فائدہ جس کا کیا الٹ ہوا ہے حاصل
ہم کو ہر شخص خسارے کی طرح ملتا ہے
سجل کانپوری
نصیحت
عقل و شعور سے جس کا تعلق نہیں سجل
ایسے ہر ایک شخص سے دوری بنا کے رکھ
سجل کانپوری
آج کی رات نہ ڈھل جائے، دعا مانگی ہے
آج کی رات تو مصروفِ عمل رہنا ہے
سجل کانپوری
اک حسینہ ہے کھلونے جیسی
کھیلتے کھیلتے من بھرتا نہیں
سجل کانپوری
گرہ
ڈر مجھے آتشِ نمرود سے لگتا ہی نہیں
"میں کہ شامل ہوں محبت کے گنہگاروں میں "
سجل کانپوری
گرہ
لے چلا ساتھ وہ یادیں اپنی
"کتنا بے مہر تھا جانے والا"
سجل کانپوری
واہ کیا شعر ہے
ـ
تو لاکھ بے وفا ہے مگر سر اٹھا کے چل
دل رو پڑے گا تجھ کو پشیمان دیکھ کر
ـ
ہمانشی بابرہ
گرہ
ـ
وقتِ رخصت خدا حافظ نہ کہا
"کتنا بے مہر تھا جانے والا"
ـ
سجل کانپوری
اک وقت تھا کہ سانس بھی لیتا تھا پوچھ کر
لیکن اب اسکو میری ضرورت نہیں رہی
سجل کانپوری
فی البدیہہ شعر
ـ
تم سمجھدار سمجھتے ہو بہت خود کو مگر
کیوں وضاحت کی طلب لے کے چلے آئے ہو?
ـ
سجل کانپوری
تغزل، توصیف
ـ
ایسی کشش رکھی ہے خدائی نے، نار میں
جیسے رہے ہے پھول کے خوشبو حصار میں
ـ
سجل کانپوری
حلال عورت سے زیادہ نشیلی چیز دنیا میں وجود نہیں رکھتی
قول سجل
سہل ممتنع
ـ
آپ اپنے پہ سب توجہ دیں
کون کیسا ہے چھوڑیے اس کو
ـ
سجل کانپوری
انتخاب
نہ چھیڑ اے نکہت باد بہاری راہ لگ اپنی
تجھے اٹکھیلیاں سوجھی ہیں ہم بے زار بیٹھے ہیں
انشا اللہ خان انشا
نفیس شعر
ـ
وہ کہ خود پھول کی طرح ہے سجل
پھول بھیجے ہیں جس کو تحفے میں
ـ
سجل کانپوری
میں لکھاری ہو کر بھی یہ جان نہیں پایا کہ
دسمبر میں شاعری پہ اتنا زور کیوں دیا جاتا ہے
تتلیاں اس کی طلبگار ہوئیں
وہ جو پھولوں کی طرح مہکے ہے
ـ
سجل کانپوری
چست چاک
الفاظ کو "شارٹ فارم" میں لکھنے والے مجھے رپلائی مت کیا کریں
خواہ مخواہ صدمہ اٹھائیں گے
شادی کا صواد تو بہت ہے لیکن ساتھ عذاب بھی ہے آج یہاں چلو آج وہاں چلو
فلاں کا منّا آیا فلاں لڑک گیا
سالا آزاد آدمی تو پابند سلاسل ہو جاتا ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain