Damadam.pk
Maya_324's posts | Damadam

Maya_324's posts:

Maya_324
 

موت کے جیسے ہی قریب ہوئے
خواہشیں اتنی ہی بڑھی ہیں اور
سجل

Maya_324
 

کر ایک سمت تھے کانٹے بچھے ہوئے لیکن
سنبھل سنبھل کے گزاری ہے زندگی ہم نے
سجل کانپوری

Maya_324
 

دل دھڑکتا ہے زور زور سے اب
سانس کے ساتھ نام تیرا ہے
ـ ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

آورد
ـ
میرا معیار معلوم ہے تم کو
مجھ کو تحفہ بھی دو تو جدا دینا
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

قطعہ
ـ ـ
منافق سے پچنا نصیحت مری ہے
یہی فائدہ ہے بھلائی اسی میں
کنارہ ہی بہتر ہے ایسوں سے اب تو
نبھانے کی ہمت نہ ہو جب کسی میں
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

بے وفائی کا ذکر میں کس سے کروں
آشنا بن کے دھوکہ دیا ہے ہمیں
سجل کانپوری

Maya_324
 

وہ تعلق تو تبھی کا ختم ہے
آپ آئے ہیں یہاں اب کس لیے
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

فی البدیہہ شعر
ـ
ہر ایک چال سمجھتے ہیں اس جہان کی ہم
ہمیں سے سیکھ کے ہم کو سکھایا مت کرو تم
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

شعر ہوتے ہی چلے جاتے ہیں اکثر ایسے
جن میں امید کی کرنوں کا اثر ہوتا ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

بے سبب تو نہیں آئے ترے پاس ـ
سب کے سب اپنی طلب والے ہیں
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

جب کوئی نامِ وفا لیتا ہے
درد آنکھوں میں سمٹ آتا ہے
زندگی یوں بھی گزر جائے گی
درد اوروں کے کوئی پیتا ہے?
مر رہے ہیں سبھی اندر اندر
کون تا عمر یہاں جیتا ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

بھول جاؤ تمھیں یہ بھی آساں نہیں
اور اب پاس آنے کا رستہ نہیں
کل جہاں بس تمھیں میں سمٹ آتا ہے
اس جہاں میں کوئی تم سا دیکھا نہیں
داد سسی کو دیتی ہے کل کائنات
ظلم اتنے تو محبوب سہتا نہیں
بعد تیرے رہا دل کا خالی، مکان
اب کوئی اور اس دل میں رہتا نہیں
ظلم ڈھاتا ہے جائے ہے دلبر، مگر
بھول جاوں گا، اس کو یہ کہتا نہیں
اب نجومی کرے تو کرے کیا سجل
اس کو پانے کی جب کوئی ریکھا نہیں
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

پندرہ لفظوں کی کہانی (کاٹتا) ـ
پان میں موجود چونا بھی اتنا نہیں کاٹتا، جتنا کچھ لوگوں کا رویہ کاٹتا ہے
لیکھک ـ سجل کانپوری

Maya_324
 

دماغ محوِ عمل تھا نئے سراغ لے کر
پھر اس کے بعد کسی فیصلے پہ پہنچا ہے
ـ
سجل کانپوریم

Maya_324
 

ہمارے پاس تو کچھ بھی نہیں تمھارے لیے
یہ فیصلہ بھی تمھیں نے سنایا تھا اک بار
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

لاکھ آسائشیں بھی ہیں لیکن
تو نہیں تو جہان خالی ہے
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

چھوٹے بڑے خیال کا تو مسئلہ نہیں
بس لفظ شاعری کے معطر ضرور ہوں
سجل کانپوری

Maya_324
 

میرے دشمن سوچتے ہی رہ گئے
دوستوں کی دوستی لے ڈوبی ہے
سجل کانپوری

Maya_324
 

دو شعر
ـ
دیکھی ہے ہم نے رنگ بدلتی ہوئی حیات
پر اپنے آپ سے ابھی واقف نہیں ہوئے
ـ
اپنی تو سوچ ہے کہ نبھائیں سبھی سے ہم
لیکن ہمارے دوست ہی آگے نہیں ہوئے
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

میں اس کو بھول نہ پایا نہ کوشیں کی ہیں
دل و دماغ میں اب تک وہ شخص باقی ہے
سجل کانپوری