یہ سسی پنوں کا واقعہ بس مثال دینے کو یاد رکھ لو
وگرنہ دریا الٹ کےدیکھو ہزاروں ٹوٹے گھڑے ملیں گے
ﻋﺮﻭﺝ ﭘﺮ ﮬﮯ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﻣﻮﺳﻢ
ﺧﺰﺍﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ
ﺑﻨﻮ ﮔﮯ ﮬﻢ ﺳﮯ ﺭﺣﻢ ﮐﮯ ﻃﺎﻟﺐ
ﻧﮧ ﺗﻢ ﮐﻮ ﻣﮭﻠﺖ ﻣﺰﯾﺪ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﺍﺩﺍ ﮐﮯ ﻗﺼﮯ ﮬﻮﺋﮯ ﭘﺮﺍﻧﮯ
ﺟﻔﺎ ﮐﺎ ﻣﻮﺳﻢ ﺧﺘﻢ ﮬﯽ ﺳﻤﺠﮭﻮ
ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺟﺎﻧﺎﮞ
ﻧﮧ ﺗﻢ ﮐﻮ ﻣﮭﻠﺖ ﻣﺰﯾﺪ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﻭﻓﺎ ﮐﮯ ﻻﻟﭻ ﻣﯿﮟ ﮬﻢ ﻧﮯ
ﺧﻮﻥ ﺍﭘﻨﺎ ﺳﮑﮭﺎ ﺩﯾﺎ
ﻓﺮﯾﺐ ﻣﺴﺘﯽ ﮐﮯ ﺑﺪﻟﮯ ﺗﻢ ﮐﻮ
ﺳﺰﺍ ﺑﮭﯽ ﺳﻦ ﻟﻮ ﺷﺪﯾﺪ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ
ﻋﺮﻭﺝ ﭘﺮ ﮬﮯ ﺗﻤﮭﺎﺭﺍ ﻣﻮﺳﻢ
ﺧﺰﺍﮞ ﻣﯿﮟ ﺗﻢ ﮐﻮ ﺧﺮﯾﺪ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ
زوال پر ہے ہمارا موسم
چلو خزاں ہے خرید لو اب
ادا کے قصے ہوئے پرانے
جفا کا موسم ختم ہی سمجھو
کرو نہ ہم سے حساب جاناں
نہ ہم کو مہلت مزید دو اب
زوال پر ہے ہمارا موسم
چلو خزاں ہے خرید لو اب
نہ کچھ کہیں گے نہ پھر ملیں گے
یہی کہا تھا نہ ہم نے تم سے
ابھی ملے ہیں گلے لگا لو
یوں مار ڈالو سزائیں ہم کو شدید دو اب
زوال پر ہے ہمارا موسم
چلو خزاں ہے خرید لو اب ۔
ڪیا خرابی ھے میرا ھونے میں
تم ڪو آتا تو ھے مُڪر جانا
تُم کو وحشت تو سِکھا دی ہے، گُزارے لائق
اور کوئی حُکم؟ کوئی کام، ہمارے لائق؟
معذرت!مَیں تو کسی اور کے مَصرف میں ہوں
ڈھونڈ دیتا ہوں مگر کوئی تمہارے لائق
ایک دو زخموں کی گہرائی اور آنکھوں کے کھنڈر
اور کُچھ خاص نہیں مُجھ میں نظارے لائق
گھونسلہ، چھاؤں، ہرا رنگ، ثمر، کچھ بھی نہیں
دیکھ! مُجھ جیسے شجر ہوتے ہیں آرے لائق
دو وجوہات پہ اُس دل کی اسامی نہ ملی
ایک، درخواست گزار اتنے؛ دو، سارے لائق
اِس علاقے میں اجالوں کی جگہ کوئی نہیں
صِرف پرچم ہے یہاں چاند ستارے لائق
مُجھ نکمے کو چنا اس نے ترس کھا کے عمیر!
دیکھتے رہ گئے حسرت سے بچارے لائق.
مکمل توڑ کر اے ضبط کی تلقین کرتے شخص!....... ہماری چپ نہیں بنتی، ہمارا شور بنتا ھے
خسرو جی کی پریم کی ٹھنڈک
خواجہ فرید کے سوز کا مرہم
اور کبیر کے دوہوں کا رس
سب کچھ انت اخیر سا کیوں ہے؟
آخر عشق فقیر سا کیوں ہے؟
میں ایک نُقطے پہ مشتـــمل ہوں میں واقـــعہ ہوں ردیف ہوں میں قافــــیہ ہوں !
میرے تصور کے بین لفظـــوں کو چیرتے ہیں میں اپنے موضـــوع پہ فاتحــــہ ہوں !
سمـــندروں نے اچھال پھینکـــی ہے جو کہانـــی... میں اس کہانـــی کا ! مرثیــــہ ہوں
میرے چارہ گر..!
میرے درد کی تجھے کیا خبر..!
تو میرے سفر کا شریک ہےنہیں ہم سفر؟
میرے چارہ گر، میرے چارہ گر
میرے ہاتھ سے تیرے ہاتھ تک
وہ جو ہاتھ بھر کا تھا فاصلہ
کئی موسموں میں بدل گیااسے ناپتے اسے کاٹتے
میرا سارا وقت نکل گیا
نہیں جس پہ کوئی بھی نقشِ پا
میرے سامنے ہی وہ رہ گزر
میرے چارہ گر، میرے چارہ گرمیرے درد کی تجھے کیا خبر!
یہ جو ریگ دشت فراق ہےمیرے راستے میں بچھی ہوئی
کسی موڑ پہ یہ رُکے کہیں
یہ جو رات ہے میرے چار سو
مگر اس کی کوئی سحر نہیں نہ چھاوںہے نہ ثمر کوئی
میں نے چھان دیکھا شجر شجر
میرے چارہ گر، میرے چارہ گرمیرے درد کی تجھے کیا خبر!؟
ہم خاک نشیں تو شاہ پیا..!!
ہمیں تیری دید کی چاہ پیا...!! ❤️🔥
اک شام پلٹ کر دیکھ ہمیں..!!
ہم بیٹھ گئے تری راہ پیا..!! ❤️🔥
ہم اشک بہائیں مجلس میں..!!
مسجد مسجد ، درگاہ پیا ..!!❤️🔥
پڑھ شعر ہمارے! داد بھی دے..!!
چل "" آہ "" نہ کر! کر وااہ پیا..!!❤️🔥
ﺯﻣﺎﻧﮧ ﺩﻭﺳﺖ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ
ﺑﮩﺖ ﻣﺤﺘﺎﻁ ﮨﻮ ﺟﺎﻧﺎ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﻧﮓ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﮐﻮﺋﯽ ﺟﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮭﻮ ﺗﻢ
ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﻓﻮﺭﺍ ﺑﮭﻼ ﺩﯾﻨﺎ
ﮐﮧ ﻧﯿﻨﺪﯾﮟ ﭨﻮﭦ ﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺩﮐﮫ ﮐﺒﮭﯽ ﺩﯾﻨﺎ
ﺗﻮ ﺍﺗﻨﺎ ﺳﻮﭺ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﺎ
ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺁﮦ ﻟﮕﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ
ﺑﮩﺖ ﮨﯽ ﻣﻌﺘﺒﺮ ﮨﯿﮟ ﺟﻦ ﮐﻮ
ﻣﺤﺒﺖ ﺭﺍﺱ ﺁﺗﯽ ﮨﮯ
ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﻣﯿﮟ
ﺫﺭﺍ ﺳﯽ ﺩﯾﺮ ﻟﮕﺘﯽ ﮨﮯ !!
مجھ سے نظر نہ پھیر کہ برہم ہے زندگی
مجھ سے نظر ملا کہ طبیعت اداس ہے
کتنا مفلس ہے نہ وہ شخص جسے مانگے بھی
اک محبت ہی ملے وہ بھی ہو ٹُوٹی پھُوٹی
بے سبب ہی مری طبیعتِ غم
سب سے نالاں ہے،کیا کیا جائے
I wish we were born with a tattoo identical to our soulmates, so that
we wouldn't be wasting time with people who don't care about us
خود کلامی میں کتنی وحشت ہے
کوئی دشمن ہو روبرو جیسے
وہ تسلی سے سوچے گا مجھے
بس ذرا سا تنہا تو ہونے دو
لکیر کھینچ کے بیٹھی ہے تشنگی مری
بس ایک ضد ہے کہ دریا یہیں پہ آئے گا
جھوٹے الزام میری جان لگایا نہ کروں۔
دل۔ہیں یہ دل ایسے تم ایسے دکھایا نہ کروں۔
میری آنکھوں میں جو اچھے نہیں لگتے آنسوں۔
تو جلایا نہ کرو مجھ کو ستایا نہ کروں۔
یہ تو آدھا بھی نہیں جس پر تڑپ اٹھے ہو
.......
تم نے دیکھا ہی نہیں مجھ کو مکمل جاناں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain