تجھ سے جو دھیان کا تعلق ہے پکّے ایمان کا تعلق ہے میری چپ کا' تیری خاموشی کا روح اور جان کا تعلق ہے تو سمجھتا ہے میرے لہجے کو اور یہ مان' کا تعلق ہے تجھ سے میرا خیال کا رشتہ یعنی وجدان' کاتعلق ہے کوئی رہتا ہے دل میں یوں، جیسے گھر سے سامان کاتعلق ہے بن کہے' بن سنے ہی اپنے بیچ عہد و پیمان کا تعلق ہے🍂
سارے کھیل روحوں کے ہیں، مٹی کے جسم میں، کشش تب ہی جاگتی ہے، جب روح کا ٹکراؤ، ایک دل کو لگ جانے والی، روح سے ہوجاتا ہے،❤️ ورنہ یہاں تو حسین و جمیل لوگ بھی، دل کو نہیں بھاتے،🥀 اور کبھی سادہ اور عام سا انسان، بھی جان سے پیارا ہو جاتا ہے،