Damadam.pk
Married_Mature's posts | Damadam

Married_Mature's posts:

Married_Mature
 

یوں ہی بے سبّب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر میں رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے، اُسے چپکے چپکے پڑھا کرو
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا، جو گلے مِلو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہےذرا فاصلے سے ملا کرو
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمھیں جس نے دل سے بھُلا دیا اسے بھُولنے کی دُعا کرو
مجھے اشتہار سی لگتی ہیں، یہ محبّتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سُنا کرو، جو سُنا نہیں وہ کہا کرو

Married_Mature
 

ھم کو کس کے غم نے مارا یہ کہانی پھر سہی،
کس نے توڑا دل ھمارا یہ کہانی پھر سہی.
دل کے لٹنے کا سبب پوچھو نہ سب کے سامنے،
نام آئے گا تمہارا یہ کہانی پھر سہی.
نفرتوں کے تیر کھا کر دوستوں کے شہر میں،
ہم نے کس کس کو پکارا یہ کہانی پھر سہی.
تاک میں دشمن بھی تھے اور پشت پر احباب بھی،
تیر پہلا کس نے مارا، یہ کہانی پھر سہی.
کیا بتائیں پیار کی بازی وفا کی راہ میں،
کون جیتا کون ہارا یہ کہانی پھر سہی

Married_Mature
 

ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ
کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ....
تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ......
اس زمانے میں مرے یار کہاں ملتے ہیں
اپنے دامن میں محبت کو بسائے ہوئے لوگ......
تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ

Married_Mature
 

خفاہونا،،،،،،،منالینا
یہ صدیوں سے روایت ہے ۔۔۔۔
محبت کی علامت ہے ۔۔۔۔
گلےشکوےکرو مجھ سے ۔۔۔۔
تمہیں اس کی اجازت ہے ۔۔۔۔
مگر یہ یادرکھنا تم ۔۔۔۔
کبھی ایسا بھی ہوتاہے ۔۔۔۔
ہوائیں رخ بدلتی ہیں ۔۔۔۔
خطائیں ہوبھی جاتی ہیں ۔۔۔۔
خفا ہونا بھی ممکن ہے ۔۔۔۔
مگر یوں ہاتھ سے دامن ۔۔۔۔
چھوڑا نہیں کرتے ۔۔۔۔
ہمیشہ یاد رکھنا کہ ۔۔۔۔
ساتھ چھوڑا نہیں کرتے۔۔۔

Married_Mature
 

درد مندوں سے نہ پوچھو کہ کدھر بیٹھ گئے
تیری مجلس میں غنیمت ہے جدھر بیٹھ گئے
ہے غرض دید سے، یاں کام تکلّف سے نہیں
خواہ اِدھر بیٹھ گئے، خواہ اُدھر بیٹھ گئے
دیکھا ہووے گا مرے اشک کا طوفاں تم نے
لاکھ دیوار گِرے، سینکڑوں گھر بیٹھ گئے
کس نظر ناز نے اس باز کو بخشی پرواز
سینکڑوں مُرغ ہوا پھاند کے پر بیٹھ گئے
کم ہے آواز ترے کوچہ کے باشندوں کی
نالہ کرنے سے گلے ان کے مگر بیٹھ گئے
مفت اٹھنے کے نہیں یار کے کوچہ سے فقیر
جب کہ بستر کو جما، کھول کمر بیٹھ گئے

Married_Mature
 

تمہاری تلخ لہجے سے ستایاں ھوا لڑکا
....
گھر کے ہر فرد سے بیکار میں لڑ پڑتا ہے

Married_Mature
 

یہ الگ بات ہے کہ تعمیر نہ ھونے پائیں۔۔
...
ورنہ ہر ذہن میں کچھ تاج محل ہوتے ہیں

Married_Mature
 

عشق مجھ سے نہیں وحشت ہی سہی
۔۔۔۔۔۔
میری وحشت تیری شہرت ہی سہی

Married_Mature
 

تھک گئے ہونٹ تیرا نام بھی لیتے لیتے
ایک ہی لفظ کی تکرار کہاں تک جاتی
تو بہت دور،بہت دور گیا تھا مجھ سے
میری آواز میرے یار کہاں تک جاتی

Married_Mature
 

ہزار جامِ تصدق ,,, ھزار میخانے
...
نگاہِ یار کی لذت .... شراب کیا جانے.

Married_Mature
 

میں کچھ قدیم چراغوں سے گفتگو کر لوں
....
تم اتنی دیر میں اس شہر کی ہوا لے لو۔

Married_Mature
 

گنوا کے مُجھ کو...کسی عہدِ خوش گمانی میں ....,...
وہ شاید اب کوئی...........مُجھ سا تلاش کرتا ہے,,

Married_Mature
 

دیکھو، مجھے اب میری جگہ سے نہ ہلانا
پھر تم مجھے ترتیب سے رکھ کر نہیں جاتے

Married_Mature
 

دل کو سمجھاؤں گا جیسے بھی ہو مُمکن
لیکن اب میں اظہارِ تمنّا نہیں ہونے دوں گا
لوگ کہتے ہیں کہ درد اُٹھ کے بتا دیتا ہے
اب تو میں، یہ بھی اِشارا نہیں ہونے دوں گا
اے مِرے ظرف و اَنا اِتنے پریشاں کیوں ہو
کہہ چکا ہُوں تمہیں رُسوا نہیں ہونے دوں گا
🙏🙏🙏😇😇😇😇

Married_Mature
 

تم کو دِقت ہے میرا ساتھ نبھانے پہ اگر
....
تم میرا درد نہیں اپنی سہولت دیکھو

Married_Mature
 

میں نے کہا بھی تھا کہ یہاں سے نکل چلیں
.....
اے دل تیرے لحاظ میں مارا گیا ہوں میں

Married_Mature
 

غم دے کر دلاسے کیسے
????
یہ تسلی یہ تماشے کیسے

Married_Mature
 

بخت کے تخت سے یکلخت اتارا ہوا شخص.....
تُو نے دیکھا ہے کبھی جیت کے ہارا ہوا شخص

Married_Mature
 

میں تھک کے گر نہ جاؤں کہیں راہِ حیات میں ....... آ۔۔....۔ اے خیالِ یار میری اُنگلیوں کو تھام

Married_Mature
 

شمارِ گردشِ لیل و نہار کرتے ھُوئے...
گزر چلی ھے تیرا انتظار کرتے ھُوئے ...
خدا گواہ وہ آسُودگی نہیں پائی ...
تمہارے بعد کسی سے بھی پیار کرتے ھُوئے