ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میں چار چیزوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، ایسے علم سے جو نفع مند نہ ہو ، ایسے دل سے جو ڈرتا نہ ہو ، ایسے نفس سے جو بھرتا نہ ہو اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو ۔‘‘🌹♥️🌹 (اسنادہ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔) 🍁|[ مشکوٰۃ المصابیح :2464 ]|🍁
*کبھی تھک جائیــــــــں ... کبھی ٹوٹ جائیــــــــں ... تو کسی کو کانوں کان خبر نہ ہونے دیں ... اور جو بھی دُکھ ہیــــــــں ... اپنے رب کریم کے حضور بیان کریں ... ٹوٹے دل ... اور آنسوؤں کی قدر صرف اللہ کے پاس ہے ... باقی تو سب تماشائی ہیــــــــں* ..........!!!🍁🍁🍁
🌲*شہید کتنی قسم کے ھیں؟* 🌲 *حضرت جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ اللہ کی راہ میں شہید ہونے کے علاوہ *شہادت کی سات قسمیں* ہیں : طاعون کے مرض سے ، ڈوب جانے سے ، نمونیے کے مرض سے ، پیٹ کے مرض سے ، جل کر وفات پانے والے اور کسی بوجھ تلے دب کر مرنے والے شہید ہیں اور بچے کی پیدائش پر فوت ہو جانے والی عورت بھی شہید ہے ۔ 🍁*مشکوٰۃ المصابیح1561*🍁
جب انسان بے حد تکلیف میں ہوتا ہے اور مُسکُرا کر یہ کہتا ہے کے میں نے یہ معاملہ *"اللہ کے سپرد کیا"* تو یقین مانو فرش سے لے کر عرش تک ہر چیز لرز جاتی ہے ۔ اور وہ آہ سیدھا ساتویں آسمان تک پہنچ جاتی ہے ۔ ٹوٹے دل سے نکلی ہوئی دُعا اور آہ کبھی بھی رائیگاں نہیں جاتی ۔اور جب معاملہ اللّٰہ کے سپرد کر دیا جاۓ تو ظالم بچ نہیں پاتا ۔وہ رحمن اور رحیم تو ہے مگر کیا تُم نے سُنا نہیں ؟ وہ ذوالجلال بھی ہے بےشک...!!💓 🍁🍁🍁
💐 *📲❓اپنی اپنی فرینڈز لسٹ کا جائزہ لیجئے۔۔۔۔۔۔* 🌹 *❓✂کہیں کوئی فرینڈ آپ کو آپ کے دین سے* *✨دین کے معاملات و احکامات سے* *✨سنت رسولﷺ سے* *✨تعلیم نبوی سے* *💥دور تو نہیں کررہا؟؟؟؟* 💐 *📲ابھی جائزہ لیجئے اور جو دوست آپ کو دین سے دود کررہے ہیں یا گمراہی کی طرف لے جارہے ہیں۔۔۔۔* 🌹 *✂انہیں فوری طور پر اپنی فرینڈ لسٹ سے نکال باہر کیجیے ۔۔۔۔۔* *📌کیونکہ ہر شخص اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے۔۔۔۔* *💔اور برے دوست جہنم میں لیجانے کا سبب بنیں گے۔۔۔۔۔* 🌹💐🌹
❤*آج کا پیغام*❤ *انسان دو معاملات میں بالکل بے بس ہے دکھ سے بھاگ نہیں سکتا اور خوشی خرید نہیں سکتا* لوگوں کے ساتھ نیکی کرتے رهو اس انتظار میں نهیں کہ وہ تمهاری نیکی لوٹائیں گے بلکہ اس عقیدے کے ساتھ کہ اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا هے 🍁🍁🍁
😢سب جا رہے ہیں دنیا سے…. 😟اک دن مجھے بھی جانا ہے…. موت کی خبروں میں سے…. 💔اک دن میری موت کی خبر بھی ہو گی… سوچتا ہوں اس خبر کو پا کر… 💞کتنے ہاتھ ہوں گے جو میرے لیے اٹھے گئیں… رب سے میری بخشش اور رحم کی دعائیں کریں 💓گے…. یا پھر دو ہی آنسوں ہونگے… جو گالوں سے لڑھکھیں گے… اور پھر میں فراموش کر دیا جاؤں گا۔‘‘ کون ہو گا۔‘‘… . 😷جس کو میرے حساب کی فکر ہو گی… میری موت کے بعد کے معاملات کی…. کسی کو بھی نہیں ؟‘‘ کسی کو بھی نہیں ؟‘‘ اگر کوئی میری آخرت سنوار سکتا ہے. 🍁*تو وہ میں خود ہی ہوں*🍁
*سوچنے کی بات* 🍁🍁🍁 *ہماری نظر دوسروں کے چھوٹے چھوٹے عیب پر ہوتی ہے* اپنے بڑے بڑے عیب دکھائی نہیں دیتے اپنے بدن پر سانپ بچھو لٹک رہے ہوں؟ان کی پرواہ نہیں ہوتی *اور ہم دوسروں کی مکھیاں اڑانےکی فکر میں ہیں* 🍁🍁🍁
*Morning Reminder🌼* *میں کبھی حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی کو دیکھتی ہوں تو ان کے صبر پر رشک آتا ہے...* *🔅وہ اپنے بھائیوں کی برائی بھی کر سکتے تھے، ہر کسی کو رو رو کر بتا بھی سکتے تھے کہ میرے ساتھ کیا ہوا...* *‼️لیکن انہوں نے صبر کیا اور کسی سے کبھی ذکر نہیں کیا کہ مجھے کس طرح کنویں میں پھینکا گیا...* *تو کیا؟؟*.... *ہمارے ساتھ ہونے والی چھوٹی چھوٹی زیادتیاں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے زیادہ ہیں کیا؟* *پھر ہم کیوں ہر دوسرے بندے کو اپنے غم سناتے پھرتے ہیں، اپنا مظلوم ہونے کا بھرم رکھتے ہیں اور پھر اپنی نیکیاں گنوا بیٹھتے ہیں...* *اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ھے کہ ہمیں اپنی نیکیاں سنبھالنے کی توفیق دے آمین..*🌸 🍁🍁🍁
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain