لوگ مِلتے ہیں زمانوں کا سکُوں پاتے ہیں
تُم میرا ۔دَرد بڑھاتے ہو ،چلے جاتے ہو
یوں غلط تو نہیں چہروں کا تاثر بھی مگر
لوگ ویسے بھی نہیں-- جیسے نظر آتے ہیں
جوانی میں اتنے رنگ چڑھاؤ کہ
بڑھاپا قصے سناتے گزر جائے
#
ہم لوگ تو وہ نصاب ہیں جنہیں لوگ اگر پڑھ نہ سکیں تو برا لکھ دیتے ہیں۔
#
.. منٹو کہتا تھا
میں ایسی محبت کو نہیں مانتا جس کا آغاز مرد کی طرف سے ہو
!!
کوئی مجھے سو ثبوتوں کے صفحات کے ساتھ بھی یہ یقین دِلوائے کہ انسان بدلتا نہیں تو میں ہر ثبوت کے ٹکڑے کر کے کہوں گا کہ انسان سے زیادہ جلد بدلنے والی دُنیا میں کوئی چیز نہیں پھر چاہے وہ کتنا ہی محبت جتانے والا ہی کیوں نہ ہو
#
میں وہ سنسان رستہ کہ جس پر ،؟
کوئی رہگزر گزرے تو اسے وحشت ہو
#
"🖤"
"- جِس سے محبت کرنی ہو نا پہلے اُس سے اجازت لو اپنی اوقات بتاؤ اور پھر پوچھو،
کر لوں اب تم سے محبت۔"
🙃
کچھ لوگ آپ کی کمی تب محسوس کرتے ہیں
جب وہ آپ کا متبادل نہیں ڈھونڈ پاتے
#
ایک سُلجھا ہوا انسان بلاوجہ کڑوے اور تلخ لہجے میں بات نہیں کرتا اس کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے
#
اچھا ہوا کہ کال پہلے ہی منقطع ہو گئی
ورنہ میں اپنے جذبات میں بہنے ہی والا تھا
وہ بار بار پوچھ رہی تھی۔۔ کیا، اب بھی محبت ہے؟؟
کچھ دیر میں 'میں' اسے۔۔ ہاں! کہنے ہی والا تھا
#
دنیا میں سب سے زیادہ بوجھ ان نفرتوں کا ہے جو انسانوں کے دلوں میں دوسروں کے لئے ہے
#
تم جس لمحے میں زندہ ہو
وہ لمحہ تم سے زندہ ہے
مُجھے مُحبت ہے اُن تَمام حَرفوں سے
🖤جو تُمہارے نَام میں آتے ہیں
کتنی دلکش ہو تم کتنا دل جُو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
جون ایلیا
یہ سانحہ ہے کہ اب ہم تمہارے بارے میں
گئے دنوں کی طرح خوش گماں نہیں رہتے
#
ہم سے یہ سوچ کر کوئی وعدہ کرو
ایک وعدہ پہ عمریں گزر جائیں گی
#NFAK
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain