کوٹ سمابہ محرم الحرام سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں ‘ محرم الحرام باہمی روا داری کا مہینہ ہے ‘ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے ۔ سید محمود الحق بخاری نے میونسپل کمیٹی میں ایک میٹنگ کے دوران سب انسپکٹر تھانہ کوٹ سمابہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اور جلوس کے گرد و نواح میں سادہ لباس میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں اور بغیر جامہ تلاشی کے کسی بھی شخص کو مجالس اور جلوس میں شامل نہ ہونے دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا عشرہ ہمیں باہمی روا داری اور ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا سیکھتا ہے ۔ کوٹ سمابہ کی عوام آپ کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ماحول کو پاک صاف رکھا جائے کسی قسم کی مذہبی شرپرستی نہیں ہونی چاہئے۔ امن پسند کوٹ سمابہ رحیم یار خان
قیدی بن کر پابند رسن لاشوں سے جو گزرے اہل حرم ہر بی بی اپنے پیاروں سے ہوتی تھی وداع کر کے ماتم اک بی بی فاطمہ بنت حسن پامال بدن قاسم کی بہن کسی اک جگہ سے رخصت نہ ہوئی ٹکڑوں میں جو تھا بھائی کا بدن کبھی اس ٹکڑے پر ہاۓ قاسم کبھی اس ٹکڑے پہ ہاۓ قاسم
بابا اے میرے بابا(ع) آؤ ڈھل گیا سورج نوحہ تھا سکینہ(ص) کا آؤ ڈھل گیا سورج صرف اپنے سینے پر شب گزار لینے دو چین سے میرے بابا اک دفعہ تو سونے دو صبح پھر چلے جانا آؤ ڈھل گیا سورج