کسی طرح سے نظر آ بحال یو سانسیں
تمھارے بن مرا جیون اداس رہتا ہے
سجل کانپوری
مہلت نہیں ہے دل کو دھڑکنے کی تیز تیز
جب ساز بج رہا ہو ترے نام کا سجل
سجل کانپوری
جگہ جگہ ہی منادی ہے منچلوں کی اب
وفا کو کھیل سمجھنے لگے ہیں سارے لوگ
سجل کانپوری
تیرے دل کی تو خدا جانے مگر میری سن
لمحہ لمحہ تری یادوں میں بسر ہوتا ہے
سجل کانپوری
عقل کہتی ہے پہلے کی طرح اب
پھر غلط فیصلہ نہ لیجئے گا
سجل کانپوری
فلسطین جلتا ہوا دیکھتے ہیں
ہوا میں رکھ کے، تمنا ہے روشنی کی انھیں
دیے کا ظرف پرکھتے ہیں عقل کے اندھے
ـ
سجل کانپوری
بڑھو نہ اس قدر الفت کی راہ داری میں
تمھیں خبر ہے محبت میں جان جاتی ہے
سجل کانپوری
تمھارے دوست ہیں نادان لیکن
تمھاری دوستی ہے فیض ان کو
ـ
سجل کانپوری
خدا گواہ بڑی مشکل سے جان چھوٹی لے
پھر انتظار کی عادت نہ ڈالیے گا آپ
ـ
سجل کانپوری
دل یہ کہتا ہے سجل فکر نہ کر ـ
یہ شبِ ہجر گزر جائے گی ـ
سجل کانپوری
بے سبب دل میں جگہ دے دی
"ساری بھول ہماری تھی"
سجل کانپوری
خوش رہیں آپ یہی کہنا ہے
اب صفائی مجھے دینی ہی نہیں
سجل کانپوری
آخری لفظ تھے اس کی زباں پر
رابطہ ختم نہ کرنا مجھ سے
سجل کانپوری
اک لفظِ التفات تجھے یاد ہو اگر
احساس کی کتاب ترے نام کر دو گا
سجل کانپوری
یہ بھی اک معجزہ ہو گا ہمدم
دل کو تجھ بن اگر قرار آئے
سجل کانپوری
اندازِ دنیا کو سمجھ اتنا قریب سے
ملنا یہ التفات سے دھوکہ کہیں نہ ہو
سجل کانپوری
کر لو قبضہ کہ یہی موقع ہے
دل کی بستی میں جگہ خالی ہے
سجل کانپوری
پہنا ہوا ہے سر پہ سجل جاہلوں نے تاج
سو ان کو لینا دینا رعایا کے دکھ سے کیا
سجل کانپوری
آپ انجان بنے بیٹھے ہیں اب تک مجھ سے
میں سمجھتا تھا مجھے آپ سمجھتے ہوں گے
سجل کانپوری
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain