*زندگی یونہی نہیں گزرتی ھے !*
*رویوں میں لچک اور دلوں میں گنجائش رکھنی پڑتی ہے۔*
*غلطی*
*زیادتی*
*ناانصافی*
*جرم*
*گناہ انسانوں سے ہی سرزد ہوتے ہیں.*
*کبھی انہیں بدلے میں سزا دی جاتی ہے اور کبھی انہیں بھلا کر معاف بھی کر دیا جاتا ہے۔*
*اگر*
*یہ سب نہ ہو تو زندگی کتنی بھیانک اور سفاک ہوجائے۔*
*لوگوں کی غلطیاں کوتاہیاں معاف کر کہ جئیں ،*
*دلوں سے نفرتیں ختم کریں اور دوریاں ختم کرنے کی کوشش کریں۔*
*زندگی مختصر سی ھے.*
*خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں.😊*
*اللہ تعالیٰ آسانیاں عطا فرمائے*
*اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے.*
*آمین ثم آمین*
🍁🍁🍁
کسی رونے دھونے والے سٹیٹس طنز والے سٹیٹس سے کسی کو فرق نہیں پڑے گا !!!!!!
جس کو انسان کے سامنے ہونے سے فرق نہیں اسے اس فیک ورلڈ کے فیکنس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا سب عارضی ہے لیکن وہ اپلوڈ کرنے کا بعد آپ کا جو امیج ہے وہ عارضی نہیں ہوتا وہ ہمیشہ کے لۓ بن جاتا ہے ❤❤۔❤❤
🍁🍁🍁
جس کو لگتا ھے کہ اس کے رشتے دار اسے وقت نھیں دیتے
ہیں۔
تو وہ جان لے کہ دنیا کا یہ ہی دستور رہا ہے ہمیشہ سے۔
کیا قصہ ہابیل قابیل یاد نہیں ؟
کیا قصہ یوسف یاد نہیں ؟
اب فیصلہ آپ کا ہے ۔ یوسف کے اخلاق والا معاملہ response
رکھنا ہے یا ان کے درجے پر ہی گر کا ان سے معاملہ کرنا ہے ؟
فیصلہ کر لیجیۓ۔
🍁🍁🍁

*🌹فضيلت سورة الملك🌹*
ابوھریرۃ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ
*نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :-*
قرآن مجید میں تیس آیتوں والی ایک ایسی سورۃ ہے جو آدمی کی سفارش کرے گي حتی کہ اسے بخش دیا جاۓ گا اور وہ *سورۃ تبارک الذی بیدہ الملک* ہے۔
*سنن ترمذی*
سيدنا ابو هريرة رضي الله عنه فرماتے ہیں کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :
”استعينُوا على إنْجَاحِ الحَوَائِجِ بالكتمَانِ ، فإنَّ كلَّ ذِي نِعْمَةٍ مَحْسُودٌ.“
*"مخفی انداز میں اپنی ضرورتیں پوری کیا کرو، کیونکہ ہر خوشحال آدمی پر حسد کیا جاتا ہے۔"*
❤ (سلسلة الأحاديث الصحيحة : 1453)❤
_کچھ لوگوں کے لیے زندگی کی مصروفیت میں سے وقت نکالنا پڑتا ہے .._
*اور وقت نکل بھی جاتا ہے ...*
```کچھ لوگوں کو دل سے نکالنے کے لیے زندگی کو مصروف کرنا پڑتا ہے ...```
*کتنی عجیب بات ہے نا...*
```کچھ لوگ ضرورت بن کے زندگی میں رہتے ہیں ..```
*لیکن جب ضرورتیں پوری ہو جائیں تو غیر ضروری ہو کے زندگی سے نکال دیے جاتے ہیں ..*
*_لمحہ فکریہ .._*
*رشتوں کو استعمال نہ کریں ان کی قدر کریں ..*
*پھر چاہے وہ ضروری ہوں یا غیر ضروری*
____________


اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿۱۹۰﴾
*یقیناًاﷲ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں سے محبت نہیں کرتا۔*
وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡفَسَادَ ﴿۲۰۵﴾
*اور اللہ تعالٰی فساد کو ناپسند کرتا ہے ۔*
وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۷﴾
*اور اللہ تعالٰی ظالموں سے محبت نہیں کرتا ۔*
وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۶۴﴾
*اور اللہ تعالٰی فسادیوں سے محبت نہیں کرتا ۔*
اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُسۡتَکۡبِرِیۡنَ ﴿۲۳﴾
*وہ غرور کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا ۔*
*اپنا جائزہ لیجئیے کہیں آپکا شمار اِن لوگوں میں سے تو نہیں...!!💦*
*صاحب! ہر خاموشی انا نہیں ہوتی...!*
*بلکہ کُچھ خاموشیاں صبر کا حصّہ ہوتی ہیں...!*
*اگر کوئی آپ کی طرف سے کی گئی زیادتی کے بعد بھی خاموش ہے تو اس پر اترائیں نہیں...!*
*کیونکہ اکثر خاموش لوگ اپنا معاملہ اللّٰہ کے سپُرد کر چُکے ہوتے ہیں...!*
*ہو سکتا ہے وہ آپ کی شکایت کائنات کے بادشاہ، جبار و قہار رب کے پاس رجسٹرڈ کروا چُکے ہوں...!*
*اَپ نہیں جانتے کہ*⁉️
اَپ کس چیز کے بدلے جنت میں داخل ھونگے!
اللہ کی یاد میں نکلا ایک اَنسو
کسی سے ملتے وقت کی ایک مسکراھٹ
کسی سے کہی گئ کوئ اچھی بات
کوئ ھاتھ کا دیا صدقہ
دل کو کدورتوں سے صاف رکھنا
کچھ وقت کی تلاوت
ایک تسبیح کا پڑھنا
اور جو بلند ھمتوں والے ھوتے ہیں، وہ تو یہ سارےکام کیا کرتے ہیں۔✨❤️
*برائی اور اچھائی کیسے لکھی جاتی ھے؟*
*سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
*فرشتے کہتے ہیں: اے میرے ربّ! تیرا فلاں بندہ برائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جب کہ وہ زیادہ جاننے والا ہوتا ہے، پس وہ کہتا ہے: انتظار کرو، اگر وہ اس برائی کا ارتکاب کر تو تم اس کے لیے ایک برائی لکھ لو اور اگر وہ اس کو ترک کر دے تو اس وجہ سے تم اس کے لیے ایک نیکی لکھ دو، اس نے صرف میری وجہ سے اسے ترک کیا ہے۔*
📗 *مسند احمد 8892*📘


*شدید پریشانی کے عالم میں آنکھیں جب بہنے لگ جائیں...!!*
یہ سوچ ستانے لگ جائے کہ اِتنی بڑی پریشانی کو کیسے برداشت کریں گے کیسے اِس میں سے نکلیں گے...!
تو فوراً سے پہلے یہ سوچ لائیں اور یہ سوچ آپکی تمام پریشانی کو دُور کر دے گی...!
کہ
*"اللّٰہ کسی کو اُس کی برداشت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، کسی پر اُسکی بساط سے زیادہ وزن نہیں ڈالتا...!"*
"آپ اس قابل ہیں کہ یہ پریشانی face کر سکتے ہیں اور اِس میں سے نکل سکتے ہیں تو ہی اللّٰہ نے آپ پر یہ ڈالی ہے"
*صبر و توکل کے ساتھ اِس میں سے گُزرتے جائیے...!!*
*بے شک صبر و توکل کا راستہ تو جنت کا ہی راستہ ہے...!!*
🍁 🍁🍁
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے:
*”دنیا ملعون ہے۔ اس میں جو کچھ ہے ، سب ملعون ہے، سوائے اللہ کے ذکر کے اور اس سے تعلق رکھنے والی اشیاء کے اور سوائے عالم اور طالب علم کے۔“*
📚 [سنن ابن ماجہ 4112 | حسن]



submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain