Damadam.pk
Married_Mature's posts | Damadam

Married_Mature's posts:

Married_Mature
 

نہ کوئی عہد نبھائے نہ ہمنوائی کرے
...
اسے کہہ دو تسلی سے بے وفائی کرے

Married_Mature
 

پھر یوں ہوا کہ بات جدائی پر آ گئی
خود کو تیرے مزاج میں ڈالا نہیں گیا
تو نے کہا تو تیری تمنا بھی چھوڑ دی
تیری کسی بھی بات کو ٹالا نہیں گیا

Married_Mature
 

ہم سے بڑھائیے نہ راہ و رسم کہ ہم لوگ
مل کر کریں اداس بچھڑ کر کریں اداس

Married_Mature
 

مجھے لہجوں کے بدلنے سے ہمیشہ خوف آتا ہے۔
کہ لہجے جب بدلتے ہیں کوئی اپنا نہیں رہتا۔

Married_Mature
 

کوئی ایسا جو گھبرائے میری خاموشی سے
کسی کو سمجھ آئے میرے لہجے کا دکھ

Married_Mature
 

تم سے اب نہیں سلجھیں گے ہم
لاؤ ہمیں ہمارے حوالے کر دو۔۔۔۔! 🥀♥️

Married_Mature
 

کنارا کرکے رشتوں سے وفائیں ہار کر محسن !! محبت کی حقیقت کو جو اب سمجھے تو کیا سمجھے

Married_Mature
 

وہ جو اک بات بہت تلخ کہی تھی اس نے
...
بات تو یاد نہیں یاد ہے لہجہ اس کا

Married_Mature
 

قدم قدم پہ رُلایا مجھے مقدر نے
ہم اُن کے شہر میں آئے تھے مسکرانے کو ..... نصیر توقع تھی جن سے ساتھ دینے کی
تلے ہیں وہی ہم پر انگلیاں اُٹھانے کو

Married_Mature
 

عاشقی میں میرؔ جیسے خواب مت دیکھا کرو۔
باؤلے ہو جاؤ گے مہتاب مت دیکھا کرو۔
جستہ جستہ پڑھ لیا کرنا مضامین وفا۔
پر کتاب عشق کا ہر باب مت دیکھا کرو۔
اس تماشے میں الٹ جاتی ہیں اکثر کشتیاں۔
ڈوبنے والوں کو زیر آب مت دیکھا کرو
مے کدے میں کیا تکلف مے کشی میں کیا حجاب
بزم ساقی میں ادب آداب مت دیکھا کرو
ہم درویشوں کے گھر آؤ تو یاروں کی طرح
ہر جگہ خس خانہ و برفاب مت دیکھا کرو
مانگے تانگے کی قبائیں دیر تک رہتی نہیں
یار لوگوں کے لقب القاب مت دیکھا کرو
تشنگی میں لب بھگو لینا بھی کافی ہے فرازؔ
جام میں صہبا ہے یا زہراب مت دیکھا کرو

Married_Mature
 

وہ جب آئگا دیکھے گا تو مجھ سے پوچھے گا یہ کس کا ہجر ہے یہ کون کھا گیا تم کو

Married_Mature
 

تم کو معلوم ہے یہ آخری نیندیں ہیں مری
وسعتِ خواب ذرا اور بڑھا سکتے ہو🙂
کب تقاضا ہے نبھانے کا مگر جاتے ہوئے
میرے اندر سے بھی کیا خود کو مٹا سکتے ہو

Married_Mature
 

يہ تو رسمی سا بلاوا ہے، چلے جائيں گے
ہم سے ملنے کو، مگر وه کبھی بے تاب تو ہو"

Married_Mature
 

یوں چار دن کی بہاروں کے قرض اتارے گئے...
تمہارے بعد کے موسم فقط گزارے گئے...

Married_Mature
 

میرے ہم نفس میرے ہم نوا مجھے دوست بن کے دغا نہ دے
میں ہوں درد عشق سے جاں بہ لب مجھے زندگی کی دعا نہ دے
میرے داغ دل سے ہے روشنی اسی روشنی سے ہے زندگی
مجھے ڈر ہے اے مرے چارہ گر یہ چراغ تو ہی بجھا نہ دے
مجھے چھوڑ دے مرے حال پر
ترا کیا بھروسہ ہے چارہ گر
یہ تری نوازش مختصر مرا درد اور بڑھا نہ دے
میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیں مجھے خوف آتش گل سے ہے یہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
وہ اٹھے ہیں لے کے خم و سبو ارے او شکیلؔ کہاں ہے تو
ترا جام لینے کو بزم میں کوئی اور ہاتھ بڑھا نہ دے

Married_Mature
 

اداسی نام ہے حضرت میرے قبیلے کا
میں مسکرایا تو مجرم پکارا جاؤں گا !!

Married_Mature
 

ایسے ویسے، ویسے ،ایسے کیسے ہیں!
دیکھو ناں، یہ لوگ بھی کیسے کیسے ہیں!
کیا تم نے نزدیک سے دیکھی تنہائی؟
اس کے سارے روپ ہی میرے جیسے ہیں!

Married_Mature
 

میں تو بھٌولے سے بھی توہینِ محبت، نہ کروں
خاک ہو جاؤں مگر تجھ سے شکایت نہ کروں
سر جھکانا مری فطرت نہیں قاتل سے کہو
اپنے طے کردہ اصولوں سے بغاوت نہ کروں
ان کا اصرار ہے حالٍ دلٍ مضطر ہو بیاں
اور میں آنکھ اٹھانے کی جسارت نہ کروں
ایک انساں جو میسر ہو خدایا مجھ کو
پھر دوبارہ میں کسی چیز کی حسرت نہ کروں

Married_Mature
 

مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہے
تمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا

Married_Mature
 

کمسن ہو تم حسین ہو تم دل ربا ہو تم
...
تم کو ستم روا ہے مگر اس قدر نہیں