*کچھ نیک اعمال ایسے ہونے چاہیے, جن کا معاملہ صرف اللہ کے سپرد ہو...!!* جو ایسے چھپ کر کیے گئے ہوں کے بندہ اور اس کے رب کے سوا کوئ تیسرا نہ جانتا ہو...!! *کچھ راتوں کی عبادت, کچھ خشیتِ الہی میں گرتے آنسو, کچھ توبہ اور استغفار, کچھ رب سے باتیں...!!* کیا ہی خوبصورت وقت ہوتا ہے وہ جو بندہ کا اللہ سے باتیں اور اسکی یاد میں نکلے, جس میں کوئ اور نہ ہو. اور ایسے عمل جو خالص اللہ کے لیئے کیے گئے ہوں اور جن کی گواہی بھی خود اللہ دے. 💞
مسکرائیے مسکرانا اچھا ہوتا ہے. ☺️ ایک آدمی نے قاضی ابو یوسف رحمہ اللہ سے پوچھا: "پستے کا حلوہ زیادہ مزیدار ہوتا ہے یا بادام کا" ؟؟؟ قاضی صاحب نے فوراً جواب دیا: "معاملہ انصاف کا ہے اور میں فریقین کی عدم موجودگی میں فیصلہ نہیں کرسکتا، دونوں کو حاضر کیا جائے، تو بتاؤں گا۔" 😄 |[ اسلام میں تصور مزاح : ص116 ]| مزاح اور مزاق دونوں الگ الگ کیٹگری سے تعلق رکھتی ھیں دمادم والو😒۔۔ مزاق جائز نہیں ھے۔ اس لیے لیمٹ میں رہیں🤧😠😠 ۔
*مایوسی پتا ہے کیا ہے؟؟* *یہ سوچ لینا کہ کچھ نہیں ہونا میرا وقت یہی رہے گا میری سوچیں نہیں بدلیں گی میں یوں ہی رہ جاؤں گی/گا.* یہی وہ صبر کی دوڑ ہے جو اپنے رب عزوجل پے یقین کرنا سکھاتی ہے اور صبر سے کام لیں اور یقین رکھیں کہ *سب ٹھیک ہو جائے گا اور سب ٹھیک ہے یہ سوچیں سب وقتی ہیں سب ختم ہو جائے گا ایک دن۔ یہ یقین رکھیں کہ آگے ایک نیا سفر آپ کا منتظر ہے، آگے خوشیاں منتظر ہیں آپ کی۔* اور وہ جو رب العزت ہے ہر چیز پر قادر ہے اپنے بندوں کو کبھی رسوا نہیں کرتا کبھی نا اُمید نہیں کرتا کبھی مایوس نہیں کرتا۔ *صبر چاہتا ہے وہ بس ہم سے ❤️*
🥰آج کی حدیث🥰 🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حیاء ایمان سے ہے، اور ایمان کا بدلہ جنت ہے،اور فحش گوئی «جفا» (ظلم و زیادتی) ہے اور «جفا» (ظلم زیادتی) کا بدلہ جہنم ہے۔*🔹 📗«سنــن ابــن ماجہ-4184» ❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄