Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

میں کھانا کھا چکی ہوں آپ کھالیں وہ کہہ کرکروٹ بدل گئی
کردم نے ایک نظر اس کی پیٹھ دیکھی پھر بے اختیار مسکرا دیا
اتنی انسیکیورٹی وہ بڑبڑا اسے یقین تھا دھڑکن کھانا نہیں کھایا ہوا
اٹھ جاو کھا لو اس نے اس کا ہاتھ تھام کر اٹھانے کی کوشش کی تو دھڑکن نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا
میں نے کہا نہ میں کھا چکی ہوں آپ کھا لے سونے دیں مجھے تنگ نہ کریں اس بار وہ چادر اپنے منہ تک لے گئی
دھڑکن یہ کیا بچپنا ہے اٹھو میں پوری بات بتاتا ہوں وہ چادر کھینچ کر بولا
کونسی پوری بات میں خود دیکھ آئی ہوں اپنی آنکھوں سے وہ لڑکی آپ کی سینے سے لگی ہوئی تھی اس سے بڑی اور کوئی بات ہو سکتی ہے اگر ہو سکتی ہے تو مجھے مت بتائیں کیوں کہ میں کسی بات پریقین کروں نہیں گی تو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے
سرپنچ بننے کی آرمیں گاؤں کی لڑکیوں کا استعمال ۔۔۔۔۔

Mirh@_Ch
 

جنید نے دھڑکن کو گھر چھوڑنے کے بعد کردن کو فون پر بتایا تھا کہ دھڑکن ڈڑے پر آئی تھی
لیکن پھر نہ جانے کیا ہوا کہ وہ واپس چلی گئی اسنے واپسی پر جنید سے کوئی بات بھی نہیں کی تھی جس سے وہ اندازہ لگا سکتا لیکن شاید کردم اس بات کا اندازہ لگا چکا تھا
وہ شام کو گھر واپس آیا تو ھڑکن اپنے کمرے میں تھی۔
فی الحال اسے بہت بھوک لگی تھی اسی لئے دھڑکن سے بات کرنے سے پہلے وہ کچن میں آیا
کھانا تیار تھا جیسے ٹرے میں رکھ کر کمرے میں آ گیا
دھڑکن یہ کونسا وقت ہے سونے کا ابھی تو شام کے چھے بجے ہیں اٹھو شاباش کھانا کھا لو پھر بات کرتے ہیں کردم اسے اٹھاتے ہوئے بولا

Mirh@_Ch
 

خیر وہ کیا کھیلتا کھلتی تو وہ تھی کبھی اپنی گڑیا کے کپڑے بناتی تو کبھی اس کی شادی کروا دیتی
وہ تو بس اس معصوم کے ساتھ ہونے والے ظلم کو سوچ کر بے بس ہو جاتا کاش وہ اس بندے کو اپنے ہاتھوں سے مارتا
سنو نور کل میں اور تم میرے نانا سائیں کے گھر جائیں گے وہاں پر تم نے کوئی بے وقوفی والی حرکت نہیں کرنی ۔
یہ بالکل ایک گیم جیسا ہوگا یہ بالکل ایک کھیل ہے اگر تم نے وہاں کوئی بھی فالتو بات کی یا کوئی بھی الٹا سیدھا کام کیا تو ہم ہار جائیں گے اور میں جانتا ہوں میری نور مجھے ہارنے نہیں دے گی
وہ اسے سمجھانے والے انداز میں بولا وہ اپنی ماں پر ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ نور جلد ہی بہت ٹھیک ہو جائے گی کہ اس کی بات سن کر نور نے ہاں میں سر ہلایا مطلب کے وہ اس کھیل کے لئے تیار ہے

Mirh@_Ch
 

حیدر نور کو جس طرح سے کہتا وہ اسی طرح سے کرتی ایک پرسنٹ بھی وہ گڑبڑ نہیں کر رہی تھی
سارا دن وہ بالکل سیریز شکل بنا کر سب نوکروں کو ڈانٹتی رہتی
دادا اور دادی کو سلام کرکے ان کے پاس گھنٹوں بیٹھی رہتی اور ان کی باتیں سنتی رہتی
لیکن جب وہ باتیں کرتی تب اس بات کا اندازہ ہوجاتا کہ اس کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں
اور پھر جب رات کو حیدر کمرے میں آتا وہ اسے ایک ایک بات بتا کر اتنا ہنستی کہ حیدر کو بھی ہنسنے پر مجبور کردیتی
لیکن سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ حیدر کی ہر بات پر عمل کرتی ہے جس طرح سے اس کے ماں باپ نے اسے سمجھا کر بھیجا تھا کہ حیدر ہی تمہارا سب کچھ ہے اس کی ہر بات ماننا اور جو وہ کہے وہی کرنا وہ اپنے گھر سے کاٹھ بات کرآئی تھی
حیدر جو کہتا ہوں وہ وہی کرتی اور پھر اس کے کہنے کے مطابق رات کو وہ اس کے ساتھ کافی دیر کھیلتا

Mirh@_Ch
 

لیکن سامنے کا منظر دیکھ کر اس کی سارے خوشی کہیں کھو گئی
کردم کے ساتھ ایک لڑکی بالکل اس کے قریب بیٹھی تھی
اس لڑکی کو پہچاننے میں دھڑکن نے ایک سیکنڈ نہیں لگایا تھا یہ لڑکی اسی کے کلاس کی تھی ہاجرہ لیکن یہ یہاں کیا کر رہی تھی وہ بھی اس کے شوہر کے اتنے قریب ۔
اور پھر دیکھتے دیکھتے ہی وہ کردم کے سینے سے لگ گئی اور دھڑکن کو لگا جیسے اس کے گرد اندھیرا چھا گیا
دھڑکن وہی سے خاموشی سے پلٹ آئی
جنید نے اسے اتنی جلدی واپس آنے کی وجہ پوچھی تو وہ کچھ بھی نہ بولی ہاتھوں میں پکڑا گراف پیپر اس نے وہی پر پھینک دیا
جنید نے وہ پیپر اٹھایا اور اس کے پیچھے آیا وہ اسے اکیلے نہیں جانے دے سکتا تھا
اور وہ اتنی جلدی میں واپس جا رہی تھی کہ جنید کو ندی کی طرف واپس جانے کا وقت ہی نہ ملا وہ پہلے اسے گھر واپس چھوڑنے جانے والا تھا

Mirh@_Ch
 

میں نے اس نے بہت سارے ڈانٹا تھا اور کہا بھی تھا کہ اب وہ آپ کو کبھی بھی نہ ڈانٹے ۔آپ کو ڈر نے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اگر وہ آپ کو ڈانتے ہیں تو آپ مجھے بلا جھجک بتائے میں ہوں ان کا علاج کر لوں گی ۔
دھڑکن کی باتوں نے اسے پھر سے مسکرانے پر مجبور کر دیا
نہیں آپ کی ڈانٹ کا کافی اثر ہوا ہے اب وہ مجھے کچھ نہیں کہتے شاید آپ سے بہت ڈر گئے ہیں جنید نے مسکرا کر شرارتی انداز میں بولا
پھر ٹھیک ہے میں نے اندازہ لگایا تھا کہ وہ آپ پر کچھ زیادہ روعب جماتے ہیں اسی لیے ان کی عقل ٹھکانے لگا دی وہ بولے جا رہی تھی جب کہ جنید سے اپنا قہقہ روکنا مشکل ہو گیا
ڈیرے پر پہنچ کر جنید نے دھڑکن کو ندی کی طرف بھیجا جہاں کردم اکثر کردم جاتا تھا اور خود وہی سے پیچھے کی طرف لوٹ آیا
دھڑکن اپنے ہاتھ میں گراف پیپر پکڑے خوشی سے جا رہی تھی

Mirh@_Ch
 

جی بی بی جی میں شام کو پانچ بجے آپ کو لینے آ جاؤں گا پھر میں آپ کو ڈیرے پر کردم سائیں کے پاس لے چلوں گا جنید نے مسکراتے ہوئے کہا کیوں کہ اس کے انداز سے وہ سمجھ چکا تھا کے دھڑکن کو بہت جلدی ہے کردم کو اپنا شاہکار دکھانے کی
اور ویسے بھی وہ بہت خوبصورت پینٹنگ کرتی تھی اس کی تعریف سننا تو اس کا حق بنتا تھا اسی لیے جنید نے آنے کا وعدہ کیا جس پروہ خوشی سےاندر چلی گئی

دھڑکن کھانا بنوا کر فارغ ہوئی تو جنید اس کا انتظار کر رہا تھا وہ اپنے وعدے کے مطابق پورے پانچ بجے وہاں حاضر تھا
اس نے جلدی سے اپنا گراف چاٹ اٹھایا اور باہر آگئی
ویسے جنید لالا اب آپ کردم ساِئیں آپ کو ڈانٹتے تو نہیں اس کے ساتھ چلتے ہوئے اس نے پوچھا
وہ تو مجھے کبھی بھی نہیں جانتے بی بی جی لیکن آپ کیوں پوچھ رہی ہیں
کیوں کہ میں نے انہیں منع کیا تھا

Mirh@_Ch
 

جسے دیکھ کر جنید کی مسکراہٹ اور بھی گہری ہوئی
کیسا ہے وہ ایکسائیڈ ہو کر پوچھنے لگی
بالکل اصلی جیسا ایسا لگ رہا ہے کہ کردم سائیں کی اصلی تصویر ہے یقین نہیں ہوتا کہ ہاتھوں سے بنایا گیا ہے
یہی تو میرا ٹیلنٹ ہے دھڑکن اتراتے ہوئے بولی
میں آج کعدم سائیں کو سرپرائز دوں گی آپ پلیز میرا ایک کام کریں گے آج کل کردم سائیں بہت لیٹ گھر آتے ہیں
اسی لئے آپ شام تو مجھے لینے آئیں گے ہم ڈیرے پر چلیں گے کردم سائیں نے اکیلے گھر سے نکلنے سے منع کیا ہے
پھر میں انہیں وہیں جا کر یہ گفٹ دے دوں گی جب کردم سائیں کی برتھ ڈے تھی انہیں گولی لگی ہوئی تھی اسی لئے میں انہیں وش نہیں کر سکی اور نہ ہی گفٹ دے پائی لیکن اب میں انہی یہ گفٹ دینا چاہتی ہوں
آپ لینے آئیں گے نہ مجھے وہ چلتے چلتے گھر پہنچ ائے تھے

Mirh@_Ch
 

اس لیے رات کو بھی بہت دیر سے گھر واپس آتا ہوں اور صبح صبح ہی چلا جاتا ہے
وہ ابھی سوچ ہی رہی تھی کہ وہ واپس گھر کس کے ساتھ جائے گی کہ جنید کو کھڑا دیکھا
ارے جنید لالا آپ مجھے لینے آئے ہیں اسے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
جی دھڑکن بی بی کردم سائیں کام میں بزی تھے اس لئے مجھے کہہ دیا لائیں آپ کا بیگ میں اٹھا لیتا ہوں اس نے اس کے بیگ کی طرف اشارہ کیا
ارے آپ کیوں اٹھائیں گے میں خود اٹھاؤں گی کتاب میری ڈگری میری فوچر میرا اور بیگ آپ کو دکھائیں گے یہ تو بہت نا انصافی ہے وہ اس کے ساتھ چلتے ہوئے بولی
جبکہ اس کی پٹرپٹر چلتی زبان جنید کو مسکرانے پر مجبور کر گئی
میں آپ کو کچھ دکھاؤں اس کے ساتھ چلتے چلتے دھڑکن نے اچانک سے کہا
جی ضرور دکھائیں جنید مسکرایا
اس کی اجازت ملتے ہی دھڑکن اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا گراف پیپر کھولنے لگی

Mirh@_Ch
 

یہاں سے پڑھ کے رکھنا خیال رکھو اپنا ان بکس میں جو لکھا ہے کام وہ سارے کرو جو تمہارے لئے اچھے ہیں
لیکن اپنا بہت سارا خیال رکھو اس بک میں جو لکھا ہے وہ کھاؤ پیو ۔
اور بےبی کے بابا کے لیے کیا لکھا ہے وہ سب کچھ مجھے بتاو تاکہ میں بھی اپنے بےبی کی پوری طرح کیئر کر سکوں
اب میرا منہ کیا دیکھ رہی ہوں بیٹھو یہاں اور پڑھو
ان کتابوں پر غور کرو
وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا
جب کہ حوریہ جو پہلے ہی بور ہوئی بیٹھی تھی ان کتابوں کو دیکھنے لگی
کچھ نہ ہونے سے یہ ہونا ہی بہتر تھا

آج کرن کالج نہیں آئی تھی آج وہ اکیلی ہی آئی تھی اسی لئے کردم اسے چھوڑ کر چلا گیا اور اب جنید اسے لینے کے لئے آیا تھا
کردم زمینوں پر بزی تھا اس بار کی فصل کافی اچھی ہو رہی تھی اور کردم آج کل ادھر ہی زیادہ رہتا تھا

Mirh@_Ch
 

بھیگی_پلکوں_پر_نام_تمہارا_ہے
#قسط_83
😊
یہ کیا کر رہی ہوتم حوریہ میں ایک بار سمجھایا تھا نہ کہ تم کسی کم کو ہاتھ نہیں لگاؤ گی تو یہ کیا کر رہی ہو اسے بیڈ کی چارد ٹھیک کرتے دیکھ کر مقدم بولا
چارد ہی تو ٹھیک کر رہی ہوں مقدم سائیں کیا ہوگیا ہے آپ کو کیا میں بالکل ٹھیک ہوں اب کیا یہ بھی نہ کروں بس بیٹھ جاؤں سارا سارا دن تو میرا اسی طرح سے گزرجاتا ہے کم از کم کسی چیز کو ہاتھ لگانے دیں مجھے میں بہت بور ہو رہی ہوں مجھ سے اس طرح سے بیٹھا نہیں جا رہا
وہ سمجھاتے ہوئے بولی تو مقدم مسکرا دیا
تو میں لایاتو ہونا تمہاری بوریت کا حل اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی کچھ کتابیں اس کے حوالے کی یہ بےبی کیئرکی بکس ہیں کہ لڑکیاں کس طرح سے نو مہینے اپنا خیال رکھتی ہیں

Mirh@_Ch
 

پہلے تائشہ کو بہت برا لگا لیکن پھر جنید نے کہا کہ یہ آفر صرف بچہ آنے تک کی ہے اس کے بعد اپنے سارے کام خود ہی کرے گی
جس پر تائشہ کو یہ صدمہ ہوا کہ اسے پرواہ ہی صرف اپنے بچے کی ہے اس کی تو کسی کو فکر ہی نہیں
اسے اسطرح سے سوتے دیکھ کر وہ اس کے قریب آ کر لیٹا ۔
ویسے گلابی رنگ تم پر بہت سوٹ کرتا ہے وہ اس کے کان میں گنگنایا
اب مجھے نیند آرہی ہے تائشہ نے اعلانیہ کہا
ایسی کی تیسی تمہاری نیند کی پہلےتعریف تو وصول کر لو آخر اتنی محنت کرکے تیار ہوئی ہو
چک تائشہ اپنی شرمیلی ہنسی دبائے اسے مزید نخرے دکھانے کا ارادہ رکھتی تھی لیکن وہ مزید نخرے اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا

Mirh@_Ch
 

جب میرے شوہر کو فرق ہی نہیں پڑتا کہ اس کی پسند کے کلر کا لباس پہنے اس کے انتظار میں بیٹھی ہوں تائشہ نے اسے اپنے کپڑوں کی طرف متوجہ کرنا چاہا
جبکہ جنید مسکراتے ہوئے ایسے کھانا کھا رہا تھا جیسے پہلی بار کھانا ملا ہو
جنید میں سونے جا رہی ہیں وہ برتن دھو کے رکھ دینا ۔ وہ تھک کر اس کے قریب سے اٹھ کر کمرے میں جا چکی تھی
سارا دن اس سج سجاوٹ کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہوا تھا
کیوں بیکار میں اس کا انتظار کرتی رہی اسی لئے منہ بنا کر کمرے میں آ گئی
جب پیچھے تقریبا سات آٹھ منٹ کے بعد ہی جنید کمرے میں آ چکا تھا
ہاتھ گیلے تھے مطلب برتن دھوکر آیا تھا یہ بھی اس خوشخبری کے بعد ہی ہوا تھا جب تائشہ نے اسے بتایا کہ اسے برتن دھونے سے سخت نفرت ہے ۔
اس پر جو نیند نےاس پر ترس کھاتے ہوئے کہا کہ رات کے برتن وہ دھو دیا کرے گا

Mirh@_Ch
 

مجال ہے جو کسی کو اپنی بیوی کی پرواہ ہو یہاں پر تو لوگ مسکرائے جا رہے ہیں تائشہ نے پھر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور کچن کی طرف چلی گئی جبکہ جنید چینج کرنے جا چکا تھا
واپس آیا تب بھی تائشہ کا منہ پھولا ہوا تھا
سوجا میرے معصوم بچے نامیرے شوہر کو میری پرواہ نہ ہی تیرے باپ کو تیری پرواہ ہے سوجا میری معصوم اولاد یہاں کوئی نہیں ہے جو ہم دونوں کو پیار کرتا ہو وہ کھانا نکالتے ہوئے اوور ایکٹنگ کی انتہا کرتے ہوئے بولی
جبکہ اس کے انداز پر جنید مسکراتے ہوئے کھانا کھانے میں مصروف ہو چکا تھا
اے خدا کیا اس دن کے لیے اتنا خوبصورت بنایا تھا مجھے کہ میرا شوہر سارا سارا دن باہر گھومتا رہے نا میری پروانہ اپنے ہونے والے بچے کی کیوں بنایا مجھے اتنا خوبصورت جب میرے شوہر کو میری قدر ہی نہیں ہے

Mirh@_Ch
 

دھڑکن میرے اتنے بھی برے دن نہیں آئے کہ میں ایک بلی کا باپ کہلاؤں اس کی ماں بہن چاچی تائی دادی نانی سب کچھ تم ہی بنو خدا کے لئے میرے ساتھ اس کا کوئی رشتہ نہ جوڑنا
حد ہے بلی کا باپ بنا کے رکھ دیا لگتا ہے مجھے بھی اس بےبی والی بات پر جلدی ہی غور کرنا ہوگا کردم سوچتے ہوئے سونے کے لئے لیٹ گیا
جبکہ دھڑکن منہ بناتے ہوئے کیٹی کواس کی باسکٹ میں رکھ کر اس کے پاس آئی

کسی کو میری پرواہ نہیں ہے مطلب آدھی رات کو اپنی معصوم پریگننٹ بیوی کو کوئی چھوڑ کے جاتا ہے کیا
جنید کو رات کے گیارہ بجے اندر داخل ہوتے دیکھ کر تائشہ تپ کر بولی
اس کے انداز نے اسے مسکرانے پر مجبور کر دیا

Mirh@_Ch
 

جس نے فورا ہی اسے زمین پر اتار دیا اسے شروع سے بلیوں سے عجیب سی چڑ تھی اور خاص کر کے جانوروں کو گود میں بٹھانا اسے ہرگز پسند نہ تھا دھڑکن یہ بات جانتے ہوئے بھی ضد کرتے ہوئے اس کی گود میں اکثر کیٹی کو رکھ دیتی
اس کے بات نے جہاں کردم کو مسکرانے پر مجبور کر دیا تھا وہی وہ فلحال بچے کے بارے میں کچھ نہیں سوچ رہا تھا
ہم اس سلسلے میں پلاننگ کریں گے فی الحال تم اپنی پڑھائی پر دھیان دو اور مجھے گاؤں پر دھیان دینے دو وہ محبت سے اس کا رخسار چوم کر بولا ۔
مطلب کے ہم کیٹی کو ہی پالیں گے اس نے زمین پر بیٹھی کیٹی کو دوبارہ اٹھا کر اپنی گود میں رکھ لیا
کیٹی آج سے میں آپ کی ماما ہوں اور یہ آپ کے بابا کردم جب اس کے قریب سے اٹھ کر بیڈ پر لیٹنے لگا تو اس کی بات پر اسے اچھوت لگا

Mirh@_Ch
 

تم کیوں اتنی پریشان ہو میری جان اب تو تمہارے بابا سائیں نے تمہیں فون کر دیا تم سے معافی مانگی اب بس کر دو میرا پٹاکہ سائیں ختم کرو یہ ناراضگی کردم دھڑکن کو سمجھانے والے انداز میں بولا جبکہ دھڑکن اب بھی اداس تھی
دھڑکن تمہارے ٹیسٹ ہونے والے ہیں میری جان تم اپنے پیپرز کی تیاری کرو ۔ان شاء اللہ چاچوسائیں جلدواپس آجائیں گے
کردم سائیں کیا ہوگیا ہے آپ کو میں ان کی وجہ سے پریشان نہیں ہوں وہ کیٹی کو اپنی گود میں رکھتے ہوئے بولی
تو پھر کیوں پریشان ہو اس کا مرجھایا ہوا چہرہ دیکھ کر پریشانی سے بولا
حوری دیدہ کے گھر میں خوشی آنے والی ہے سویرا دیدہ کے گھر میں خوشی آنے والی ہے اور تو اور تائشہ دیدہ کے گھر میں بھی خوشی آنے والی ہے اور ہم کیا بلی پالتے رہیں گے
اس نے کیٹی کو اٹھا کر کردم کی گود میں رکھا

Mirh@_Ch
 

وہ بچہ اس کا ہے ۔
اتنا کیوں خود کو تھکا رہی ہو سویرا میں جو کہہ رہی ہوں نا تم بس وہ کرو وہ بچہ بھی راستے سے ہٹ جائے گا اور شاید مقدم بھی حوریہ کو کبھی منہ نہ لگائیے ۔
کل شام کو دادا سائیں نے حیدر اور اس گاؤں کی گنوار کی دعوت رکھی ہے اور وہیں میں حوریہ سے اس کی ہر خوشی چھین لوں گی پر آپ کو میرا ساتھ دینا ہوگا
میں ہر قدم پر تمہارے ساتھ ہوں سویرا کے انداز نے رضوانہ کو جوش دلایا
اور میں وعدہ کرتی ہوں کہ میں تائشہ کو واپس حویلی لے آؤں گی ۔
کل اس بچے کے ساتھ ساتھ تم بھی مروگی حوریہ یہ بات سویرا نے دل میں سوچی تھی یہ بات اس نے اب تک رضوانہ سے شیئر نہیں کی تھی اور نہ ہی وہ اس معاملے میں کسی دوسرے تیسرے کی مخالفت چاہتی تھی ۔

Mirh@_Ch
 

میں صرف تمہارے ساتھ اگر تم اس اقراء اور ندا کے ساتھ کھیلنے گئے تو میں تم سے کٹی کرلوں گی اس نے دھمکی دیتے انداز میں کہا تو وہ مسکرا دیا
ہاں مجھے منظور ہے نور چلو اب بہت دیر ہو گئی ہے تم سو جاؤ اب ہم کل کھلیں گے وہ اسے پیار سے سمجھاتے ہوئے بولا
نور نہیں میرا نام نوری ہے نوری منہ بنا کر بولی
تمہارا نام نور العین حیدر شاہ ہےاور تمہارا شوہر تمہیں نور کہہ کر پکارے گا چلو اب اور باتیں نہیں چلو لیٹ جاؤ وہ اسے سمجھاتے ہوئے بولا اور اس پر کمبل ٹھیک کرنے لگا

میں تم سے تمہاری ہر خوشی چھن لوں گی حوریہ تمہاری خوشی کی یہ وجہ بھی تم سے دور کر دوں گی
سویرہ کمرے میں تیز تیز ٹہلتی مسلسل بربڑا رہی تھی آج اس کے غصے کی کوئی انتہا نہ تھی مقدم اس کے حسن کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنی اولاد کے پیچھے پڑ چکا تھا کتنی سفاکی سے اس کے منہ پر وہ کہہ کر گیا تھا

Mirh@_Ch
 

تمہیں بھی تو میری بات سنی ہوگی نہ اور ماننی بھی پڑےگی
آج کے بعد تو مجھے تم نہیں آپ کہہ کر پکارو گی ۔ اپنے کھیل کو تم اسی کمرے تک محدود رکھو گی اس کمرے میں تمہاری پہچان جو بھی ہو لیکن اس کمرے کے باہر تم حیدر شاہ کی بیوی ہو آئی میری بات سمجھ میں
اس نے سمجھاتے ہوئے پوچھا تو اس نے فورا نفی میں سر ہلایا
مطلب میں کھیلنے نہیں جا سکتی وہ منہ کھول کر پوچھنے لگی
ہم دونوں یہاں کھیلا کریں گے تم جو کہیں کھیل کہوگی ہم وہ کھیلیں گے لیکن اس کمرے کے باہرتمہیں بڑے لوگوں کی طرح رہنا ہوگا جیسے ۔۔۔۔
جیسے بی بی جی رہتی ہیں اس کے دماغ میں فورا ہی حویلی کی عورتوں کا عکس گھوما حیدر اس کی بات سن کر مسکرا دیا
ہاں بالکل ویسے ہی ۔حیدر نے کہا
لیکن میری ایک شرط ہے گوڈے تم صرف میرے گوڈے ہو اور میں صرف تمہاری گڑیا تم صرف میرے ساتھ کھیلو گے