Damadam.pk
Married_Mature's posts | Damadam

Married_Mature's posts:

Married_Mature
 

تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیں
.....
ہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں

Married_Mature
 

کوئی آہٹ کوئی جنبش کوئی دستک نہیں ہے
....
ہمارے دشتِ ویراں میں بڑی فُرصت کا عالم ہے

Married_Mature
 

شکوہ کریں تو کس سے کہ اے زخمِ نارسا
ہر شخص ہم سے کھیلا بڑے احترام سے ۔۔
اے دردِ ہجر ہم سے مُحَبتـــــــــ سے پیش آ
ہم نے تجھے بھی جھیلا بڑے احترام سے۔۔

Married_Mature
 

وہ جسے آپ سمجھ نہیں سکتے
...
اسکے آگے کی داستان ہوں میں

Married_Mature
 

رکھو تم اپنے پاس تاویلیں یہ وضاحتیں
....
فرصت طلب نہیں ہوں, توجہ طلب ہوں میں

Married_Mature
 

راجہ بھی لاجواب تھا صحرائے عشق کا۔۔۔۔۔۔
....
لیکن دیارِ عشق میں رانی غضب کی تھی۔۔۔۔۔

Married_Mature
 

جسے بھی اب جہاں جانا چلا جائے خدا حافظ
بھلا ہم کب کسی کی راہ میں دیوار ہوتے ہیں؟
اگر چھوڑا کسی کو تو کبھی مُڑ کر نہیں دیکھا
ہمارے سامنے پھر واسطے بے کار ہوتے ہیں

Married_Mature
 

ﮐﭽﮫ ﮔﺮﺩﺷﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﻣﯿﺮﮮ ﻣﻘﺪﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺩﻧﻮﮞ
..........
ﺍﭘﻨﮯ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﮍﯼ ﺑﮯ ﺭﺧﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﺗھ

Married_Mature
 

اتنا آساں نہیں___ شہر محبت کا پتہ
......
خود بھٹکتے ہیں یہاں______ راہ بتانے والے

Married_Mature
 

آنکھوں میں بسا لیتے ہیں روٹھے ہوئے لمحے۔۔
ہم جاتے ہوئے لوگوں کو پکارا نہیں کرتے۔۔
ہر شخص ہوتا نہیں ہر شخص کے قابل۔۔۔
ہر شخص کو اپنے لیے ہم سوچا نہیں کرتے۔۔۔
مغرور جو کہتی ہے تو کہتی رہے دنیا۔۔۔
ہم مڑ کر کسی شخص کو دیکھا نہیں کرتے۔۔۔

Married_Mature
 

اپنی انا کی جیت میں دنیا کی مان کر__
.......
محروم میری ذات سے اک شخص ہو گیا

Married_Mature
 

شہرِ گم گشتہ میں اک تیری محبت کے سِوا🦋
.....
کون سی شے ہے جو آنکھوں کو یوں ٹھنڈک بخشے

Married_Mature
 

آپ اپنے لیے گنجائشِ در رکھ لیجے
ہم تو دیوار کے ہم راز بھی ہو سکتے ہیں
........
اپنی جانب میری یکسوئی سے اکتائیے مت
آپ یکسر نظر انداز بھی ہو سکتے ہیں

Married_Mature
 

ایک مدت سے تجھے ورد میں رکھا جس نے
وہ محبت میں قلندر بھی تو ہو سکتا ہے
تیرے کوچے میں جو آیا ہے غلاموں کی طرح
اپنی بستی کا سکندر بھی تو ہو سکتا ہے

Married_Mature
 

اجنبی! یہ تو بتا کہ ___ تِری باتوں میں
اِتنی صدیوں کی ___ شناسائی کہاں سے آئی
........
میرے زخموں کو تو _ ناسُور بتاتے تھے سبھی
تیرے ہاتھوں میں __ مسیحائی کہاں سے آئی

Married_Mature
 

ہم کو سمجھنے کے لیے تھوڑا شعور لا ✨
یہ تیری واہ واہ سے آگے کی بات ہے

Married_Mature
 

کچھ بھی کہنا ہو کہو،۔ بُرا مجھکو سبھی کہتے ہیں
تم کسی اور طریقے سے ، سدھارو مجھ کو
یوں تو کسی بھی طور، میں نے ماننا نہیں
میں محبت ہوں , محبت سے پکارو مُجھ کو

Married_Mature
 

چھوڑکےجاناہےتوجا
پرمات ادھوری ثابت کر
مجھ سےجھگڑا کراور مجھکو
غیرضروری ثابت کر____!!
بات بجاہے کہ ہوتے ہیں
دوچارمسائل سب کےہی
جانتا ہوں مجبوری کولیکن
مجبوری ثابت کر_____!!
بحث نہیں بنتی دونوں کی
پھربھی اےبہتان پرست
جتنی باتیں گھڑ رکھی ہیں
ایک توپوری ثابت کر

Married_Mature
 

اس کو فرصت ہی نہیں ،وقت نکالے محسن
ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن
یاد کے دشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن
کھو گئی صبح کی امید اور اب لگتا ہے
ہم نہیں ہوں گے جب ہوں گے اجالے محسن
وہ جو ایک شخص متاع دل و جاں تھا نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسن

Married_Mature
 

ہمیشہ ساتھ رہنے کی
عادت کچھ نہیں ہوتی
جو لمحے مل گئے جی لو
ریاضت کچھ نہیں ہوتی ۔۔
تعلق ٹوٹ جاتے ہیں
سفینے ڈوب جاتے ہیں
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں
حقیقت کچھ نہیں ہوتی ۔۔
کسی نے چھوڑ کر جانا ہو
تو پھر چھوڑ جاتا ہے ۔۔
بچھڑنا ہو تو صدیوں کی
رفاقت کچھ نہیں ہوتی ۔۔
جسے محرومیاں ملی ہوں
وہی بس جان سکتا ہے ۔۔
زبانی حوصلہ ، جھوٹی مروت
کچھ نہیں ہوتی ۔