Damadam.pk
Mirh@_Ch's posts | Damadam

Mirh@_Ch's posts:

Mirh@_Ch
 

حوریہ کوئی بھی نہیں اگر تم مجھ سے دور ہو گئی تو میں ساری دنیا کو آگ لگا دوں گا اسے اپنے سینے میں بھیجے وہ ضدی انداز میں بول رہا تھا
جبکہ دروازے پر کھڑی سویرہ خاموشی سے وہیں سے پلٹ گئی اور اس کے ساتھ ہی نازیہ بھی کمرے سے باہر نکل گئیں
😍

Mirh@_Ch
 

کیسے کیا ہے تم نے یہ سب کس طرح مقدم کو مجبور کرکے ان کے نکاح میں شامل ہوئی ہو تمہیں تو میں پہلے دن ہی سمجھ گیا تھا جس دن میں تمہیں پہلی بار دیکھا تھا تمہاری آنکھیں نہ تمہاری حقیقت کا آئینہ ہیں ۔تم چاہے کتنے بھی آنسو بہا لو جھوٹ اور سچ کی پہچان رکھتا ہے کردم شاہ وہ سویرہ کو دیکھ کر رہا تھا
چلو حوریہ یہاں سے میں تمہیں اس شخص کے ساتھ ایک پل نہیں رہنے دوں گا ۔
وہ پھر سے حوریہ کا ہاتھ تھامتے ہوئے بولا
دادا سائیں اسے سمجھا دیجئے کہ میری حوریہ سے دور رہے وہ حوریہ کو اپنی طرف سے گھسیٹ کر بولا جبکہ دادا سائیں نے اس کے ہاتھ جوڑتے ہوئے اسے زبردستی اپنے کمرے کی طرف کھینچا ۔
اور اس کے کمرے سے باہر نکلتے ہی مقدم نے کھینچ کر حوریہ کو اپنے سینے میں چھپالیا تمہیں کوئی مجھ سے دور نہیں کر سکتا

Mirh@_Ch
 

اور وہ میری بہن ہے دادا سائیں اور یقین کریں کہ یہ بھائی مجھے میری بہن سے زیادہ پیارا نہیں کردم کا غصہ کسی طرح کم نہیں ہو رہا تھا
اس نے ایک جھٹکے سے مقدم کا گربان چھوڑکر حوریہ کا ہاتھ تھاما
چلو حوری یہاں سے یہ آدمی تمہارے قابل ہی نہیں ہے نہیں رہنے دوں گا میں اس کے ساتھ اس نے مقدم کو گھورتے ہوئے بولا جس نے اگلے ہی لمحے حوریہ کا ہاتھ تھام کر اسے اپنی طرف کھینچا
حوریہ کہیں نہیں جائے گی کردم سائیں اور خبردار جو تم میرے ذاتی معاملات میں بولے کردم کے انداز نے مقدم کو بھی غصہ دلادیا تھا
حوریہ میرے ساتھ ضرور جائے گی مقدم سائیں کیوں کے تم اسے قابل نہیں ہو تم نے میری بہن کو دھوکا دیا ہے اس مکار لڑکی سے شادی کر کے وہ دروازے کے ساتھ کھڑی سویرہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کی طرف آیا

Mirh@_Ch
 

آپ سے زیادہ برادردکسی نے نہیں دیا مقدم سائیں وہ کہیں بنا نہ رہ سکی۔
حور میری جان تم چند دن کا انتظار نہیں کر سکتی تمہیں میری محبت پر اتنا بھی بھروسہ نہیں اگر میں نے یہ قدم اٹھایا ہے تو اس کے پیچھے کوئی بڑی وجہ ہی ہوگی نا وہ اسے سمجھانے والے انداز میں بولا ۔
ابھی وہ اس سے بات کر ہی رہا تھا جب کوئی تیزی سے چلتے ہوئے اس کے کمرے میں آیا اور مقدم کو گربان سے پکڑ کر اپنے سامنے کھڑا کیا
تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری بہن کو دھوکا دینے کی یہ کرنے کیا اس لیے کیا کیا تھا حوریہ سے نکاح اس لیے کیےتھےمحبت کے وعدے کردم غصے سے دھاڑتے ہوئے بولا اس سے پہلے کہ وہ مقدم پہ ہاتھ اٹھاتا داداسائیں نے اس کا ہاتھ تھام لیا
یہ آپ کیا کر رہے ہیں کردم سائیں وہ آپ کا بھائی ہے دادا سائیں چلا اٹھے تھے

Mirh@_Ch
 

اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ یہ سب کچھ کر کے مجھے منا لیں گے تو آپ کو غلط لگتا ہے مقدم سائیں آپ نے مجھے دھوکا دیا ہے وہ آنسو بہاتے ہوئے بولی مقدم کے چہرے کی مسکراہٹ اور اسے یہاں دیکھ کر تھوڑی دیر پہلے والی خوشی گم ہو گئی تھی
حوری مجھے بہت بھوک لگی ہے صبح تمہیں ناشتہ بنانے کے لیے کہا تھا وہ بھی تم نے نہیں بنایا اور ہاتھ بھی کٹا ہوا ہے میں معصوم کیسے کھاؤں گا کھانا
وہ اسے اپنا ہاتھ دکھاتے ہوئے معصومیت سے بولا جبکہ اسے ہاتھ سے نوالہ بناتا وہ حوریہ کے منہ میں ڈال چکا تھا
جاکر اس چڑیل سویرہ سے کہیں نہ کھانا کھلا دے گی آپ کو دوسروں کا گھر لوٹنے والی مکار فریبی عورت حوریہ اپنے رخسار بے دردی سے رگڑتے ہوئے بولی
خبردار جو تم نے اپنے آپ کو تکلیف دی حوریہ تمہارا درد برداشت نہیں ہوتا ۔

Mirh@_Ch
 

جب کہ اسٹیج پر بیٹھی اکیلی سویرا سب کے سوالیہ نظروں سے نظریں چرا کر شر مندہ ہو کر رہ گئی

حوریہ جب سے کمرے میں آئی تھی اپنا ہاتھ دیکھے جا رہی تھی جو مقدم کی سخت گرفت میں ہونے کی وجہ سے سرخ ہو گیا تھا ۔
مقدم نے ایک سیکنڈ بھی اس کا ہاتھ نہ چھوڑا اور سویرا کی طرف تو دیکھا بھی نہیں ۔حوریہ اندر سے بہت خوش تھی اس بات کو لے کر
لیکن ظاہر نہیں ہونے دیا اب اتنی سی خوشی پے وہ مقدم کی بے وفائی کو نظر انداز نہیں کر سکتی تھی
مقدم مردانخانےکی طرف گیا تو وہ اپنے کمرے میں آگئی اس کا وہاں رکھنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا تھا
جبکہ سویرہ کو بار بار اپنے جوڑے میں دیکھتے ہوئے عجیب سی جلن اس کے اندر ہو رہی تھی
کیا بات ہے میرے دل کا قرار تمہیں کیسے پتہ ہے کہ میں تمہارے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں وہ کھانے کے ٹرالی اندر گھسیٹتے ہوئے مسکرا کر بولا

Mirh@_Ch
 

مقدم ذرا سی دیر مردانخانے میں کیا آیا حوریہ کو وہاں سے غائب ہونے کا موقع مل گیا ۔
کھانے کے پیغام کے ساتھ وہ اسٹیج کی طرف آیا تھا جہاں حوریہ اسے کہیں نظر نہ آئی ۔
سائیں حوریہ بھابھی تو اپنے کمرے میں جا چکی ہیں جنید سے پوچھنے پر اس نے بتایا
اچھا ٹھیک ہے ایسا کرو میرا اور حوریہ کا کھانا اسی کے کمرے میں بھیج دو میں وہی کھا لوں گا ۔وہ کہتا ہوا خاموشی سے وہاں سے نکل کر حوریہ اسے کمرے کی طرف چلا گیا
جبکہ جنید اسے روکتا رہ گیا
دادا سائیں نے اس سے کہا بھی تھا تھوڑا صبر سے کام لے اور کھانا سب کے ساتھ آ کر کھائے لیکن شاید مقدم تو آج حوریہ کے بغیر سانس بھی نہیں لے پا رہا تھا تو کھانا کھانا تو دور کی بات تھی ۔
اس وقت وہ ہر کسی کی نصیحتیں اور باتیں نظر انداز کرتا ہوا حور یہ کے کمرے کی طرف جا چکا تھا ۔

Mirh@_Ch
 

تم کوشش تو کرسکتی ہو ہو سکتا ہے محبت بدل جائے نازیہ نے یقین دلایا
اگر آپ کو لگتا ہے تو کوشش کرکے دیکھ لیتی ہوں لیکن جو آنکھوں کے سامنے ہے اس کا کیا کروں مقدم کا ہاتھ حوریہ کے کندھے پر تھا اسے اپنے ساتھ لگائے اب کچھ مہمانوں میں کھڑا باتوں میں مصروف تھا
جب کہ اب تک اس نے ایک نظر تک اٹھا کے سویرا کو نہ دیکھا تھا ۔ہاں کمرے سے نکلنے سے پہلے سویرا نے کہا تھا کہ وہ حوریہ کا لہنگا واپس وہیں پر رکھ دے گی
جس پر مقدم کا جواب تھا
اگر چاہو تو یہ لہنگا کسی کو دے دینا ورنہ آگ لگا دینا ۔کیونکہ حوریہ کو یہ لہنگا کبھی نہیں پہننے دے گا مانا کہ یہ اس کے سر کے سائیں کے نام کا پہلا جوڑا ہے لیکن اس کے سر کا سائیں اس کے سامنے ایسے کپڑوں کا ڈھیر لگا دے گا اور اس جواب نے سویرہ کو ایک بار پھر سے نا امید کر دیا

Mirh@_Ch
 

نازیہ نے ان سے تھوڑے فاصلے پر مقدم اور حوریہ کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا
وہ اس سے محبت کرتے ہیں وہ ان کی پہلی پسند ہے اماں سائیں میں تو مجبوری میں باندھا گیا ایک رشتہ ہو مجھے اس سے کوئی امید نہیں سویرہ نے ناامیدی سے نظریں چرائیں
کیوں امید نہیں سویرا وہ تم سے نکاح کرکے آیا ہے اور نکاح کی اہمیت ہر انسان سمجھتا ہے ۔اور ذرا خود کو دیکھو اور پھر اس حوریہ کو زمین آسمان کا فرق ہے تم چاند ہو اور وہ صرف چہرہ
تم حسین ہو تمہارے آگے بھلا حوریہ کی کیا اوقات مرد پر حسن وار کرتا ہے سویرا اپنے حسن کے وار کرو اپنے شوہر پر قابو کرو اسے ۔آج جس طرح سے وہ حوریہ کا دیوانہ ہوئے پھر رہا ہے کل میں اسے تمہارے پہلو میں دیکھنا چاہتی ہوں
یہ ممکن ہی نہیں محبت بدلتی نہیں ہے سویرا ناامیدی سے بولی

Mirh@_Ch
 

رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے اسے دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت کپل مقدم اور حوریہ کا لگتا تھا وہ اکثر کہتی تھی کہ یہ اللہ تعالی نے بہت محبت سے بنایا ہے لیکن سویرہ نے یہ جوڑا کیوں توڑا کیا بابا سائیں نے بھی انھیں نہیں روکا وہ مسلسل روتی خود سے سوال کر رہی تھی ۔
پتا نہیں حوریہ دیدہ کس حال میں ہو گی

کیا کر رہی ہو تم یہاں پہ سویرہ کیا تم اندھی ہو کیا آنکھیں نہیں رکھتی کہ وہ صرف حوریہ ہی کا نہیں تمہارا شوہر ہے وہ تمہاری زندگی میں شامل ہوکے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ کتنی خوشی سے سب سے مل رہا ہے
ایسا لگ رہا ہے جیسے آج کی محفل کےستارے یہی دو ہیں کس طرح سے وہ حوریہ کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھامیں ہر طرف گھوم رہا ہے اور تم یہاں اسٹیج پر بیٹھی ہو
ذرا ہوش سے کام لو سویرا اب وہ صرف حوریہ کا نہیں ہے تمہارا بھی کچھ لگتا ہے

Mirh@_Ch
 

جب دھڑکن کی روتی ہوئی آواز سنی
کردم سائیں سویرا دیدہ نے مقدم لالہ سے شادی کرلی آج ان کا ولیمہ ہے مجھے کالج کی لڑکیوں نے بتایا اللہ کرے تو یہ بات جھوٹ ہو اگر سچ ہوا تو حوریہ دیدہ کا کیا ہوگا وہ فون پر مسلسل روئے جا رہی تھی جب کہ کردم کو اس کی بات سمجھ نہیں آرہی تھی
اگر اس کے کانوں نے جو بات سنی تھی وہ سچ تھی تو مقدم نے بہت برا کیا تھا وہ اپنی بہن کے ساتھ اتنی بڑی زیادتی کبھی برداشت نہیں کر سکتا تھا
دھڑکن تم چپ ہو جاؤ ہم واپسی کے لئے نکل چکے ہیں اندھیرا ہونے سے پہلے ہم گاؤں پہنچ جائیں گے اور اگر یہ بات سچ ہوئی تو میں حوریہ کو مقدم سائیں کے ساتھ نہیں رہنے دوں گا
وہ غصے سے کہتے ہوئے فون بند کر چکا تھا جبکہ دھڑکن ایک بار پھر سے رونے لگی سویرا سب کچھ جانتے ہوئے کہ مقدم حوریہ سے محبت کرتا ہے اس کا گھر کیسے برباد کر سکتی ہے آنسو تھے

Mirh@_Ch
 

تو تم اسے بتاؤ اسے کہ وہ صرف ایک ملازم اسے بتاؤ اس کی اوقات کیا ہے ۔
اور ایک بات کان کھول کر سن لو چاہے کچھ بھی ہو جائے خبردارجو اسے اپنے آپ کو چھونے دیا ایک بار اگر اس نے اپنے حقوق وصول کر لیے نا پھر تم اپنے ہاتھوں سے حویلی واپس آنے کے دروازے بند کر دو گی چاہے جو بھی ہو جائے جنید کو اپنے قریب پھٹکنے بھی مت دینا سمجھ رہی ہو نا میری بات اپنی باتوں پر اسے خاموش پاکر رضوانہ غصے سے بولی
جی جی میں سمجھ گئی تائشہ نے کہتے ہوئے آہستہ سے فون بند کر دیا

دھڑکن نے گھر آتے ہی سب سے پہلے کردم کو فون کیا تھا جو بات اسے پتہ چلی تھی وہ خود بھی صدمے میں تھی کہ آخر مقدم لالا ایسا کیسے کر سکتے تھے
اسے اپنی بہن کے گھر بسنے سے زیادہ حوریہ کا گھر برباد ہونے کا دکھ ہو رہا تھا
کردم نے پہلی ہی بل پہ فون اٹھا لیا

Mirh@_Ch
 

وہ کب سے دائیں بائیں گھوم رہی تھی جنید حویلی گیا تو واپس ہی نہ آیا کتنا وقت ہو چکا تھا اسے جنید کی پریشانی کھائی جا رہی تھی جب اس کا موبائل بجا
اماں سائیں کا نمبر دیکھتے ہوئے اس کے ہاتھ کانپ اٹھے
السلام علیکم اماں سائیں کیسی ہیں آپ
وعلیکم سلام میری بات سنو تائشہ اس وقت جنید یہاں ہے تم کردم کو فون کرکے بتاؤ کہ جنید نے تمہیں بہت بری طرح سے مارا پیٹا ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ تمہاری جان لے لے گا ۔اور کوشش کرنا کہ اس دوران کردم وہاں پہ آجائے
نہیں اماں سائیں جنید کبھی بھی آ جائے گا اور اگر وہ آ گیا تو آپ نہیں جانتی اب وہ مجھے حویلی کی بیٹی نہیں بلکہ اپنی بیوی سمھجتا ہے ہے روعب جماتا ہے غصہ کرتا ہے جنید نے اسے اتنی بری طرح سے مارا یہ بھی چاہ کر بھی نہیں بتا پائی تھی
۔

Mirh@_Ch
 

جب مقدم نے آگے بڑھتے ہوئے اسے اپنے سینے میں چھپا لیا
اپنے دل کے قرار کے ہر سوال کا جواب میں آج رات کو دوں گا لیکن میری ایک شرط ہے تم ایک آنسو بھی نہیں بہاؤ گی اور میرے پاس رہو گی یقینا وہ ولیمے کی بات کر رہا تھا
چلو جلدی سے تیار ہو جاؤ گاؤں والوں کو مقدم شاہ کی پہلی بیوی سوگ مناتی ہوئی نہیں بلکہ خوش نظر آنی چاہیے
جن کا دل برباد ہوجائے وہ خوش کیسے نظر آتے ہیں مقدم سائیں لیکن آپ کی خواہش ہے تو میں ضرور آؤں گی یہاں کمرے میں آپ کو اس سویرا کے ساتھ سوچ سوچ کر جلنے سے بہتر ہے کہ میں اپنی آنکھوں سے وہ منظر دیکھ کر دل کو تسلیاں دے دوں وہ بیڈ سے اپنے کپڑے اٹھاتے واش روم میں گھس گئی
جب کہ اس کے آنسو وں اس کی باتیں اس کے سوالوں پر وہ خاموش تھا اور یقیناً یہ خاموشی طوفان سے پہلے اٹھنے والی خاموشی تھی

Mirh@_Ch
 

مجھے پتہ تھا تم اسے اندر بیٹھ کے رو رہی ہوگی وہ ڈبلیکیٹ کی سے دروازہ کھولتے ہوئے اندر داخل ہوا اس کے ہاتھ میں ایک بہت خوبصورت ڈریس تھا ۔
یہ لو میرے دل کا قرار اور جلدی سے تیار ہو جاؤ ۔اور اتنی پیاری لگنا کے مقدم شاکا دل لوٹ پھوٹ جائے اس کے ماتھے پر مہرثبت کرتا اپنے کپڑے ٹھیک کرنے لگا جو ابھی پہن کے آیا تھا
آپ مجھ سے کس بات کا بدلہ لے رہے ہیں مقدم سائیں میں نے تو آپ کے ساتھ کبھی ایسا نہیں کیا جس کی آپ مجھے سزا دیں۔
آپ نے مجھے محبت بھی تو میں نے آپ کو اتنی ہی محبت واپس دینے کی کوشش کی آپ نے مجھے عزت دی تو وہی عزت میں نے آپ کو کبھی بھی لیکن آپ کی اس بے وفائی کا کیا کروں میرے لیے تو آپ کے علاوہ کسی کو سوچنا بھی گناہ ہے اور آپ نے میری جگہ کسی کو دے دی
آنسووں کا نارکنے والا سلسلہ ایک بار پھر سے شروع ہوگیا

Mirh@_Ch
 

جبکہ دھڑکن کو یہ سب کچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا وہ جب سے کالج آئی تھی سب لوگ اسے عجیب نظروں سے دیکھے جا رہے تھے اسٹوڈنٹس کی تو کوئی بات نہیں ٹیچر بھی گزرتے ہوئے سلام کر رہے تھے
ٹیچر کلاس میں داخل ہوئے تو سب لڑکیاں کھڑی ہوگئی
اور پھر جب انہوں نے لیکچر اسٹارٹ کیا تب دھڑکن سے ہزار بار پوچھا کیا انہیں سمجھ آ رہی ہے
دھڑکن کو سب کسی اسپیشل بندے کی طرح ٹریٹ کررہے تھے اور یہی بات اسے اچھی نہیں لگ رہی تھی وہ تو یہاں سب کے دوست بن جانا چاہتی تھی۔
سب کے ساتھ مستیاں کرنا چاہتی تھی لیکن سب کچھ الٹ ہو رہا تھا جس کی وجہ سے اس کا سارا دن خراب ہوگیا پہلے ہی دن اس کا دل خراب ہونے لگا کالج سے

Mirh@_Ch
 

بھیگی_پلکوں_پر_نام_تمہارا_ہے
#قسط_71

اسرا یہ تو کردم سائیں کی بیوی ہے نہ ہاجرہ نے پوچھا
ہاں یار یہ تو دھڑکن بی بی ہیں یہاں کیا کر رہی ہیں اسرا نے جواب دیا
ارے دھڑکن بی بی آپ پیچھے کیوں بیٹھی ہیں یہاں آگے بیٹھیں نہ تانیہ (کلاس کی مونیٹر) جو ابھی ابھی کلاس میں داخل ہوئی تھی دھڑکن کو دیکھ کر فوراً ہی کہنے لگی
نہیں میں ہی ٹھیک ہوں دھڑکن نے مسکراتے ہوئے کہا
نہیں بی بی جی آپ یہاں بیٹھیں آپ کیوں پیچھے بیٹھے گی ۔یہ کالج تو خود کردم سائیں نے بنوایا ہے اور ان کی بیوی پیچھے بیٹھے گی یہ تو ممکن ہی نہیں اس نے فورا ہی اپنا بیگ پیچھے والی کرسی پر رکھتے ہوئے دھڑکن کا بیگ اٹھا کر آگے رکھا
یہاں نیچے پنکھے سے ہوا ٹھیک آئے گی پیچھے ٹھیک سے ہوا نہیں لگتی لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا

Mirh@_Ch
 

بیوی ہو تم میری کسی نے دیکھ لیا تو کیا جان لے لے گا مار دے گا سزائے موت دے دے گا لیکن یقین کرو حور تب بھی تمہاری بے اعتباری سے بڑی کوئی سزا نہیں ہو گی
اس سے پہلے کہ مقدم کچھ اور کہتا ہے کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا
مقدم سائیں شاہ سائیں آپ کو اپنے کمرے میں بلا رہے ہیں جنید کی آواز پر وہ فوراً اٹھا تھا ۔
اٹھو جلدی سے تیار ہو جاؤ میں چاہتا ہوں کہ اس محفل میں ہر لمحہ ہر پل ہر ایک سکیڈ تم میری نگاہوں کے سامنے رہو تمھاری آنکھوں میں ایک بھی آنسو نہیں ہونا چاہیے کمرے میں بیٹھ کر انسوبہانے سے بہتر ہے کہ اچھی بیویوں کی طرح میری مجبوری میں میرا ساتھ دو وہ کمرے سے باہر نکلتے ہوئے ایک آخری نظر اس کے چہرے پر ڈالتا باہر نکل گیا
حوریہ کو سمجھ نہیں آرہا تھا وہ اس پر اعتبار کرے یہ اپنی آنکھوں پر

Mirh@_Ch
 

تمہاری جگہ مقدم شاہ کبھی کسی کو نہیں دے گا مقدم بولے جا رہا تھا جب کہ حوریہ کا سارا دھیان اس کے ہاتھ میں تھا جیسے اس کی کوئی بات سن ہی نہ رہی ہو
پٹی بندھ گئی ہے آپ کے ہاتھ میں اب اٹھیں اور تیار ہو جائیں باہر مہمان آئے ہوئے ہیں ۔اپنی آنکھوں سے آنسو صاف کرتی پلٹ کر جانے لگی جب مقدم نے اس کا ہاتھ تھام کے اسے اپنی طرف کھینچا ۔
حوریہ مجھے کسی کا اعتبار نہیں چاہیے کوئی مجھ پر یقین نہ کریں مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن تمہیں میری محبت پر یقین کرنا ہو گا میں تمہارے بغیر سانس نہیں لے سکتا تم مقدم شاہ کے جینے کی وجہ ہو اس طرح سے بے اعتباری نہ دکھاؤ
مقدم سائیں چھوڑیں مجھے کوئی آجائے گا میں نہیں چاہتی کہ گاؤں میں کسی طرح کی بات بنے کسی نے ہمیں اس طرح یہاں دیکھ لیا تو

Mirh@_Ch
 

آہستہ سے دروازہ کھولا تو سامنے بیڈ پر ایک ہاتھ زمین کی طرف لٹکائے دوسرا ہاتھ آنکھوں پر رکھے شاید سو رہا تھا اس کے ہاتھ کی حالت دیکھ کر ہوئے آنکھوں سے آنسو گرنے لگے وہ جلدی سے دروازہ بند کرتی فرسٹ ایڈ باکس لے کر وہیں زمین پر بیٹھ گئی
زمین پر بہت سارا خون جمع تھا یہاں تک کہ لکیروں کی صورت میں ہر طرف پھیلا ہوا تھا
اس نے مقدم ہاتھ صاف کرنے کے لیے تھامنا چاہتا تو مقدم کی آنکھ کھل گئی
اور پھر اگلے ہی لمحے وہ کروٹ لے کر اس کی طرف ہو گیا تاکہ وہ آسانی سے ہاتھ میں پٹی باندھ سکے
حوریہ نےنہ تو اسے دیکھا اور نہ ہی کچھ کہا جب کہ وہ گہری نظروں سے اسے ہی دیکھ رہا تھا
نہیں رہ پائی نہ تم میری تکلیف میرے درد سے تمہیں بھی درد ہوا نہ تو پھر کیوں مجھ سے دور جا رہی ہو بس تھوڑا سا بھروسہ کر لو مجھ پر