ابو ذررضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی ہَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّہْرِ لَمْ یَکُنْ شَیْئًا مَّذْکُوْرًا) آپ نے یہ آیت ختم كی پھر فرمایا: میں ایسا منظر دیكھ رہا ہوں جو تم نہیں دیكھ رہے اور ایسی باتیں سن رہا ہوں جو تم نہیں سن ر ہے، آسمان چرچرا رہا ہے ، اور اس كا حق ہے كہ وہ چراچرائے ، آسمان میں چار انگلیوں كی جگہ بھی نہیں جہاں فرشتے اللہ كوسجدہ كرتے ہوئے اپنی پیشانی ركھے ہوئے نہ ہوں۔ اللہ كی قسم ! اگر تمہیں معلوم ہو جائے جو مجھے معلوم ہے تو تم بہت تھوڑا ہنستے اور بہت زیادہ روتے، اور بستروں پر تم بیویوں سے لذت حاصل نہیں كرتے تم گڑگڑاتے ہوئے گھاٹیوں کی طرف نکل جاتے۔ 🍁🍁🍁 Al-Silsila-tus-Sahiha#1350 (Copied)🥰
دنیا کے بد صورت ترین مگر اپنے وقت کے بہترین کردا لیزی کو دنیا کی بدصورت ترین خاتون کہا گیا اس پر لاکھوں میم بنائے گئے اس کو یہاں تک کہا گیا کہ اتنی بدصورتی کے ساتھ جینے سے اچھا مر جاؤ مگر اس نے ہمت نہ ہاری اور گریجویشن کے بعد تین کتابیں لکھ کر لاکھوں حسن والوں کے منہ بند کر ڈالے اور پھر وہ دنیا کی بہترین موٹیویشنل سپیکر میں سے ایک بن گئی اور مایوس افراد کو جینے کا ڈھنگ سکھانے والی بن گئی اسی طرح عالمِ اسلام کی مشہور شخصیت جاحظ بھی تھے جاحظ اعتقاداً معتزلی تھا اور انتہائی بد صورت تھا مگر انتہائی ذہین جتنا بد صورت تھا اتنا ہی عظیم عالم تھا جاحظ کی بد صورتی کے بارے کہا گیا الجاحظ يقول الشاعر لو يمسخ الخنزير مسخا ثانيا ... ما كان إلا دون قبح الجاحظ اگر خنزیر کو دوبارہ مسخ کیا جائے تو پھر بھی وہ جاحظ سے کم بد صورت ہوگا 🥺
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے نبی ﷺ سے پوچھا آپ سب سے زیادہ کس سے محبت کرتے ہیں...؟؟؟ آپ ﷺ نے فرمایا عائشہ کے ابا (ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ) سے۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما نے پوچھا ان کے بعد کس سے زیادہ محبت کرتے ہیں...؟؟؟ آپ ﷺ نے فرمایا عمر رضی اللہ عنہ سے۔ ( صحیح بخاری: 3662 و صحیح مسلم: 2384)
حضرت مستورد بن شداد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ اللہ کی قسم ! آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال بس ایسے ہی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈبوئے ، پھر وہ دیکھے کہ وہ (انگلی پانی کی) کتنی مقدار کے ساتھ لوٹتی ہے رواہ مسلم ۔ Mishkat ul Masabeeh#5156
زندگی دو طرح کی ہے۔ ایک تجویز کی زندگی۔ اور ایک تفویض کی زندگی۔ تجویز کی زندگی کیا ہے...؟؟ میرا مکان ایسا ہو، میری سواری ایسی ہو، میرے کپڑے ایسے ہوں، میرا منصب ایسا ہو، میری عزت ایسی ہو، جب مجلس میں جاوں تو لوگ میرے لیے کھڑے ہوجائیں۔۔ یہ تجویز ہے۔۔ یہ شخص ہمیشہ پریشان ہوگا کیونکہ ہر تجویز پورا نہ ہونا ظاہر ہے۔ تفویض کیا ہے؟ انسان اپنے آپ کو اللہ تعالی کے حوالے کردے۔۔ دنیا دارالا سباب ہے، جائز مقاصد کے لیے جائز اسباب اختیار کرے، لیکن اسباب کے اختیار کرنے کے بعد چونکہ کامیابی اور ناکامی صرف *اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے اس لیے کامیاب ہو تو بھی اللہ کا شکر ادا کرے اور ناکام ہو تو بھی شکر ادا کرے نا خوش نہ ہو بلکہ کہے میرے اللہ تعالی جس حال میں رکھنے پر راضی ہیں میں بھی راضی ہوں۔ یہ تفویض ہے۔۔