جب تم پریشانیوں سے نکل کر آسانیوں میں آ جاؤ تو اس رب کو سجدے ضرور کرنا جس نے تمہیں "گر کر اٹھنا" سکھایا اور "کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا" سکھایا اور کچھ خاص بنایا بھی مگر .کبھی جتلایا نہیں
ہر شخص کا اللہ پاک سے الگ رشتہ ہوتاہے. اللہ سے اپنے رشتے کو محسوس کریں.اس پہ یقین رکھیں.اتنا کامل یقین کہ اس سے اپنی ہر بات منوا سکیں. یقین کریں اللہ کی محبت کے علاوہ کسی محبت میں سکوں نہیں ہے.اسکے علاوہ کوئی اچھا دوست نہیں ہے. اس سے دوستی کر لیں کوئی مشکل آپکو پریشان نہیں کرے گی.اپنی ساری باتیں اسکو سنائیں. اس سے لاڈ پیار سے مانگیں وہ ضرور نوازے گا۔