Damadam.pk
Meerub_khan's posts | Damadam

★ Meerub_khan's posts:

Meerub_khan
 ★ 

==>
اَصنام پَتھر ، قُلوب پَتھر ، اَنّائیں پَتھر ، اِنسان پَتھر ۔۔۔
سَکُون دِلبر ، نرم کلامی ، گَداز سوچِیں تِیرا تَصّور ۔۔۔
زوال دُوری ، کمال جِینا ، مُحال سہنا ، وَبال کہنا ۔۔۔
وُہ تلخ لمحے ، زہر لہو میں تریاق چاھیں تِیرا تَصّور....

Meerub_khan
 ★ 

◀ Urdu Novels in PDF
سَکُوت لہجہ ، اَدُھوری آنکھیں ، جَمود سوچِیں تِیرا تَصّور ۔۔۔
اَلفاظ بِکھرے ، مِزاج مَدھّم ، ناراض مَوجِیں تِیرا تَصّور ۔۔۔
عَذاب لَمحے ، خِراج آھیں ، بَرات خوشیاں ، جِہات بَرہم ۔۔۔
تَمّنا رُخصَت ، دَفن اُمیدیں ، بـے رَنگ سَوچِیں تِیرا تَصّور ۔۔۔
جَوان رَنجِش و دَرد تازہ ، اُدھار سانسِیں ، جُھلستا آنگن ۔۔۔
وِیران دَامن ، اُجاڑ پہلو ، وُہ تِیری کَھوجِیں تِیرا تَصّور ۔۔۔
سَوال عادت ، جَواب حِکمت ، عِلاج دَرشن ، مریض عُجلت ۔۔۔
جَمال مَقّصُود ، حسن مَفقُود ، نِگاھیں پُوچھیں تِیرا تَصّور ۔۔۔
اَنجان راھیں ، فَریب بانہیں ، نَقاب چِہرے ، سَرد نِگاھیں ۔۔۔
ہَمدرد بارش ، ھے دِلکی خواھش ، پلٹ کے لَوٹے تِیرا تصور ۔۔۔
<==

Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Meerub_khan
 ★ 

بہت سی غلطیاں ہوئیں زندگی میں لیکن جو غلطیاں لوگوں کو پہنچاننے میں
ہوئیں ان کا غمیازہ سب سے زیادہ بھگتنا پڑتا ہے

Meerub_khan
 ★ 

کتنـی جـاں سـوز حـقیـقـت ہـے تـیـرا نـہ مـلنـا
۔
کـتـنـا پُـر کـیـف مـزہ ہـے تـیـری حـسـرت کـرنـا

Meerub_khan
 ★ 

<--غزل-->
جانے لگے تیرے شہر سے،
تجھے الوداع بھی نہ کہہ سکے،
تیرا غرور اتنا حسین تھا،
تجھے بیوفا بهی نہ کہہ سکے،
خوشی ملی ھنس نہ سکے،
غم ملا رؤ نہ سکے،
تجھے دل دیا بتا نہ سکے،
زندگی کا یہی دستور ھے،
جسے چاھا اسے پا نہ سکے،
جسے پایا اسے چاہ نہ سکے،

Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Meerub_khan
 ★ 

ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھے
کس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنا
اے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
ہم کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھے
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے..

Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Meerub_khan
 ★ 

محبت کے فسانوں پر کبھی جو اک غزل لکھنا
سنو ! پھر سوہنی کو تم ، کوئی کِھلتا کنول لکھنا
جو رانجھا ہیر کی خاطر ، ہزارہ چھوڑ آیا تھا
محبت کے حوالوں میں ، اسے پہلے پہل لکھنا
سنو ! جب صاحِبَاں نےکی محبت میں دغا بازی
تو جو مرزا پہ بیتا تھا ، قیامت کا وہ پل لکھنا
کسی شیریں کی چاہت میں پہاڑی کھود ڈالی تھی
سنو ! فرہاد کے ، پختہ ارادے ، وہ اٹل لکھنا
تھی اک بھمبور کی سسی جو پنُوں کیلئے بھٹکی
وہ اُس کی آبلہ پائی ، وہ صحرا کی رمل لکھنا
کسی لیلیٰ کی چاہت میں کوئی مجنوں بھی کہلایا
سنو ! اُس قیس کا قصہ ، وہ لمحہء اجل لکھنا
محبت کی روایت ، تو نئی بھی ہے ،پرانی بھی
ذکی اِس کو ابد لکھنا ، اِسی کو تم ازل لکھنا.

Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry - 
Meerub_khan
 ★ 

الفاظ کے جھوٹے بندھن میں…
اغراض کے گہرے پردوں میں…
ھر شخص محبّت کرتا ھے…
حالانکہ محبّت کچھ بھی نہیں…
سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں…
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں…
کب کون کسی کا ہوتا ھے…؟؟
سب اصلی روپ چھپاتے ہیں…
احساس سے خالی لوگ یہاں…
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں…
اک بار نظر میں آ کے وہ…
پھر ساری عمر رولاتے ہیں…
یہ عشق و محبّت، مھر و وفا…
سب رسمی رسمی باتیں ہیں…
ھر شخص خودی کی مستی میں…
بس اپنی خاطر جیتا ھے

Meerub_khan
 ★ 

اس طرح نہیں کرتے رابطہ تو رکھتے ہیں۔
تھوڑا ملنے جلنے کا سلسلہ تو رکھتے ہیں۔
منزلیں بلند ہوں تو مشکلیں بھی آتی ہیں۔
مشکلوں سے لڑنے کا حوصلہ تو رکھتے ہیں۔
جو تمھارے اپنے ہوں تم سے پیار کرتے ہوں۔
ان کا حال کیسا ہے کچھ پتہ تو رکھتے ہیں۔
دوستی کے رشتے کو توڑتے نہیں ایسے۔
روٹھے دوستوں سے بھی واسطہ تو رکھتے ہیں۔
چھوڑ جانے والے اکثر لوٹ کے بھی آتے ہیں۔
ان کے لوٹ آنے کا راستہ تو رکھتے ہیں۔

Meerub_khan
 ★ 

پاس الفت نہ سہی تو میرا بھرم ہی رکھتا
میں نے لوگوں کو__ تجھے اپنا بتا رکھا تھا!! 💔

Meerub_khan
 ★ 

" بہت ملے گے ہمارے بعد " 😊👉
" تمہیں چاہنے والے " 💟👉
" مگر اس پاگل کی ، پاگل سی ،محبت " ❤👉
" تمہیں پاگل کر دے گی "💘👉

Meerub_khan
 ★ 

اس شخص سے میراــــــ فقط اتنا سا رشتہ ہے.!!
اُسے جب درد ہوتا ہے مجھے محسوس ہوتا ہے.

Urdu poetry
M  ★ : Urdu poetry -