Damadam.pk
Married_Mature's posts | Damadam

Married_Mature's posts:

Married_Mature
 

پلکوں پہ چراغوں کو سنبھالے ہوئے رکھنا
اس ہجر کے موسم کی ہوا تیز بہت ہے
بولے تو سہی، جھوٹ ہی بولے وہ بلا سے
ظالم کا لب و لہجہ دلآویز بہت ہے
🙈🙈🙈

Married_Mature
 

وہ جو خواب تھے میرے ذہن میں
۔۔۔۔۔۔
نہ میں لکھ سکا نہ میں کہہ سکا

Married_Mature
 

ہر شخص نے ہمیں پرکھا ایسے*
..سارے امتحان ہم پر فرض ہوں جیسے

Married_Mature
 

تھکن کا بھوت رہے گا سوار ذہنوں پر
کہیں پہ بیٹھ سہولت سے بات کرتے ہیں
کسی کے خواب کوئی دوسرا نہ لے جائے
بچھڑتے وقت بڑی احتیاط کرتے ہیں

Married_Mature
 

جس نے آنا ہے وہ پہلی ہی صدا پر آئے!!!!!!
.......
ہم نہ مجنوں ہیں نہ پاگل کہ ، پکارے جائیں۔

Married_Mature
 

درد کتنے, عجیب ہوتے ہیں
خود, اپنے رقیب ہوتے ہیں
دوا مانگو تو دعا دیتے ہیں
کیسے کیسے طبیب ہوتے ہیں
جہاں چرچے ہیں اسکے لہجے کے
وہیں ہم بھی ادیب ہوتے ہیں
آپ میرے نہیں تو کیا کیجئے
اپنے, اپنے نصیب ہوتے ہیں

Married_Mature
 

قصہ دل غم کافر کا سناتے کس کو
........
اجنبی شہر کا ہر شخص ہی مومن نکلا۔

Married_Mature
 

بجھتے ہوۓ چراغ کی سرگوشیاں سنو
اس کو یقین تھا کہ اجالا اسی سے ہے
ہر شخص مبتلا ہے عجب زعم میں یہاں
ہر شخص سوچتا ہے تماشا اسی سے ہے

Married_Mature
 

آرزُوئیں فضول ہوتی ہیں
گویا کاغذ کے پھُول ہوتی ہیں
ہر کسی نام پر نہیں رُکتِیں
دھڑکنیں با اُصُول ہوتی ہیں
پتھّروں کے خُداؤں کے آگے
اِلتجائیں فُضُول ہوتی ہیں
کوئی میرے لبوں کو بھی لا دے
جو دُعائیں قُبُول ہوتی ہی
خواب ٹُوٹیں یا بکھر جائیں
قیمتیں کب وُصُول ہوتی ہیں

Married_Mature
 

میں چھُو کے چھوڑا ہوا، ٹوٹ پھوٹ جاتا ہوں !
تمہیں یہ کس نے کہا تھا اٹھا کے رکھ دو مجھے !
.....
تمہاری میز پہ رکھا ہوا میں خط ہی سہی !
اداس ہو کے پڑھو، مسکرا کے رکھ دو مجھے

Married_Mature
 

یہ قیام کیسا ھے راہ میں تیرا ذوق عشق کدھر گیا
.........
ابھی دو چار کانٹے چبھے نہی تیرے سبھی ارادے بدل گئے

Married_Mature
 

ہر شخص چاہتا ہے کہ ہو جائے وہ ترا
........
تم دورِ پرُ سکون کا واحد فساد ہو

Married_Mature
 

میرے ہونے سے تو بڑھتے ہیں مسائل ان کے🙂
.........
میں جو مر جاؤں تو اپنوں کو سہولت ہو گی

Married_Mature
 

ترستی آنکھیں , اداس چہرہ , نحیف لہجہ , بغیر تیرے
بکھری زلفیں , لباس اجڑا , وجود خستہ , بغیر تیرے
عمیق جنگل, گھپ اندھیرا, ﮈوبی سانسیں,ضعیف دھڑکن
برہنہ پاؤں , بے نام منزل , نشاں نہ رستہ , بغیر تیرے

Married_Mature
 

دل سلگتا ہے ترے سرد رویے سے مرا
😊🙂😊
دیکھ اب برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے

Married_Mature
 

یہ مزہ تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتی
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا
داغؔ دہلوی

Married_Mature
 

کسی سبب سے اگر بولتا نہیں ہوں میں
تو یوں نہیں کہ تجھے سوچتا نہیں ہوں میں

Married_Mature
 

ابھی آئے ابھی جاتے ہو جلدی کیا ہے دم لے لو
...
نہ چھیڑوں گا میں جیسی چاہے تم مجھ سے قسم لے لو

Married_Mature
 

پوری نہ ادھوری ہوں نہ کم تر ہوں نہ برتر
....
انسان ہوں انسان کے معیار میں دیکھیں

Married_Mature
 

شاید وہ بھول گیا ہوگآ مجھے
۔۔۔۔۔۔۔
اتنی دیر خفا کون رہتا ہے ؟؟؟