Damadam.pk
Maya_324's posts | Damadam

Maya_324's posts:

Maya_324
 

میں اس کو سوچتا ہوں خود اسی کی سوچ کے ساتھ ـ
ہماری سوچ تو وہ شخص ساتھ لے گیا ہے. ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

خدارا ایک موقع دیجئے اب التجا کا صرف
ہمارے لیکھ کے کچھ فیصلے ابھی ادھورے ہیں
سجل کانپوری

Maya_324
 

السلام علیکم

Maya_324
 

شمار ہوتی نہیں ستاروں کی طرح یہ بھی
سجل پریشانیاں ہیں اتنی حیات کے ساتھ
سجل کانپوری

Maya_324
 

خدا کی ذات پہ جس کو بھی اعتبار ہو گا
سجل یقین ہے ہر حال بِیڑا پار ہو گا

Maya_324
 

اپنوں کو ناپسند ہوں جس حال میں رہوں
تسلیم خوبیاں کرے، دشمن کا شکریہ
ـ ـ
بزم غمِ حیات میں رونق لگی ہوئی
ہر آنے والے سے کہا کرتا ہوں تخلیہ
ـ ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

یہ بھی تو جیت کے جیسی ہی اک خوشی ہے سجل
ہماری باتوں کو کہنے لگے ہیں دشمن بھی
ـ ـ ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

دو متفرق اشعار
ـ
اب کوئی کُرتا نہیں پھٹتا ہے یہاں
اب زلیخا بھی نہیں یوسف بھی نہیں
ـ ـ ـ
دیکھ لو کردار رکھا ہے سامنے
سو گواہی میں کوئی آیت بھی نہیں
ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

دمادم کے نام قطعہ
ـ ـ ـ
جگہ جگہ ہی "دمادم" پہ پھر رہے ٹھرکی
زوال یہ ہے کہ کوئی بھی بولتا ہی نہیں
اسے بھی مل گئی "ایڈمن" کی سیٹ اے لوگو!
جو پوسٹ کا کبھی معیار تولتا ہی نہیں
. ـ ـ
سجل کانپوری

Maya_324
 

تجھ کو احساس ہے جتنا جس کا
تیرے لہجے نے وضاحت کر دی
سجل کانپوری

Maya_324
 

السلام علیکم
دو پہر بخیر

Maya_324
 

دور رہنا ہی مناسب ہے. سمجھ لے اک بات
پاس آؤں گے تو جل جاؤ گے مجھے چھو کر
سجل کانپوری

Maya_324
 

یہ تو ممکن ہی نہیں بچ کے نکل جائے وہ
دیکھنے ہیں ابھی اس کو مکافاتِ عمل
سجل کانپوری

Maya_324
 

جانتے ہیں، تری امت پہ جو بیتی عیسی
گھر جلانے میں مسلمان بہت ماہر ہیں
سجل کانپوری

Maya_324
 

عادل و جابر سبھی ہیں ساتھ ساتھ
دھرم کا ٹھیکہ لیا ہے آپ نے
سجل کانپوری

Maya_324
 

تغزل ـ توصیف
آنکھ بھر کے جسے دیکھے وہ وہیں غرق ہوا
اس کی آنکھیں ہیں تعجب کے سمندر جیسی
سجل کانپوری

Maya_324
 

چھوڑا ہے اس لیے تجھے تنہا اے خوش مزاج
تیرا مزاج مجھ سے ذرا مختلف رہا
سجل کانپوری

Maya_324
 

گرہ
پیمان ٹوٹ جاتے ہیں معلوم ہے مجھے
"رخصت کرو مجھے کوئی وعدہ کیے بغیر"
سجل کانپوری

Maya_324
 

کِس مِیں ہمت ہے، بجھائے جو صداقت کا چراغ...؟
تیرے ہوتے ہوئے ظلمت کا اندیشہ کس کو
سجل کانپوری
#آصف_رضا_علوی

Maya_324
 

:-)
تازگی کا مزا بڑھ سکتا ہے
چائے کے ساتھ اگر تم بھی ہو
سجل کانپوری