کوئی بڑا کام صرف وہ شخص کرتا ہے جو اپنے آپ کو چھوٹا کام کرنے پر راضی کرلے
رشتوں کی رسی تب کمزور ہوتی ہے جب انسان غلط فہمی میں پیدا ہونے والے سوالوں کے جواب بھی خود ہی بنا لیتا ہے
سیکھنے کے بے شمار ذرائع ہیں مگر پھر بھی کہا جاتا ہے کہ زمانہ بڑا استاد ہے
اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارا نام باقی رہے تو اپنے بچوں کو اچھے اخلاق سکھاؤ
دوسروں کی زندگی میں آگ لگانے سے بہتر ہے اپنی زندگی پر توجہ دیں
یہ جو کہتے ہیں کہ احساس کرتے ہیں خدا کی قسم بکواس کرتے ہیں
اس نے کہا وہ صبح سے توبہ کرے گا وہ سویا تو پھر اسکی صبح ہی نہ ہوئی
جس کو جتنا قریب سے جانو گے اس سے اتنا ہی دور ہوتے چلے جاؤگے
لمبی دوستی کے لیے دو باتوں پر عمل کرنا ایک اپنے دوست سے غصے میں بات مت کرنا اور اپنے دوست کی غصے میں کہی ہوئی بات کبھی دل پر نہ لینا
زندگی ایک بار ملتی ہے سراسر غلط تصور ہے زندگی تو ہر روز ملتی ہے دراصل موت صرف ایک بار ملتی ہے
پیدائشی طور پر انسان نہ تو فرشتہ ہے اور نہ ہی شیطان لیکن اپنے اعمال کی بدولت فرشتے سے بہتر بھی ہو سکتا ہے اور شیطان سے بدتر بھی
ہم اتنا زور اپنے آپ کو درست کرنے میں نہیں لگا تے جتنا زور دوسروں کو اپنے سے زیادہ غلط ثابت کرنے میں لگا تے ہیں
چھین کر کھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا اور بانٹ کر کھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے
زندگی صدیوں سالوں مہینوں یا دنوں میں نہیں بدلتی زندگی اسی لمحے بدل جاتی ہے جس میں آپ زندگی بدلنے کا فیصلہ کرتے ہیں
جن کے پاس دینے کے لیے محبّت کے سوا کچھ نہیں ہوتا ان کو جینے کے لیے درد کے سوا کچھ نہیں ملتا
زندگی کے جس مقام پر ہو اسے تسلیم کرلو اور یہ بھی تسلیم کرلو کہ یہاں تم ہمیشہ نہیں رہوگے
انسان کو بس ایک بار ہی آزمانا چاہیے پھر جو اسکا رنگ ہوتا ہے بس وہی اسکا رنگ ہوتا ہے اسکے بعد وہ آپکو نہیں آپ خود کو دھوکہ دیتے ہو
ہر عمل سوچ سمجھ کر کرو کیوں کہ ہر عمل کے اندر اسکا انجام یوں چھپا ہوتا ہے جیسے ہر بیج کے اندر درخت
فاتحہ لوگوں کے مرنے پہ نہیں احساس کے مرنے پہ پڑھنی چاہیے کیونکہ لوگ مر جائیں تو صبر آ جاتا ہے مگر احساس مر جاۓ تو معاشرہ مر جاتا ہے
کوئی کہتا ہے دنیا پیار سے چلتی ہے کوئی کہتا ہے دنیا دوستی سے چلتی ہے جب آزمایا تو پتا چلا دنیا صرف مطلب سے چلتی ہے
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain