصل میں کہرام ہی تو ہے
آ میرا ہاتھ پکڑ بھاگ لے افسانے سے
.
.
تو کہانی میں ستایا ہوا لگتا ہے مجھے
تم کو معلوم ہے یہ آخری نیندیں ہیں مری
وسعتِ خواب ذرا اور بڑھا سکتے ہو🙂
.
.
کب تقاضا ہے نبھانے کا مگر جاتے ہوئے
میرے اندر سے بھی کیا خود کو مٹا سکتے ہو
اِک فقط تُجھ سے تغافل نہیں برتا میں نے
.
.
ورنہ ہر ذات سے مفروُر ہوئے پھِرتے ہیں۔۔
ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک
ہم تمہیں اپنی خبر دیں بھی تو کیا سوچ کے دیں
ہم کو رہنا ہی نہیں تم کو خبر ہونے تک
ہم خاک میں لتھڑے ہوئے کُچھ خاک نشیں لوگ
.
.
تو اعلی و ارفع ہے ، ہمیں چھوڑ چلا جا
سنی سنائی لشکر کشی سے بہتر تھا
.
.
تو دیکھ لیتا مجھ سے گفتگو کر کے
Goodnight.!
25-12-2022 @ 00:46
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain