The worst waste of time is arguing with the fool and fanatic who doesn't care about truth or reality, but only the victory of their beliefs and illusions. Never waste time on discussions that make no sense... There are people who for all the evidence presented to them, do not have the ability to understand, and others who are blinded by ego, hatred and resentment, and the only thing that they want is to be right even if they aren’t. When ignorance screams, intelligence shuts up. Your peace and tranquility are worth more.
”زرا دیکھ کے چَال سِتاروں کی
کوٸی زَاٸچہ کھینچ قَلندر سا
کوٸی ایسا جَنتر مَنتر پڑھ
جو کردے بخت سِکندر سا
کوٸی چِلہ ایسا کَاٹ کے پھر
کوٸی اُس کی کَاٹ نہ کَر پاۓ
کوٸی ایسا دے تعویز مُجھے
وہ مُجھ پر عاَشِق ہو جاۓ
کوٸی فَال نِکال کَرشمہ گَر
میری رَاہ میں پھول گُلاب آٸیں
کوٸی پانی پھُوک کے دے ایسا
وہ پیۓ تو میرے خواب آٸیں
کوٸی ایسا کاَلا جادُو کر
جو جَگمَگ کردے میرے دِن
وہ کہے مُبارَک جَلدی آ ٕٕ
اَب جیا نہ جاۓ تیرے بِن
کوٸی اِیسی راہ پے ڈَال مجھے
جِس رَاہ سے وہ دِلدَار مِلے
کوٸی تَسبیح، دَم، دَرود بتا
جِسے پڑھوں تو میرا پیار ملے
کوٸی قابو کر بے قابو جِن
کوٸی سانپ نکال پِٹَاری سے
کوٸی دھاگا کھینچ پرَاندے کا
کوٸی منَکا اِکشَا دھاَرِی سے
کوٸی ایسا بول سکھا دے زَرا
وہ سمجھے خوش گُفتار ہوں میں
کوٸی ایسا عَمل کرا مُجھ سے
وہ جانے جان نِثار ہوں میں
کوٸی ڈھونڈ کے وہ کَستُوری لا
اُسے لگے میں چَاندنی جیسی ہوں
جو مرَضی میرے سَرتاج کی ہے
اُسے لگے میں بلِکل ویسی ہوں
کوٸی ایسا اِسمِ اَعظم پڑَھ
جو اَشک بہَادے سَجدوں میں
اور جیسے تیرا دعوا ہے
محبوب ہو میرے قَدموں میں
پر عاَمِل رُک اِک بات کہوں
یہ قدموں والی بات ہے کیا؟
محبوب تو ہے سَر آنکھوں پر
مُجھ پَتھر کی اوقات ہے کیا؟
اور عَامِل سُن یہ کام بدل
یہ کام بہت نُقصان کا ہے
سب دھاَگے اُس کے ہاتھ میں ہیں
جو ماَلِک کُل جہان کا ہے
جو ماَلِک کُل جہان کا ہے“۔۔۔!!!❤️🔥
بڑھا کے اُس سے رہ و رسم اب یہ سوچتے ہیں...
.
.
وہی بہت تھا جو رشتہ دعا سلام کا تھا...
فراق یار کی بارش ، ملال کا موسم ...
.
.
میرے شہر میں اترا کمال کا موسم !!!🖤🥀
بچھڑ گیا ہے وہ پر بھولے گا نہیں
,,
ہائے یہ یقین ہائے یہ گماں ۔۔ میرے
چلو بوند بوند اترو میری سانسوں میں...!!
.
.
کہ تیرے ہجر کے دردوں نے وفا مانگی ھے
ساقی مجھے شراب کی تہمت نہیں قبول...!
.
.
مجھکو تیری نگاہ کا الزام چاھیے
تجھے دانستہ محفل میں جو دیکھا ہو تو مجرم ہوں
.
.
نظر آخر نظر ہے، بے ارادہ اٹھ گئی ہوگی
عجب اک طور ہے جو ہم ستم ایجاد رکھیں
کہ نہ اس شخص کو بھولیں نہ اسے یاد رکھیں
جون ایلیا
گفتگو شیشہ و ساغر کی عبث ہے ساقی
.
.
ہم وہ پیتے ہیں جو آنکھوں سے پلائی جائے۔
وہ درد، وہ وفا، وہ محبت تمام شُد
لے! دل میں تیرے قُرب کی حسرت
تمام شُد!
جائز تھی یا نہیں تھی
تیرے حق میں تھی__مگر
کرتا تھا جو کبھی وہ وکالت
تمام شُد !!!
وہ روز روز مرنے کا قِصہ ھوا تمام
وہ روز دِل کو چیرتی وحشت
تمام شُد
تم نے چھوڑا تو کسی اور سے ٹکراؤں گا ۔
،،،
،،
کیسے ممکن ہے کہ اندھے کا کہیں سر نہ لگے
بہت مختصر سا اک ۔۔۔حلقہ احباب تھا میرا
فقط "شیطانیاں، نادانیاں، مستیاں اور میں"
.
.
حلقہ احباب اب بھی۔۔۔۔ مختصر سا ہے میرا
فقط "تنہائیاں، اداسیاں، ویرانیاں۔۔۔ اور میں
گونگوں کو تکلم کے مواقع ہیں میسر
.
.
ہم ماہر گفتار بڑی دیر سے چپ ہیں
مجھ کو فرشتہ ہونے کا دعویٰ نہیں مگر
جتنا بُرا سمجھتے ہو اُتنا نہیں ہوں میں
.
.
اور اس طرح پھر پھر کے باتیں نہ کیجئے
لہجوں کا رُخ سمجھتا ہوں بچہ نہیں ہوں میں
پھر یوں ہوا کہ بات جدائی پر آ گئی
خود کو تیرے مزاج میں ڈالا نہیں گیا
.
.
تو نے کہا تو تیری تمنا بھی چھوڑ دی
تیری کسی بھی بات کو ٹالا نہیں گیا
ہم خاک میں لتھڑے ہوئے کُچھ خاک نشیں لوگ
.
.
تو اعلی و ارفع ہے ، ہمیں چھوڑ چلا جا
کبھی تو آؤ! کبھی تو بیٹھو!
کبھی تو دیکھو! کبھی تو پوچھو
تمہاری بستی میں ہم فقیروں کا
حال کیوں سوگوار سا ہے ؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain