تم کو چاہا تو خطا کیا ہے بتا دو مجھ کو -دوسرا کوئی تو اپنا سا دکھا دو مجھ کو -دل میں سو شکوۂ غم پوچھنے والا ایسا -کیا کہوں حشر کے دن یہ تو بتا دو مجھ کو -مجھ کو ملتا ہی نہیں مہر و محبت کا نشان -تم نے دیکھا ہو کسی میں تو بتا دو مجھ کو -ہمدموں اُن سے میںکہہ جاؤں گا حالت دل کی -دو گھڑی کے لیئے دیوانہ بنا دو مجھ کو -بیمروت دل بیتاب سے ہو جاتا ہے -شیوۂ خاص تم اپنا ہی سکھا دو مجھ کو -تم بھی راضی ہو تمہاری بھی خوشی ہے کہ نہیں -جیتے جی داغ یہ کہتا ہے مِٹا دو مجھ کو