Damadam.pk
Married_Mature's posts | Damadam

Married_Mature's posts:

Married_Mature
 

تھک گئے ہو تو تھکن چھوڑ کے جا سکتے ہو
تم مجھے واقعتاً چھوڑ کے جا سکتے ہو
ہم درختوں کو کہاں آتا ہے ہجرت کرنا
تم پرندے ہو وطن چھوڑ کے جا سکتے ہو
تم سے باتوں میں کچھ اس درجہ مگن ہوتا ہوں
مجھ کو باتوں میں مگن چھوڑ کے جا سکتے ہو
جانے والے سے سوالات نہیں ہوتے میاں
تم یہاں اپنا بدن چھوڑ کے جا سکتے ہو
جانا چاہو تو کسی وقت بھی خود سے باہر
اپنے اندر کی گھٹن چھوڑ کے جا سکتے ہو

Married_Mature
 

دیوار خستگی ہوں مجھے ہاتھ مت لگا
میں گر پڑوں گا دیکھ! مجھے آسرا نہ دے
.......
ڈرتا ہوں آئنہ ہوں کہیں ٹوٹ ہی نہ جاؤں
اک لو سی ہوں چراغ کی، کوئی بجھا نہ دے

Married_Mature
 

خود کو ہر بزمِ مُسرت میں سمو کر دیکھا
رُوح کا دُکھ نہ گیا ، قلب کی وحشت نہ گئی

Married_Mature
 

آگ سے سیکھ لیا ہے یہ قرینہ ہم نے
بجھ بھی جانا ،تو بڑی دیر سلگتے رہنا
جانے کس عمرمیں جائے گی یہ عادت اپنی
روٹھنا اس سے، تو اوروں سے الجھتے رہنا

Married_Mature
 

مجھے حرف حرف نہ لکھ کر رکھ..
مجھے بس زبانی یاد کر..
تیری داستاں میں نہیں ہوں میں..
مجھے دھڑکنوں میں تلاش کر

Married_Mature
 

راستوں کی مرضی ہے
اجنبی کوئی لا کر
ہمسفر بنا ڈالیں
ساتھ چلنے والوں کی
راکھ بھی اڑا ڈالیں
یا مسافتیں ساری
خاک میں ملاڈالیں
راستوں کی مرضی ہے

Married_Mature
 

ہم تیرے بعد گرے خستہ مکانوں کی طرح
کہیں کھڑکی ،کہیں کنڈی ،کہیں پر یہ پڑا ملبہ۔

Married_Mature
 

محبت بیج ہوتی تو،
محبت ہم اُگا لیتے!
جہاں پر جتنی حاجت ہو،
وہاں اتنی کھلا لیتے!
دلوں کو موم کر لیتے،
ختم حرص و حسد کرتے!
محبت بیج ہوتی تو،
ہوا کے دوش پہ رکھتے!
نمی پا کر فضاؤں سے،
محبت پھوٹ جو پڑتی،
تو ننھی کونپلوں سے،
سکھ کی بیلیں سر اٹھا لیتیں ،
ہرے پتے سکوں کے،
نغمگی کی دھن بجا لیتے۔
دکھوں کا خاتمہ ہوتا،
دلوں کے میل دھل جاتے

Married_Mature
 

سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
اس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے
دِل ہے تو دھڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے
پتھر کی طرح بے حِس و بے جان سا کیوں ہے
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقو
تا حدِ نظر ، ایک بیابان سا کیوں ہے
ہم نے تو کوئی بات نکالی نہیں غم کی
وہ زُود پشیماں ، پشیمان سا کیوں ہے
کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میں
آئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے

Married_Mature
 

صاحب جائیے کنارہ کیجیئے
یا پھر گستاخیاں ، گوارہ کیجیئے !!_
لٹ لٹا کے جو آ لگے ھو کندھے سے
کس نے کہا ہم سے عشق دوبارہ کیجیئے ؟

Married_Mature
 

اگر ھم ھار جائیں تو ....تو کیا تم جیت جاو گے ....
تو لو تم جیت جاو پھر ...کہ ھم  پھر ھار جاتے ھیں. ۔۔۔۔

Married_Mature
 

آجاناں مجھے اپنی آغوش میں لے لے_
دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے۔۔
😔😔😔😔
Really it's itching 😔😔😔

Married_Mature
 

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے

Married_Mature
 

تم مجھے خاک بھی سمجھو تو کوئی بات نہیں
یہ بھی جب اڑتی ہے تو آنکھوں میں سما
جاتی ہے

Married_Mature
 

خیال تھا______ دَھنک نما
یا کوئی عَکس تھا مِرے رُوبَرو
.....
مُجھے ہر طرف سے ____ تُو لگا
یا کوئی اور تھا ____ تِرے ہُوبہو

Married_Mature
 

یوں توڑ نہ مدت کی شناسائی ادھر آ
آجا میری روٹھی ہوئی تنہائی ادھر آ
......
سنتی ہوں کہ تجھ کو بھی زمانے سے گلہ ہے
مجھکو بھی یہ دنیا نہیں راس آئی ادھر آ

Married_Mature
 

یہ جو خاموش سے ھو جاتے ھو کچھ کہتے ھوئے۔
میں نے من چاہی کوئی بات سمجھ لینی ہیں۔

Married_Mature
 

خنجر سے کی گئی میرے پہلوں میں گدگدی۔
یعنی رولا رولا کر ہنسایا گیا مجھے۔

Married_Mature
 

تم اپنے حُسن کی توصیف چاہتی ہو؟ سُنو!
تمہاری خاک سے __ تتلی کا پر تراشہ گیا

Married_Mature
 

میں آرہا ہوں تمہاری خاطر انا کی دستار رکھ کے لیکن
غرور کا ہر لباس تم بھی بدن سے اپنے اتار دینا