خوبصورت انسان وہی ہے ... جســــں سے بات کرنا آسان ہو ... جســــں سے مُشکل میــــں مدد مانگنا آسان ہو ... اور جو دوسروں کے دُکھ درد میــــں شامل رہے ... جو آنسؤ پونچنا جانتا ہو ... جو مرہم بننا ... اور مرہم لگانا جانتا ہو ... اگر آپ ایسے انسان ہیــــــــں ... تو یقیناً ﷲ تعالیٰ نے آپ کو بہت خاص بنایا ہــــــــے




( يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلانًا خَلِيلا )
"ہائے بربادی!کاش میں فلاں کو دوست نہ بناتا."
روز قیامت لوگ بری صحبت اختیار کرنے پر کف افسوس ملیں گے.یاد رہے کہ بری صحبت میں محض انسان ہی شامل نہیں بلکہ مطالعہ,انٹرنیٹ,سیل فون ہر طرح کی چیز شامل ہے.
🔥
🥀تقدیر پر ایمان لاؤ
نبی ﷺ نے فرمایا:
"کوئی بندہ مومن نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لے آئے، اور یہ یقین کر لے کہ جو کچھ اسے لاحق ہوا ہے چوکنے والا نہ تھا اور جو کچھ چوک گیا ہے اسے لاحق ہونے والا نہ تھا“
📚ترمذی : 2144 حسن
💎 *نماز میں «رَبَّنَا وَلَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ» کہنے کا اجر*
رفاعہ بن رافع زرقی سے روایت ہے کہ:
ہم نبی کریم ﷺ کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے تھے۔ جب آپ رکوع سے سر اٹھاتے تو *«سمع الله لمن حمده»* کہتے۔ ایک شخص نے پیچھے سے کہا *«ربنا ولك الحمد، حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه»* آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہو کر دریافت فرمایا کہ کس نے یہ کلمات کہے ہیں، اس شخص نے جواب دیا کہ میں نے۔ اس پر آپ ﷺ نے فرمایا کہ *میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو دیکھا کہ ان کلمات کو لکھنے میں وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانا چاہتے تھے۔*
📚 _صحیح بخاری | 799_






*خودکشی کرنا حرام ہے*
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایسے آدمی کا جنازہ لایا گیا جس نے اپنے آپ کو چوڑے تیر سے مار ڈالا تھا تو آپ ﷺ نے اس پر نماز جنازہ نہ پڑھی۔
صحیح مسلم#2262.
🍃 🍂 🍃 🍂 🍃 🍂 🍃 🍂


🍃 امام ابن السمّاك رحمه الله فرماتے ہیں :
"فرض کرلو کہ ساری دنیا تمہارے ہاتھ میں آجائے اور دنیا کے برابر اور دنیا بھی اس میں ملادو، پھر مشرق و مغرب تمہارے پاس چلے آئے، اب موت تمہارے سامنے آجائے تو یہ بتاؤ کہ تمہارے پاس بچا کیا رہ گیا؟"
📘 - *|[ سير أعلام النبلاء للذهبي : ٣٣٠/٨ ]|*


submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain