Mama jb koi nhi tha tb ap mjy godh mn sulati thi phr ap ny akhri dino mn kehti thi ab jahan jga mily so jana ab godh mn nhi so sko gi.us din k bad mama aa kr dekho mn vhi py neechy sar rkh k so jati hon 😭😭😭😭😭
کبھی کبھی ہم اندر ہی اندر چیختے ہیں چلّاتے ہیں خود ہی سے لڑتے ہیں اور اپنا ہی گریبان پکڑ کر خود کو جھنجھوڑ کر کہتے ہیں کہ مجھے خوش رہنا ہے،مجھے اس تکلیف سے نکلنا ہے ہم اپنے آگے ہی ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ خدا کے لیۓ اس تکلیف کو یہیں ختم کر دیا جاۓ اور ہمّت نہیں رہی،پر ہم اپنے آگے ہی بےبس ہو جاتے ہیں کیونکہ اپنی ہی بات سن نہیں پاتے خود کو ہی سمجھ نہیں پاتے اور کتنی تکلیف ہوتی ہے نا جب آپ خود کو ہی سمجھ نا پإیں خود ہی سے ہار جائیں اپنے آگے ہی ہاتھ جوڑ لیں اور سب سے بڑھ کر کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے نا جب آپ خوش رہنا چاہیں پر رہ نا پائیں
اس نے مجھے مارا بھی نہیں۔۔۔اس نے مجھے زندہ برف میں دفن کر دیا ہے اور دفن ہونے کے بعد اس سے کیا فرق پڑتا ہے کہ مجھ پر کتنی برف گرتی ہے۔۔۔میں تو صرف یہ چاہتی ہوں کہ اب یہ برف کبھی نہ پگھلے کبھی کوئی دوبارہ میرا وجود تک نہ دیکھ پائے۔۔۔